Sign in

nadeem999.bsky.social

@nadeem999.bsky.social
2.1K followers 2K following 1.4K posts
PostsRepliesMedia
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 4h
تیری اداؤں کو لکھوں خوشبو تیرے نخرے کو_____ نواب لکھو توں میسر رھے مجھے ہر دم میں تیری گفتگو کو ثواب لکھوں تیری انگڑائی کو لکھوں جادو تیرے حسن کو_____مہتاب لکھو تیرے حسین بدن کی خوشبو کو ایک تازہ عرق_____ گلاب لکھوں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 5h
سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ فَأَبْدَعَ " پاک ھے وہ ذات' جس نے پیدا کیا اور کمال کیا ..!!🌸♥️
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 5h
تنہائیاں تمہارا پتہ پوچھتی رہیں شب بھر تمہاری یاد نے سونے نہیں دیا💔
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 5h
وہ جو لوگ تھے میرے ہمسفر❤ میری ذات کا جو نکھار تھے وہ جو شب و روز میری چاہ تھے وہ جو لمحہ بھر کا وقار تھے🌹 نہ وہ لوگ ہیں میرے پاس اب نہ نکھار ہے میری ذات میں😥 نہ وہ شب و روز کی چاہ ہے نہ وہ لمحہ بھر کا وقار ہے بس زندگی ہے بے نام سی🔥 کبھی صبح سی، کبھی شام سی🖤.
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 5h
شام مرشد ھے تیری یادوں کی اور بستر مرید ھے سائیاں!!! مجھ کو درکار فقط تیرے بعد تو تصور تیرا اور تنہائیاں۔ 🔥💔
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 02/10/2026
اُسے کہنا 🍁 جہاں ہم نے بچھڑتے وقت لکھا تھا کوئی رت ہو، کوئی موسم محبت مر نہیں سکتی " وہاں پر لکھ گیا کوئی ! تعلق خواہ کیسا ہو، بالآخر ٹوٹ جاتا ہے طبیعت بھر ہی جاتی ہے کوئی مانے نہ مانے، پر محبت مر ہی جاتی ہے _____*
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 02/10/2026
یارو ! دلِ وحشی کو سنبھالو کہ سرِ بزم وُہ دُشمنِ جاں،،، نذرِ وفا مانگ رہا ہے آ دیکھ،،، مِرے ذہن کی آوارہ مزاجی ! ظالم‘ تِرے آنچل کی ہَوا مانگ رہا ہے مہتاب کی کرنوں سے‘ سُلگتا ہُوا چہرہ خُوابوں میں بھی اندازِ حیا مانگ رہا ہے
011
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 02/10/2026
میں تجھ کو سرخ گلاب لکھوں پا پھر شاعری کی کتاب لکھوں کھو کر تیری یادوں میں گم اشعار سارے___ لاجواب لکھوں لکھ کر تیرے ھونٹوں پر غزل اپنے ہونٹوں کو__ بیتاب لکھوں خود ھی کروں سوال خود سے اور خود ھی___لاجواب لکھوں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 01/10/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اے ربِ کریم! بوجھل دل، نم آنکھیں اور خاموش دعائیں تیرے در پر حاضر ہیں۔ دل کے چھپے درد اور بے زبان آہیں تو خوب جانتا ہے۔ اپنی رحمت کا سایہ عطا فرما، دلوں کا بوجھ ہلکا کر، بے قرار روحوں کو سکون دے اور مایوسی کی ہر رات کو امید کے نور سے روشن فرما۔ آمین یا رب العالمین
001
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 30/09/2026
کتنی مخلوق ہے ، ہنگامے ہیں ، آوازیں ہیں پھر بھی احساس کی اک سطح پہ ہولے ہولے کیسے چپ چاپ برستا ہے تصور تیرا۔۔۔!
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 28/09/2026
یہ لمحے عشق و مستی کے سدا پابند نہیں رہتے سدا خوشیاں نہیں رہتی ہمیشہ غم نہیں رہتے زرا دیکھو کہ دروازے پہ دستک کون دیتا ہے محبت ہو تو کہہ دینا یہاں اب ہم نہیں رہتے 💔
022
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 28/09/2026
منگیا وی جے معافی نئ اے ت نا انصافی نئ ؟ لوکاں کولوں منگنا ایں کلا رب ای کافی نہیں ؟ بچیا عشق توں بچ کے رہ اے کوئی گولی ٹافی نئ
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 28/09/2026
تُو میرے جیسا کہاں سے گلاب ڈھونڈے گی بچھڑ گیا تو مجھے بے حساب ڈھونڈے گی مرا دیا ہوا جب پھول یاد آئے گا تُو اپنا کھول کے کمرہ کتاب ڈھونڈے گی
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 27/09/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دل جھک جائے تو درود عاجزی ہے، آنکھ نم ہو تو درود محبت ہے، دل بھٹکے تو درود سہارا ہے، غم چھائے تو درود آس ہے، دعا آئے تو درود امید ہے، دل بجھ جائے تو درود نور ہے، بے قراری میں درود سکون ہے، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ ہو تو درود سچی راحت ہے۔ آمین یا رب العالمین!
