ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 17/12/2024وہ ایک شخص کِسی طور بس مِل جاتا مُجھے مُجھے منظور تھے پھر جِتنے خسارے ہوتے۔ 000
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 16/12/2024اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں کتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے 000
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 06/12/2024آنسوؤں کے جواب آتے ہیں یاد وہ بےحساب آتے ہیں جانے والے کبھی نہیں آتے جانے والوں کے خواب آتے ہیں #عرفان_صادق 041
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 01/12/2024زندگی، تو نے دکاں کھول کے لکھ رکھا ہے اپنے حصے کا کوئی رنج اٹھائیں، جائیں #شہزاد_نیر 030
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 01/12/2024آج تو اپنی ہی توہین ہوئی ہے مجھ سے تری ہر بات پہ آمین ہوئی ہے مجھ سے پھر کسی درد کے دریا کا کنارہ ٹوٹا پھر کسی خواب کی تدفین ہوئی ہے مجھ سے #عرفان_صادق 020
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 27/11/2024میں نے اک عمر میں دیکھی ہے کئی بار قضا میں نے اک عمر میں چاہا ہے کئی بار تجھے! 030
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 27/11/2024کاسے میں میرے تھوڑی سی رہنے دے نعمتیں تجھ کو خدا کا واسطہ میری، انا، نہ مانگ 010
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 25/11/2024چلو کہ ایک خواب سے سخن کی ابتدا کریں الم جو ہے لکھا کریں ، جو خوف ہے کہا کریں یہ لوگ ہو گئے ہیں اب اذیتوں سے آشنا بلا سے آسماں گرے کہ بجلیاں گرا کریں بکھر گئے تو سوچ لو یہ وقت پھر نہ آئے گا یہ فیصلے کی ہے گھڑی سو مل کے فیصلہ کریں + 110
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 23/11/2024تیرے ساونت کو سولی کی زباں چاٹ گئی جسم ابھی گرم تھا اور بال تھے گیلے تیرے اب کہاں دیکھنے والوں کو یقیں آئے گا باغِ جنت تھا بدن خواب تھے بوسے تیرے #احمد_مشتاق 010
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 23/11/2024تجھکو بھی ہیں آتے ہوئے لوگوں سے امیدیں اور میرے گزشتہ کا اشارہ ہے مجھے بھی ! #عبداللہ_ضریم 020
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 22/11/2024گمشدہ محبت کا گمشدہ سا اک ساتھی گمشدہ مناظر میں گمشدہ طریقے سے گم شدہ نہیں ہوتا اور یہ بڑا دکھ ہے ہنستے بستے شہروں میں ہنستے بستے لوگوں کو ہنستے بستے چہروں کا ہنستے بستے لہجوں ہنسنا بسنا لگتا ہے اور یہ بڑا دکھ ہے + 151
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 22/11/2024عطائے قلب کرم ہے سنو ازالہ نہیں محبتوں کا کہیں کوئی بھی حوالہ نہیں کسی کے طاق میں رکھے ہیں چند سکّے اور کسی کے ہاتھ میں روٹی کا اک نوالہ نہیں میں تجھ کو جسم سے کیسے رہائی دوں جبکہ فلک نے چاند کو خود سے کبھی نکالا نہیں وہ معجزے کی طرح جو نبی کو ملتا ہے میں وہ گناہ جسے مومنوں نے پالا نہیں + 153
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 22/11/2024رقیب جتنے تھے سارے ہی صف بصف آئے تمھارے رنج سے نکلے تو مجھ طرف آئے مجھے بھی اس کے سوا کچھ کہیں نہیں دکھتا کہ جیسے تیر کو خالی نظر ہدف آئے جنہیں پلایا گیا خون ہم غریبوں کا وہ سارے سانپ ہمارے ہی زیرِ کف آئے + 120
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 22/11/2024اُس کی آنکھیں دیکھنے والو تم پر واجب ہے شکر کرو اِس دُنیا میں کچھ اچھا دیکھ لیا #دلاور_علی_آزر 040
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 22/11/2024تو جو رہ رہ کے محبت کا خدا بنتا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اے دل ترا کیا بنتا ہے کاش وہ شخص بڑا ہو کے دِکھائے بھی کبھی سامنے سب کے جو ہر وقت بڑا بنتا ہے چھنتے چھنتے ہی نکلتے ہیں خد و خال نئے بنتے بنتے ہی کوئی نقش سِوا بنتا ہے لطف جب ہے کہ تجھے باپ کی شفقت ہو نصیب ماں کے ہونٹوں پہ تو ہر لفظ دعا بنتا ہے + 140
