Reposted by Faizi SMT SWL

میں جاگی ہوئی ہوں کہ سوئی ہوئی ہوں
خیالوں کے صحرا میں کھوئی ہوئی ہوں
لبوں پر ہنسی رُخ پہ شبنم کے قطرے
میں کُھل کے ہنسی ہوں کہ روئی ہوئی ہوں
نمُو کس طرح ہو مری خواہشوں کی
کہ بنجر زمینوں میں بوئی ہوئی ہوں
وہ یادوں سے کیسے نکالے گا مجھ کو
میں حرفِ دعا میں سموئی ہوئی ہوں
صغراصدف