Reposted by @malikmudassar580.bsky.social

آتشِ عشق میں کیا کیا نہیں جلتے دیکھا
دل تو کیا چیز ہے لوہے کو پِگھلتے دیکھا
روزِ محشر کی درازی کی قسم دیتا ہوں
کہہ تو دے کوئ کہ دِن ہجر کا ڈھلتے دیکھا
کوئے قاتِل میں یہ پکوان ہے یہ کھانا ہے
بُھونتے دیکھے جِگر ہاتھوں کو تَلتے دیکھا
چوکڑی بُھول گئے میرے حواسِ خمسہ
اُس کی بَگھی کو سڑک پر جو نِکلتے دیکھا