Sign in

Crescent

@crescent7776.bsky.social
345 followers 258 following 51 posts
PostsRepliesMedia
Crescent @crescent7776.bsky.social · 01/05/2025
کبھی غور کیا ہے چوڑیوں کی کھنک پہ ؟؟؟ سننے میں کتنی دلآویز ہوتی ہے ۔۔ہے نا ❣️لیکن کبھی سوچا ہے یہ آواز ہوتی کیسے ہے جب یہ چوڑیاں آپس میں ٹکراتی ہیں نا تب جلترنگ سی ہوتی ہے یہ خوبصورت ساز بج تو جاتا ہے لیکن اکثر چوڑیاں ٹوٹ کر بکھر جاتی ہیں اور یہ کرچیاں ہمیں زخمی نہ کر دیں اس ڈر سے 👇🏻
110
Crescent @crescent7776.bsky.social · 07/01/2025
🥀 اک گٹھری باندھ رہی ہوں آج گزرے برس کی یادوں کی کچھ تصویریں ہیں دھندلی سی کچھ مہکی مہکی چندن سی کچھ کہہ جانے کی عطائیں ہیں کچھ سہہ جانے کی خطائیں ہیں جواہرپوش سا آئینہ ماضی سےحال کا وہ زینہ کچھ خواب بِنا تعبیر تھے جو اس برس کی بھی جاگیر ہیں وہ ✍🏻🥀
100
Crescent @crescent7776.bsky.social · 01/12/2024
🍂 کچھ درد دل کے بَتاۓ نہیں جاتے بلکہ انھیں بس بِتایا جاتا ہے گزرا جاتا ہے سنبھالا جاتا ہے رلھ دیا جاتا ہے دل کے ہی کسی کونے میں ویرانے میں اندھیرے میں اِس امید پہ کہ شاید کسی دن وہ درد وہ زخم وہ نشان وہ ٹیسیں آپ کا پیچھا چھوڑ دیں 🍂🌙 ✍🏻
130
Crescent @crescent7776.bsky.social · 27/11/2024
سونا بننا یا سونا ہونا اہم نہیں ہوتا اہم تو پارس ہونا ہے پارس کہ وہ جسکو چھو جاۓ وہ سونا بن جاۓ تو زندگی میں کوشش یہی ہو کہ پارس بنیں کبھی کسی کو جینے کی امنگ دیں کہیں کسی راستہ کا پتھر ہٹا دیں کا زیادہ نہیں تو کبھی کسی میں اپنے لفظوں سے خوشی بانٹ دیں کسی کہ چہرے پہ مسکان سجا دیں 🍂🌙 ✍🏻
150
Reposted by Crescent
ٹوٹ بٹوٹ @samarrizvi.bsky.social · 25/11/2024
‏اب اس فائنل کال سے بھی خان صاحب آزاد نہیں ہوئے تو اخلاقی طور پہ خان کو خود کشی ہی کر لینی چاہیئے۔ 😷 #ٹوٹ_بٹوٹ
0124
Crescent @crescent7776.bsky.social · 24/11/2024
🍂 دل دروازہ آہٹ دستک بِن کھولے در آجانا چپکے چپکے دل میں سمانا ہولے سے دل لے جانا کچھ کہتے جملوں میں چھلکتا وہ پیار بھرا سا افسانا چند ان کہے لفظوں میں چھپا وہ چیختا سا سناٹا کیا تم کو بھی تڑپاتا ہے کوئی یاد تمھیں بھی آتا ہے 🍂🌙 ✍🏻
1214
Crescent @crescent7776.bsky.social · 23/11/2024
🍂 یہ جو پلکوں پہ ٹَکے ہوۓ شبنم سے موتی ہوتے ہیں نا وہ انمول ہوتے ہیں کیونکہ ان میں ہر جذبہ سمو جاتا ہے الگ الگ وقت الگ الگ احساس جذبات کے نمائندہ کبھی محبت کے خمار سے پر کبھی شکر کے جذبے سے معمور 🍂 ✍🏻👇🏻
183
Reposted by Crescent
🇪🇭 بخاری صاحبہ 🇵🇰 @bukharisahiba.bsky.social · 23/11/2024
032
Crescent @crescent7776.bsky.social · 22/11/2024
🍁 غیروں کے عطا ستم پہ کیوں رو رہے ہیں آپ اپنے بھی یہاں بن کے دوست لوٹ لیتے ہیں سچائیوں کے طلسم سے نکلیۓ جناب جینا جسے ہو دنیا میں وہ جھوٹ کہتے ہیں اس کار زارِ زیست میں رہنے کا ہے ہنر لٹتے رہیں ہمیشہ یا پھر لوٹ لیتے ہیں 🍂 ✍🏻
281
Crescent @crescent7776.bsky.social · 22/11/2024
یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے!!! محسن نقوی
072
Crescent @crescent7776.bsky.social · 21/11/2024
محبت دل کا رشتہ ہے تو اعتبار اور بے اعتباری ‏دونوں ہی شاید قِسمِ محبت ہیں یا ہونے نہ ہونے کا درمیانی وقفہ ‏کہ ‏کسی پہ اعتبار آجانا ‏اپنے اختیار میں کہاں ‏یہ فیصلے تو دِلوں کہ ٹہرے ‏کہ وہ کس بات پہ ‏کسی بے اعتبار کو ‏با اعتبار کرے ‏اور کب کسی با اعتبار کو ‏بے اعتباری کی سند دے دے ✍🏻
171
Crescent @crescent7776.bsky.social · 20/11/2024
سمٹ بھی جاؤں تو آکر بکھیر دیتا تھا وہ شخص جیسے ہوا کا کوئی جھونکا تھا میرے دھیان کے سب راستے وہیں اترے سراب جیسا حسین، ہاں ، مگر وہ دھوکہ تھا وہ اختیار سے میرے رہا سدا باہر بے اختیار نہ ہو دل کو بہت روکا تھا ✍🏻
