Sign in

اردو شاعری پنجابی شاعری

@azad73.bsky.social
927 followers 918 following 504 posts

مولانا رومی ،خواجہ غلام فرید ،پیر وارث شاہ ،میاں محمد بخش،بلھے شاہ ، شاہ حسین استاد دامن ،ولی دکنی ،سراج اورنگ آبادی ،میر تقی میر،مرزا محمد رفیع سودا،میر درد،غلام علی ہمدانی مصحفی، ناسخ ، آزردہ ، غالب ،ریاض خیر آبادی ،شیفتہ ،مومن ،استاد داغ ،اقبال کا عاشق

PostsRepliesMedia
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 09/03/2025
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 09/03/2025
بابا جی فرماتے ہیں جان والیا جان دی خیر ہووی جان لگیاں انج تے جائی دا نہیں جائیے دلاں دی سن سنا کے تے وہم کسے دے دل وچ پائی دا نہیں جے ہووے خطا تے بھلا دئیے جان بجھ کے دل ٹھکرائی دا نہیں قصور مندؔ سیانیاں آکھیا اے حساب سجناں نال مکائی دا نہیں بابا جی قصور مند
021
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 09/03/2025
ہر کسے نوں کسے تے مان ہندا مان کسے نوں ودھیریاں پتراں دا دولت مال دا کسے نوں مان یارو کسے نوں مان اے گھوڑیاں شتراں دا عقل علم دا کسے نوں مان یارو کسے نوں مان ودھیریاں ٹکراں دا قصور مند نوں تیرا اے مان مولٰی ہر حالَ گزاردا اے شکراں دا بابا جی قصور مند
051
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 05/03/2025
‏ یہ آنسو بے سبب جاری نہیں ہے ‏مجھے رونے کی بیماری نہیں ہے ‏نہ پوچھو زخم ہائے دل کا عالم ‏چمن میں ایسی گل کاری نہیں ہے ‏چمن میں کیوں چلوں کانٹوں سے بچ کر ‏یہ آئین وفاداری نہیں ہے ‏وہ آئیں قتل کو جس روز چاہیں ‏یہاں کس روز تیاری نہیں ہے ‏عاجز
082
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/03/2025
کیا دل ہے کہ آرام سے اک سانس نہ لے ہے ‏محفل سے جو نکلے ہے تو خلوت میں جلے ہے ‏کلیم عاجز
030
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/03/2025
جس دن کوئی غم مجھ پہ گزر جائے ہے پیارے چہرہ ترا اس روز نکھر جائے ہے پیارے اک گھر بھی سلامت نہیں اب شہر وفا میں تو آگ لگانے کو کدھر جائے ہے پیارے رہنے دے جفاؤں کی کڑی دھوپ میں مجھ کو سائے میں تو ہر شخص ٹھہر جائے ہے پیارے ہر چند کوئی نام نہیں میری غزل میں تیری ہی طرف سب کی نظر جائے پیارے عاجز
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 19/01/2025
سجنوا دوارے میں جاؤں رے کیسے شرم موہے لاگے بتاؤں رے کیسے عمر یا گنوائی ہے سووت یا کھیلت پیا سے نجریا ملاؤں رے کیسے
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
خوب رویوں سے یاریاں نہ گئیں دل کی بے اختیاریاں نہ گئیں عقل صبرآشنا سے کچھ نہ ہوا شوق کی بے قراریاں نہ گئیں دن کی صحرا نوردیاں نہ چھٹیں شب کی اختر شماریاں نہ گئیں طرز مومنؔ میں مرحبا حسرتؔ تیری رنگیں نگاریاں نہ گئیں مولانا حسرت موہانی
030
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
اس نازنیں کی باتیں کیا پیاری پیاریاں ہیں پلکیں ہیں جس کی چھریاں آنکھیں کٹاریاں ہیں جاگا ہے رات پیارے تو کس کے گھر جو تیری پلکیں ندیدیاں ہیں آنکھیں خماریاں ہیں کیا پوچھتا ہے ہم دم احوال مصحفیؔ کا راتیں اندھیریاں اور اختر شماریاں ہیں مصحفی
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
ہو گا کوئی ایسا بھی کہ غالب کو نہ جانے شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے غالب
150
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
کعبے میں جاں بہ لب تھے ہم دوریٔ بتاں سے آئے ہیں پھرکے یاروابکے خدا کےہاں سے اتنی بھی بد مزاجی ہر لحظہ میرؔ تم کو الجھاؤ ہے زمیں سے جھگڑا ہے آسماں سے میر تقی میر
000
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
میر تقی میر کی ایک غزل
030
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
میر تقی میر کی ایک غزل کے دو اشعار
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
040
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
مولانا مودودی کی ایک تحریر
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 17/01/2025