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 21/11/2024ترا پیڑ ہوں تری شاخ ہوں ترا پھول ہوں تُو اتار لے کہیں یہ نہ ہو مری بے بسی کسی اجنبی کو پکار لے #جاوید_حیدر_جوئیہ 031
Reposted by ترجمان ⚔️ندا رضوی @sweet-rizvi.bsky.social · 20/11/2024تم نغمہ ماہ ہو، انجم ہو، تم سوز تمنا کیا جانو، تم درد محبت کیا سمجھو، تم دل کا تڑپنا کیا جانو، سو باراگر تم روٹھ گئے، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے ایک بار اگر ہم روٹھ گئے، تم ہم کو منانا کیا جانو، تخریب محبت آسان ہے، تعمیر محبت مشکل هے، تم آگ لگانا سیکھ گئے، تم آگ بجھانا کیا جانو. #زیرِغور 262
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024میں شناسا ہی نہیں دوست سمجھتا ہوں تجھے کوئی اچھائی کا پہلو مری غِیبت سے نکال!! #مجید_اختر 112
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024میں تھک گیا ہوں جُھوٹ سے مُجھے چاہیئے اب سچ یہاں گر ! رنجشیں، تو رنجشیں گر ! چاہتیں، تو چاہتیں !! 021
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024حق نہ کہنا، کہ اہلِ تخت یہاں حق کے بدلے صلیب دیتے ہیں نیک اوصاف کے لبادے میں لوگ کتنے فریب دیتے ہیں #دلاور_حسین_دلاور 021
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئے میں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے یہ زخم زخم مناظر لہو لہو چہرہ کہاں چلے گئے وہ لوگ ہنستے گاتے ہوئے نہ جانے ختم ہوئی کب ہماری آزادی تعلقات کی پابندیاں نبھاتے ہوئے + 100
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024رفاقتوں میں وفا کی گھڑی نہیں آئی سفر بخیر یہ منزل کبھی نہیں آئی تمھارے ساتھ کا صدیوں سے منتظر ہے کوئی کہانیوں سے نکل کر پری نہیں آئی بہت سرور کے عالم میں جب بھی دیکھا ہے خمارِ خواب میں دن بھر کمی نہیں آئی بکھر کے ٹوٹ گیا مان موتیوں کی طرح کسی کی آنکھ میں لیکن نمی نہیں آئی + 241
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024تجھ کو آتی ہے۔۔۔ اگر کاری گری، سنگ تراش میرا چہرہ ، ۔۔۔مرا پیکر، مرا کوئی انگ تراش یا تو پانی سے۔۔۔۔۔ کوئی شیشہ بنا میرے لیے یا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئینے سے یہ دھول ہٹا زنگ تراش میرے۔۔۔۔۔ آنچل کو بنانے کے لیے گھول دھنک اور پھر پھول سے۔۔۔ تتلی سے کئی رنگ تراش + 111
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024اگر کسی جاندار کی دم ایکس پر ٹیڑھی تھی تو بلیو اسکائی پر 150 ٹوئٹس کرنے کے بعد بھی ٹیڑھی ہی رہے گی۔ 2123
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 20/11/2024یہ سوچ کے زندان کی وقعت نہیں رہتی آواز کبھی زیرِ حراست نہیں رہتی جاتے ہوئے موسم کی طرح ہوتے ہیں کچھ لوگ گھر میں کئی اشیا کی ضرورت نہیں رہتی #اظہر_فراغ 031
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024ہائے !!!! ہماری مشکلیں بڑھتی گئیں اور اس کے ساتھ ہماری ماؤں کے سجدے طویل ہوتے گئے #مبین_دھاریجو 051
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024شرم آتی ہے محبت کا تقاضہ کر کے ترک کر دیتا ہے وہ شخص ارادہ کر کے اُس کو آتا ہی نہیں میرا مکمل ہونا چھوڑ دیتا ہے وہ تکلیف کو آدھا کر کے #مبین_دھاریجو 051
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024ہزار نقص نکالو تمہیں اجازت ہے خدا کے واسطے تعمیر مت گراؤ مری #مبین_دھاریجو 031
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024اس سے میں بات کروں گا جسے چھوڑا تونے ڈوبنے والا بتائے گا بھنور کتنا ہے! #شہباز_مہتر 051
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024لاکھ میں کھینچ کے چہرے پہ ہنسی کو لاتا اک موتی میری پلکوں پہ جڑا رہتا تھا دل کو حاصل سے یوں تسکین نہیں ہوتی تھی تیرے نہ ہونے کا ارمان بڑا رہتا تھا تو وہ خیرات تھی جو سب کو ملا کرتی تھی میں وہ کشکول تھا جو خالی پڑا رہتا تھا #علی_عباس_شاہ 061
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024ہم ایسے لوگ آدام کی صورتوں والے ہمارے جسم بنائے گئے ہیں پتھر سے #غلام_مجتبیٰ_خاکزادہ 061