171
Reposted by Crescent
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024
لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا #ساجد_رحیم
052
Reposted by Crescent
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024
یہ سوچ کے زندان کی وقعت نہیں رہتی آواز کبھی زیرِ حراست نہیں رہتی جاتے ہوئے موسم کی طرح ہوتے ہیں کچھ لوگ گھر میں کئی اشیا کی ضرورت نہیں رہتی #اظہر_فراغ
031
Reposted by Crescent
Nouman Rizvi @nomamrizvi.bsky.social · 20/11/2024
‏کچھ لوگ جو خاموش ہیں یہ سوچ رہے ہیں ‏سچ بولیں گے جب سچ کے ذرا دام بڑھیں گے
4111
Reposted by Crescent
Hudda @rhudda.bsky.social · 19/11/2024
زندگی ایک فن ہے لمحوں کو اپنے انداز سے گنوانے کا-- #جون
152
Reposted by Crescent
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024
ایک ایسا سانحہ بھی ہوا کچھ نہیں بچا اے رب دو جہان ۔۔۔۔۔میرا کچھ نہیں بچا وہ ساتھ رو رہا تھا تو سب ٹھیک تھا مگر جب وہ بھی مجھ پہ ہنسنے لگا کچھ نہیں بچا !! #احسن_سلیمان
041
Crescent @crescent7776.bsky.social · 19/11/2024
ارے واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔ مگر بات کچھ یوں ہے کہ ۔۔ جنکا ہر لفظ ہی کانٹوں سا چبھا کرتا ہے انکا امرت بھی تو لوگوں کو زہر لگتا ہے ✍🏻 🙏🏼
141
Reposted by Crescent
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024
دنیا خلائی مشن بھیج رہی ہے سیاروں کو کھوج رہی ہے ہمارے "سائنسدان" اس اہم پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں کہ اب کونسی والی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کو بلاک کرنا ہے۔
042
Crescent @crescent7776.bsky.social · 19/11/2024
اتنی وحشت ہے کہ میں تجھکو بھول جاؤں گی اتر کے دل میں ترِے دل سے اتر جاؤں گی جو دور تم سے ہوئی روٹھنا ہی بھول گئی کہ اب یہ مان منانے کا کہاں جتاؤں گی ہوں روبرو جو کبھی تجھ سے اک پل ہی سہی میں خواب سارے اسی پل میں ہی سجاؤں گی
181
Reposted by Crescent
ٹوٹ بٹوٹ @samarrizvi.bsky.social · 18/11/2024
جس رفتار سے اکاونٹس ایکس سے بلیو اسکائی پر شفٹ ہو رہے ہیں یہ بنی نوع انسان کی سب سے بڑی سوشل میڈیائی ہجرت کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
13469
Crescent @crescent7776.bsky.social · 18/11/2024
نہ جانے کب کسی موڑ پہ لٹ جائے یہ متاعِ جان، زندگی کے قفس میں، ان پتھروں سے شہرمیں ، آبگینوں سے بھی نازک ، بیش قیمت گہر سی، آئینہ تمثال سی روح کی، پوشاک اوڑھ رکھتی ہوں میں۔ ✍🏻
040
Crescent @crescent7776.bsky.social · 18/11/2024
کتنی قیامتوں سے کیا آشنا ہمیں ‏یہ ایک قیامت بھی آج ڈھا دیجیۓ ہم تو تڑپ رہے ہیں بس اک نگاہ کو آپ جی بھر کے آنکھ بھر کے دیکھ لیجیئے یہ دل کہ جس میں آپ کی خواہش ہے آن بسی اس دل کو یا سنبھالیۓ یا توڑ دیجیۓ ✍🏻
170
Crescent @crescent7776.bsky.social · 18/11/2024
کچھ لوگوں نے فالو کرنے سے بھی پہلے دیکھا ہوگا کہ بلاک کیسے کرنا ہے کسی کو 🫣🤭😂
030
Crescent @crescent7776.bsky.social · 18/11/2024
خلاؤں کا کیا ہو گا 🤔!!!!ہاۓ بھگوااااان 🤦🏼‍♀️
340
Reposted by Crescent
Shine Stine @shinestine.bsky.social · 18/11/2024
ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا وہی حال کردیا ہے جو عمران خان نے تین سال میں پاکستان کا کیا ہے نوٹ: یہ میں توئیٹر پہ نہیں لکھ سکتا شائن_سٹائن#
1236
Crescent @crescent7776.bsky.social · 17/11/2024
کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا
040
Crescent @crescent7776.bsky.social · 17/11/2024
دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں
120