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 27/09/2026
تیکوں خط ڈیونڑ میں آپ آساں میڈا قاصد مویا ٹھرکی ہے
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 26/09/2026
یہ دنیا جھوٹ کی تہوں میں لپٹے ایک پیاز کی مانند ہے پردے ہٹیں گے تو آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے😓😓
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 26/09/2026
اشک لکھتی ، کوئی تحریر بنا کر دیتا میں تجھے ہجر کی تصویر بنا کر دیتا ایک حسرت ھے کہ پہلے تیری آنکھیں بنتی پھر تجھے خـواب کی ، تعبیر بنا کر دیتا
011
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 25/09/2026
اُس نے کہا کہ کون سا تحفہ ہے من پسند میں نے کہا وہ شام، جو اب تک اُدھار ہے اُس نے کہا ! خزاں میں ملاقات کا جواز؟ میں نے کہا کہ قُرب کا مطلب بہار ہے🥀♥️
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 25/09/2026
وہ ہاتھ اتنے حسیں ہیں کہ بارہا ان پر پرندے شاخ سمجھ کر قیام کرتے ہیں چنبیلی زلفوں سے خوشبو ادھار لیتی ہے گلاب ہونٹوں کو جھک کر سلام کرتے ہیں
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 25/09/2026
انﷺ کے رخسار پر زلفِ خم دار پر انﷺ کی آنکھوں میں سرمے کی مقدار پر انﷺ کے قدموں پر دھیمی انﷺ کی چال پر انﷺ کے الفاظ کی مہکار پر انﷺ کے اخلاق پر اعلیٰ کردار پر انﷺ پہ لکھے اشعار پر اوصاف عظمت کے مینار پر روز جاؤں میں قربان محبوبِ کل جہاںﷺ پر، صَلَّی اللّٰهُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 24/09/2026
سرخ پھولوں سے مہک اٹھتی ہیں دل کی راہیں دن ڈھلے____یوں تیری آواز بلاتی ھے مجھے یاد تیری کبھی دستک سے کبھی خرگوشی سے رات کے____ پچھلے پہر روز جگاتی ھے مجھے
001
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 23/09/2026
تم ھَنسو تو دِن نِکلے ، چُپ رھو تو راتیں ھیں کِس کا غَم ، کہاں کا غَم ، سب فضُول باتیں ھیں.........🌹🪷
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 23/09/2026
رخ پہ گیسو جو بکھر جائیں گے ہم اندھیرے میں کدھر جائیں گے اپنے شانے پہ نہ زلفیں چھوڑو دل کے شیرازے بکھر جائیں گے۔
011
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 22/09/2026
‏‎شب ہجراں اور روگ پسند ہیں یکطرفہ محبت کے جوگ پسند ہیں تم بھی اگر اداس ہو تو آ جاؤ مجھے اپنے جیسے لوگ پسند ہیں
021
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 18/09/2026
کیوں نہ تیری صبح کی میں شام ہو جاؤں جو ملے تھکن کے بعد وہ آرام ہو جاؤں گر تیری آواز ہی میری روح کو چین بخشے تو کیوں نہ تجھ سے ہم کلام ہو جاؤں چاہے جتنی بھی قدر کرے یہ دنیا میری صرف اک تیرے لئے میں عام ہو جاوں جب ہو ہی گیا عشق میں مبتلا تم سے تو کیوں نہ تیرے ہی لئے تمام ہو جاؤں
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 18/09/2026
غم نہ بانٹیں تو حال ہی لے لیں کوئی آساں سوال ہی لے لیں میرا ہوتا نہیں ہے کوئی بھی آپ اپنی مثال ہی لے لیں
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 17/09/2026
لفظ کتنے ہی تیرے پیروں سے لپٹے ہوں گے تو نےجب آخری خط میرا جلایا ہو گا تو نے جب پھول کتابوں سے نکالے ہوں گے دینے والا بھی تجھے یاد تو آیا ہو گا تو نےکس نام سے بدلا ہے میرا نام بتا کس کو لکھا تو میرا نام مٹایا ہو گ ا یونہی کچھ سوچ لیا ہو گا مکرنے کا سبب اور میرا جرم بھی لوگوں کو بتایا ہوگا
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 17/09/2026
‏ایک سمندر ہے۔۔۔ جو میرے قابو میں ہے۔۔ اور ایک قطرہ ہے ، جو مجھ سے سنبھالا نہیں جاتا۔۔۔ اک عمر ہے۔۔۔ جو بِتانی ہے ___اس کے بغیر۔۔ اور ایک یہ لمحہ… جو مجھ سے گزارا نہیں جاتا۔۔!