ایک شخص مجھی ساتھا کہ تھاتجھ سے پہ عاشق وہ اس کی وفا پیشگی وہ اس کی جوانی یہ کہہ کے میں رویا تو لگا کہنے نہ کہہ میر سنتا نہیں میں ظلم رسیدوں کی کہانی میر
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
مدرسے کے بچوں کو کوئی ہنر ضرور سکھانا چاہئیے اگر مدرسے کے فارغ التحصیل بچوں کے پاس ہنر نہ ہوا تو وہ دین بیچیں گے۔ مولانا ابوالکلام آزاد
130
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
تھا جوش و خروش اتّفاقی ساقی اب زندہ دِلی کہاں ہے باقی ساقی میخانے نے رنگ و روپ بدلا ایسا میکش میکش رہا، نہ ساقی ساقی مولانا ابوالکلام آزاد
011
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
مولانا آزاد اور تبلیغی جماعت پنڈت جواہر لال نہرو نے ایک بار مولانا ابوالکلام آزاد سے کہا کہ تبلیغی جماعت والوں کو کہیں، اتنا بڑا مذہبی اجتماع بھارت جیسے سیکولر ملک میں نہ کیا کریں۔ جواب میں ابوالکلام رحمہ اللہ نے کہا پنڈت جی آپ بلاوجہ پریشان ہو رہے۔
111
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
مولاناآزاد اپنا سنِ پیدائش اس طرح بتاتے ہیں “یہ غریب الدّیار عہد، ناآشنائے عصر، بیگانہ خویش، نمک پروردہ ریش، خرابہ حسرت کہ موسوم بہ احمد، مدعو بابی الکلام 1888 ء مطابق ذوالحجہ 1305 ھ میں ہستی عدم سے اس عمد ہستی میں وارد ہوا اور تہمت حیات سے متہم۔“ اب لوگ اسطرح پیدا نہیں
110
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
‏’’ہمیں وہ اسلام نہیں چاہیے جو بوقتِ نکاح خطبہ اور بوقت نزع یٰسین پڑھنے کے کام آئے اور باقی تمام معاملاتِ زندگی میں یورپ کے دسترخوان کی چھوڑی ہوئی ہڈیوں پر گزارا کرے۔‘‘ امام الہند مولانا ابوالکلام آزادؒ
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
مونچھوں کو تاؤ دیتے،ہاتھوں میں سگریٹ کا کش لگائے یہ مولوی وقت کا امام ابوالکلام آزاد ہے آج کے دستار بند و دماغ بند مولوی اسے کبھی اپنا آئیڈیل قبول نہیں کریں گے ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم اور ہندو قوم کو تعلیم کے اس مقام تک پہنچایا کہ آج دنیاکے بڑی مائیکروسوفٹ کمپنیاں ان پر رشک کرتے ہیں
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
مولانا آزاد اور وائسرائے ہند ‏وائسرائے ہند مولانا ابو الکلام آزاد سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر آئےمولانا آزاد کے ساتھ ترجمان بیٹھا ھوا تھا۔وائسرائے جو بھی بات کرتا ترجمان اسکا ترجمہ کرکے مولانا آزاد کو بتا دیتا تھا اور مولانا آزاد کی ہربات کا ترجمہ انگریزی میں کردیتا
110
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 14/01/2025
مولانا ابوالکلام آزاد کی نثر نگاری ‏جب سے دیکھی ابو الکلام کی نثر ‏نظم حسرت میں کچھ مزا نہ رہا ‏حسرت موہانی ‏قرآن اگر اردو میں نازل ہوتا تو ابولکلام کی نثر میں نازل ہوتا ‏سجاد انصاری ‏مولانا آزاد اپنے طرز وانشا کے جس طرح موجد ہیں اسی طرح اس کے خاتم بھی ہیں مولانا عبدالماجد دریا آبادی
120
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 13/01/2025
چراغ حسن حسرت کا عام شیوہ تھا کہ رمضان کے دنوں میں عرب ہوٹل میں چائے کی پیالی سامنے رکھ لیتے، چسکیاں لیتے رہتے اور روزے کے فضائل بیان کرتے جاتے۔ ان کے کمال کے سب معترف تھے اس لیے کوئی حرف گیری نہیں کرتا تھا۔ ( گوپال متل، لاہور کا جو ذکر کیا)
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 13/01/2025
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 13/01/2025
مولانا حالی نے ’’مقدمۂ شعر و شاعری‘‘ میں صرف غزل ہی کو برا بھلا نہیں کہا، بلکہ شاعری کی جملہ اصناف کو گھسیٹا اور صاف صاف لکھ دیاکہ یہ بالکل خرافات چیزیں ہیں، اگر قومی خدمت کے کام نہ آئیں۔ البتہ غزل پر زیادہ زور اس لیے صرف کیا کہ اس کٹر قسم کی عیاش صنف میں بگڑنے کے لچھن سب سے زیادہ تھے
130
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
سوشل میڈیا والوں کے پاس وقت نہیں ہوتا لیکن اگر ہو تو یہ ضرور پڑھیں کچھ تو خبر ہو کہ ہمارے بڑے کیا تھے
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
آسان حقیقی ہے نہ کچھ سہل مجازی معلوم ہوئی راہ محبت کی درازی اے عشق تری فتح بہرحال ہے ثابت مر کر بھی شہیدان محبت ہوئے غازی معلوم ہے دنیا کو یہ حسرتؔ کی حقیقت خلوت میں وہ میخوارہے جلوت میں نمازی مولانا حسرت موہانی