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024ستارے توڑنے جانا ہے اس کی چوکھٹ پر پھر آسمان سے نیچے اتر کے دیکھنا ہے #مسعود_احمد 020
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا #ساجد_رحیم 052
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024یاد رہے یہ حکومت بھی حافظ ساب کے بنائے VPN پر چل رہی ہے۔ 120
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024کسی نے چاہا جو بےانتہا تو یاد آیا کسی کے دل پہ بہت بےاثر رہا ہوں میں #احسن_سلیمان 120
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024ایک ایسا سانحہ بھی ہوا کچھ نہیں بچا اے رب دو جہان ۔۔۔۔۔میرا کچھ نہیں بچا وہ ساتھ رو رہا تھا تو سب ٹھیک تھا مگر جب وہ بھی مجھ پہ ہنسنے لگا کچھ نہیں بچا !! #احسن_سلیمان 041
Reposted by ترجمان ⚔️Pakistan Observer @pakobsoffical.bsky.social · 19/11/2024Alert ❗ Sources say, An Afghan national has been tasked by Fitnah-ul-Khawarij to carry out an attack in Pakistan. Law Enforcement Agencies are pursuing the terrorist. If you see the person in the photo, notify Law Enforcement Agencies immediately. #Pakistan #Afghanistan 011
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024میں وہ دیوارِ شکستہ ہوں جہاں سے دنیا کام کی اینٹ اُٹھاتی ہے چلی جاتی ہے #فائق_اعوان 011
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 19/11/2024آپ گھر چاہے جتنی بار بھی تبدیل کرلیں مگر "کچرا" ڈسٹ بن 🗑 میں ہی پھینکنا ہوتا ہے۔ سمجھ تو گئے ہوں گے آپ 🫢 030
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024دنیا خلائی مشن بھیج رہی ہے سیاروں کو کھوج رہی ہے ہمارے "سائنسدان" اس اہم پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں کہ اب کونسی والی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کو بلاک کرنا ہے۔ 042
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024طویل رات ، اداسی، گھٹن۔۔۔ برائے فروخت تمام موجبء کارِ سخن برائے فروخت تمھارے لمس کا ریشم پہن نہ پائے دیکھ جبیں پہ لکھ لیا ہم نے بدن برائے فروخت زباں درازیاں کرتے ہوئے ہجوم کے بیچ کسی کے پاس ہے کیا "بہرا پن" برائے فروخت؟ + 110
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024شبِ الست وہ جب تک مکالمے میں رہا خدا کا نور ہمارے مشاہدے میں رہا پھر آئینے نے بتایا مجھے کہ یہ میں ہوں میں کتنی دیر تمہارے مغالطے میں رہا #یونس_تحسین 140
Reposted by ترجمان ⚔️ٹوٹ بٹوٹ @samarrizvi.bsky.social · 18/11/2024جس رفتار سے اکاونٹس ایکس سے بلیو اسکائی پر شفٹ ہو رہے ہیں یہ بنی نوع انسان کی سب سے بڑی سوشل میڈیائی ہجرت کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔ #ٹوٹ_بٹوٹ 13469
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024محبت جان لے لیتی ہماری ہمی نے ہاتھ اوپر کر لیے تھے #ضیا_مذکور 000
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024ایسا لکھیں کہ آپکے یوزر نیم کے ساتھ BSKY کو لوگ بلیو اسکائی پڑھنے پر مجبور ہوجائیں۔ 151
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024آپکی زندگی میں ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہیے جو جب بھی آپ کا حال پوچھے تو بندہ فوری رونا پیٹنا ڈال دے! منقول 4163
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024چراغ ہو کہ ستارا نہیں قبول مجھے کوئی بھی شخص دوبارہ نہیں قبول مجھے بھنور کے ساتھ مری پیاس کھیل کھیلتی ہے سمندروں کا کنارہ نہیں قبول مجھے دکھوں نے جس کی سماعت پہ کچھ اثر نہ کیا خوشی میں اس کا پکارا نہیں قبول مجھے + 140
ترجمان ⚔️ @afzaal.bsky.social · 18/11/2024جنہیں آدھے ٹوئٹر نے بلاک کررکھا تھا وہ بلیو اسکائی پر آکر زیادہ خوش نظر آرہے ہیں کہ چلو جب تک عوام کو انکی "معتبر شخصیت" کے بارے میں علم ہو گا وہ اپنے کمنٹس سے سامنے والے کی "میموری" میں درد کرچکے ہوں گے۔ 251