031
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 15/09/2026
ایک درد مسلسل مجھے سونے نہیں دیتا دل صبر کا عادی ہے مجھے رونے نہیں دیتا میں اُس کا ہوں یہ راز تو وہ جان گیا ہے وہ کس کا ہے یہ معلوم ہونے نہیں دیتا
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 15/09/2026
تمھارے جسم کی خوشبو بتا رہی ہے مجھے یہ عشق ہوتا ہے کیسے سکھا رہی ہے مجھے نکھار مجھ میں مرے اپنے دم سے تھوڑی ہے تری توجہ کی برکت سجا رہی ہے مجھے مجھے سفر کا بتایا ہے اک نجومی نے تُو اپنے شہر میں کب تک بلا رہا ہے مجھے۔۔؟؟ #قومی_زبان
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 15/09/2026
تلاش ذات میں خود کو گنوا کے بیٹھے ہیں ہم اپنی لاش اپنے ہی کندھے پہ اٹھا کے بیٹھے ہیں یہ جو مسکان ہے چہرے پہ یہ فقط اک پردہ ہے ورنہ ہم اندر سے خود کو مٹا کے بیٹھے ہیں عجب یہ عالم تنہائی ہے میری ہستی کا کہ ہم بھیڑ میں بھی خود سے نظر چرا کے بیٹھے ہیں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 15/09/2026
میں لہلہاتی شاخ کو سمجھا تھا زندگی پتہ گرا تو درسِ فنا دے گیا مجھے میرے لئے تو سانس بھی لینا محال ہے یہ کون زندگی کی دعا دے گیا مجھے
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 15/09/2026
بیتابئ محبت، وجہِ سُکونِ غم ہے آغوشِ مُضطرب میں خوابیدہ ہیں بلائیں اشعار بن کے نکلیں جو سینۂ جِگر سے سب حسنِ یار کی تھیں، بے ساختہ ادائیں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 15/09/2026
‏تمہیں بارش پسند ہے مجھے بارش میں تم تمہیں ہنسنا پسند ہے مجھے ہنستے ہوئے تم تمہیں بولنا پسند ہے مجھے بولتے ہوئے تم تمہیں سب کچھ پسند ہے اور مجھے بس تم 🍂
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 14/09/2026
اے دِل کِسی بھی طرح ٫ مُجھے دَستیاب کر جتنا بھی چاھیے ٫ اُسے جیسا بھی چاھیے۔ دُکھ ایسا چاھیے ٫ کہ مُسلسل رھے مُجھے اور اُس کے ساتھ ساتھ ٫ اَنوکھا بھی چاھیے۔ اِک زخم مُجھ کو چاھیے ٫ میرے مِزاج کا یعنی ھَرا بھی چاھیے ٫ گہرا بھی چاھیے۔ کیا ھے جو ھو گیا ھُوں ٫ میں تھوڑا بہت خَراب تھوڑا بہت خراب تو ٫ ھونا بھی چاھیے۔
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 13/09/2026
اس نے کہا منزل مشکل ہے ہم نے کہا چلو ساتھ چلتے ہیں اس نے کہا محبت ہوجائے گی ہم نے کہا چلو بات کرتے ہیں اس نے کہا تمہارا ساتھ کیا ہے ہم نے کہا محبت وفا ہے اس نے کہا وعدہ کرو ہم سے ہم نے کہا زندگی بے وفا ہے اس نے کہا چھوڑ تو نہیں جاوں گے ہم نے کہا موت کا پتہ نہیں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 13/09/2026
پاؤں میں راہ محبت کے بھی چھالے رکھنا زخم جو اس نے دئے ہیں وہ سنبھالے رکھنا مجھ کو وحشت کا بھروسہ ہے نہ دل پر قابو تم مرے پاؤں میں زنجیر کو ڈالے رکھنا میں بھی آ جاؤں گا ساون کی گھٹائیں لے کر تم بھی ساغر کو سر شام اچھالے رکھنا لطف دیتی ہے بہت کالی گھٹاؤں میں شراب اپنی زلفوں کو مرے دوش پہ ڈالے رکھنا
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 12/09/2026
جن کی آنکھوں میں خواب ہوتے ہیں ان کے دکھ بے حساب ہوتے ہیں تجھ کو مانگا ہے میں نے شعروں میں شعر کب مستجاب ہوتے ہیں پوچھتے ہیں کہ واقعی خوش ہو؟ اور ہم لا جواب ہوتے ہیں دکھ چھپانے ہیں خوش بھی دِکھنا ہے کیسے کیسے عذاب ہوتے ہیں قدر وہ لوگ ہی نہیں کرتے ہم جنھیں دستیاب ہوتے ہیں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 12/09/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اے مالکِ دو جہاں! ہمارے گھروں پر رحمت و برکت نازل فرما، وطنِ عزیز کو ہر آفت، بیماری، نقصان اور غم سے محفوظ رکھ۔ ہماری دعائیں قبول فرما، صحت و سلامتی عطا کر، مشکلیں آسان اور زندگی پُرسکون بنا دے۔ دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 11/09/2026