140
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
خو سمجھ میں نہیں آتی ترے دیوانوں کی دامنوں کی نہ خبر ہے نہ گریبانوں کی آنکھ والے تری صورت پہ مٹے جاتے ہیں شمع محفل کی طرف بھیڑ ہے پروانوں کی عاشقوں ہی کا جگر ہے کہ ہیں خرسند جفا کافروں کی ہے یہ ہمت نہ مسلمانوں کی یاد پھر تازہ ہوئی حال سے تیرے حسرتؔ قیس و فرہاد کے گزرے ہوئے افسانوں کی حسرت
130
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
کوچہ گردی میں جوانی جائے گی خاک ہو کر زندگانی جائے گی مٹ نہیں سکتا ہمارے دل کا داغ قبر میں بھی یہ نشانی جائے گی سچ ہے میری بات کا کیا اعتبار سچ کہوں گا جھوٹ جانی جائے گی حضرت دلؔ جب بڑھاپا آئے گا خیر مقدم کو جوانی جائے گی دل شاہجہاں پوری
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
در پردہ ستم ہم پہ وہ کر جاتے ہیں کیسے گر کیجے گلا صاف مکر جاتے ہیں کیسے آنےمیں توسو طرح کی صحبت تھی شب وصل دیکھیں گے پر اب اٹھ کے سحر جاتے ہیں کیسے وہ وقت تو آنے دے بتا دیں گے شہیدیؔ بن آئے کسی شخص پہ مر جاتے ہیں کیسے کرامت علی شہیدی
000
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
جگر مراد آبادی کی ایک مشہور زمانہ غزل
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/01/2025
داستان غم دل ان کو سنائی نہ گئی بات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی سب کو ہم بھول گئے جوش جنوں میں لیکن اک تری یاد تھی ایسی جو بھلائی نہ گئی کیا اٹھائے گی صبا خاک مری اس در سے یہ قیامت تو خود ان سے بھی اٹھائی نہ گئی جگر مرادآبادی
000
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/01/2025
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/01/2025
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/01/2025
030
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/01/2025
جس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے جاں کالبدِ صورتِ دیوار میں آوے تب نازِ گراں مایگیٔ اشک بجا ہے جب لختِ جگر دیدۂ خوں بار میں آوے دےمجھکو شکایت کی اجازت کہ ستمگر کچھ تجھ کو مزہ بھی مرے آزار میں آوے کانٹوں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یا رب اک آبلہ پا وادیِ پر خار میں آوے مرزا غالب
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/01/2025
دکھ جی کے پسند ہو گیا ہے غالب دل رک رک کر بند ہو گیا ہے غالب واللہ کہ شب کو نیند آتی ہی نہیں سونا سَوگند ہو گیا ہے غالب غالب
030
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 04/01/2025
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
020
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
جہاں تیرے جلوہ سے معمور نکلا پڑی آنکھ جس کوہ پر طور نکلا یہ سمجھے تھے ہم ایک چرکہ ہے دل پر دبا کر جو دیکھا تو ناسور نکلا نہ نکلا کوئی بات کا اپنی پورا مگر ایک نکلا تو منصور نکلا سمجھتے تھے ہم داغ گمنام ہو گا مگر وہ تو عالم میں مشہور نکلا داغ دہلوی
000
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
کس نے کہا کہ داغ وفا دار مر گیا وہ ہاتھ مل کے کہتے ہیں کیا یار مر گیا آنکھیں کھلی ہوئی پس مرگ اس لئے جانے کوئی کہ طالب دیدار مر گیا جس سے کیا ہے آپ نے اقرار جی گیا جس نے سنا ہے آپ سے انکار مر گیا کس بیکسی سے داغ نے افسوس جان دی پڑھ کر ترے فراق کے اشعار مر گیا داغ دہلوی
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
000
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
لاش پروانے کی سامنے سے ہٹا دے کوئی شمع معصوم ہے بدنام ہوئی جاتی ہے
000
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
فیض لدھیانوی صاحب کی یہ نظم آج سے اکتالیس برس پہلے ہمدرد نونہال میں شائع ہوئی۔بعد میں کچھ احباب نے اسے فیض احمد فیض صاحب سے منسوب کردیا
010
اردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 02/01/2025
مدت سے خواب میں بھی نہیں نیند کا خیال حیرت میں ہوں یہ کس کا مجھے انتظار ہے
121