دن بھر دنیا داری ہے اور پھر شب بیداری ہے سب خاموش ہیں مجمعے میں یعنی میری باری ہے میں بھی کتنا دلکش ہوں تو بھی کتنی پیاری ہے اپنے آپ سے چُھپتا ہوں جانے کیا بیزاری ہے توڑ کے آج انا اُس کی اس کے منہ پر ماری ہے آج بھی تجھکو پانے کا نشہ سر پر طاری ہے یوں تو روز کا ملنا ہے ویسے پردہ داری ہے
001
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 07/09/2026
جب عشق مقابل ہوا سب ہار گئے تھے سقراط ،،، یہ بقراط ،،، یہ لقمان وغیرہ
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 06/09/2026
دراز پلکیں وصال آنکھیں مصوری کا کمال آنکھیں شراب رب نے حرام کر دی کیوں رکھی ہیں حلال آنکھیں ہزاروں ان سے قتل ہوئے ہیں خدا کی بندی سنبھال آنکھیں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 05/09/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ دنیا رخصت گاہ ہے ہر سانس ہمیں آخرت کے قریب لے جا رہی ہے خاموش قبر پکارتی ہے کہ تیاری کر لو وہاں نہ آواز ہوگی نہ سہارے بس اعمال بولیں گے اور رب کا فیصلہ ہوگا اے اللہ ہمیں ایمان پر موت اور اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما آمین یا ربّ العالمین
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 04/09/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یا ربِ ذوالجلال ہم تیرے محتاج ہیں کیونکہ ہماری ہر سانس تیری عطا ہر خوشی تیرا انعام ہر آزمائش تیری طرف سےسبق اور ہرمشکل کےپیچھے تیری کوئی مصلحت اے اللہ! ہمیں اپنے فیصلوں پربھروسہ اپنی نعمتوں پرشکر اور اپنی آزمائشوں میں صبرعطا فرما آمین یارب العالمین
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 03/09/2026
مرگِ احساس پہ احباب کی آمین کا دکھ بےکفن جسدِ تعلق تری تدفین کا دکھ اسلیے نیند سے بنتی ہے نہ اب آنکھوں سے میں نے جھیلا ہےکسی خواب کی توہین کا دکھ اپنے دکھ کم تو نہیں اورمیں ہمدردی میں روزکے روز اٹھا لاتا ہوں دو تین کا دکھ سب کے سب ساتھ نبھاتے ہیں یہاں خوشیوں میں کوئی سنتا ہی نہیں ہے دلِ غمگین کا دکھ
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 02/09/2026
آپ کی یاد آئے تو ہم کیا کریں یاد دل سے ہئ نہ جائے تودل کیا کرے سوچتے ہیں ملاقات ہوگی خوابوں میں اب ہمیں نیند ہئ نہ آئے تو ہم کیا کریں
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 01/09/2026
تم محبت بھی موسم کی طرح نبھاتے ہو کبھی برستے ہو کبھی اک بوند کو ترساتے ہو پل میں کہتے ہو زمانے میں فقط تیرے پل میں اظہار محبت سے مکر جاتے بھری محفل میں دشمنوں کی طرح ملتے ہو اور دعاؤں میں میرا نام لئے جاتے ہو دیارِ غیر میں مجھ کو تلاش کرتے ہو ملوں تو چپ چاپ پاس سے گذر جاتےھو
010
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 31/08/2026
عشق تو یہ ہے ترے نام پہ مٹ جاؤں میں کیوں لکھوں نام ہتھیلی پہ مٹانے کے لئے تیرا عاشق تیرے قدموں سے لپٹ جائے گا روٹھنے والے تجھے آج منانے کے لئے
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 31/08/2026
محبت ، عداوت ، وفا ، بے رخی کرائے کے گھر تھے بدلتے رہے
000
nadeem999.bsky.social @nadeem999.bsky.social · 30/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایمان بخیر کبھی تنہائی میں خود سے پوچھنا: جس دنیا کے لیے ہم دل دکھاتے، رشتے توڑتے اور سکون گنواتے ہیں، کیا قبر میں وہ دولت کام آئے گی؟ وہاں صرف عمل ساتھ ہوگا۔ اے اللہ! ہمیں غفلت سے جگا، دل سنوار دے اور اپنا قرب عطا فرما یا ربِ کریم
000