اردو @poetryurdu.bsky.social · 23/02/2025"گلزار کی نظم" یہ کیسا عشق ہے اردو زباں کا، مزا گھلتا ہے لفظوں کا زباں پر کہ جیسے پان میں مہنگا قمام گھلتا ہے یہ کیسا عشق ہے اردو زباں کا نشہ آتا ہے اردو بولنے میں گلوری کی طرح ہیں منہ لگی سب اصطلاحیں لطف دیتی ہے، حلق چھوتی ہے اردو تو، حلق سے جیسے مے کا گھونٹ اترتا ہے 120
اردو @poetryurdu.bsky.social · 02/01/2025سب سنور جائے گا تھوڑی ہمت کرو بس محبت محبت محبت کرو سرحدوں کے تو حاکم بہت ہیں مگر مشورہ ہے کہ دل پہ حکومت کرو چاہتوں کے لیے تم ہو پیدا ہوئے تم سے کس نے کہا ہے کہ نفرت کرو میرا دکھ مجھ کو کم کم سا لگنے لگا اپنا غم اور تھوڑا عنایت کرو ایک دن وہ بھی قدموں میں آ جائے گا اپنے دشمن کی بس آپ عزت کرو 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 28/12/2024چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم جسم پر قید ہے، جذبات پہ زنجیریں ہیں فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں فیض احمد فیض 040
اردو @poetryurdu.bsky.social · 26/12/2024"علامہ محمد اقبال" سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ھندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا یونان و مصر و روما سب مٹ گئے جہاں سے اب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا اقبالؔ کوئی محرم اپنا نہیں جہاں میں معلوم کیا کسی کو دردِ نہاں ہمارا 130
اردو @poetryurdu.bsky.social · 26/12/2024کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہلِ محفل چراغِ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں 130
اردو @poetryurdu.bsky.social · 23/12/2024آ گیا گر وصل کی شب بھی کہیں ذکرِ فراق وہ ترا رو رو کے مجھ کو بھی رلانا یاد ہے دیکھنا مجھ کو جو برگشتہ تو سو سو ناز سے جب منا لینا تو پھر خود روٹھ جانا یاد ہے چوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہ مدتیں گزریں پر اب تک وہ ٹھکانا یاد ہے باوجود ادعائے اتقا حسرتؔ مجھے آج تک عہد ہوّس کا وہ فسانا یاد ہے 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 21/12/2024ایسا سفر ہے جس کی کوئی انتہا نہیں ایسا مکاں ہے جس میں کوئی ہم نفس نہیں آئے گی پھر بہار اسی شہر میں منیرؔ تقدیر اس نگر کی فقط خار و خس نہیں 060
اردو @poetryurdu.bsky.social · 18/12/2024جنت سے آیا ہوا مہاجر نہ جانے کیوں پردیس میں مستقل سکونت چاہتا ہے عزت و ذِلت سے مُبرا جہاں کے بدلے ذہن و جگر کی دشمن، عفُونت چاہتا ہے 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 17/12/2024درد، دل ٹوٹنے کا جانِ من یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا فاعلاتن فعلاتن فعلن اس سے مصرع روا نہیں ہوتا پینے پڑتے ہیں سینکڑوں آنسو درد خود تو دوا نہیں ہوتا جو بھی انساں ہے یار انساں ہے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ویسے رشتے بہت سے ہیں ساحلؔ درد سا اک سگا نہیں ہوتا اے آر ساحل علیگ 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 17/12/2024ترے بعد پھر مِری موسموں سے بنی نہیں ترے بعد میں کبھی پھر ہرا نہیں ہو سکا سرِ بزم ہیں یہی تذکرے کہ برا ہوں میں مرا جرم ہے کہ میں بے وفا نہیں ہو سکا کسی اور شب میں سناؤں گا یہ غزل تمہیں ابھی آنکھ نم ابھی دل دعا نہیں ہو سکا ـ مبارک صدیقی ـ 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 16/12/2024ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں ہے وہ جان اب ہر ایک محفل کی ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں تم بنو رنگ تم بنو خوشبو ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں میں اسی طرح تو بہلتا ہوں اور سب جس طرح بہلتے ہیں ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں - جون ایلیا - 040
اردو @poetryurdu.bsky.social · 16/12/2024رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میں کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم بے خبر آئے ہیں بے خبر جائیں گے ـ جون ایلیا ـ 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 16/12/2024تو اب مرے تمام رنج مستقل رہیں گے کیا؟ تو کیا تمہاری خامشی کا کوئی حل نہیں رہا؟ کڑی مسافتوں نے کس کے پاؤں شل نہیں کیے؟ کوئی دکھاؤ جو بچھڑ کے ہاتھ مل نہیں رہا جواد شیخ 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 10/12/2024کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سے لگے ہے کہ جیسے محبت کرے ہے کلیم عاجز 130
اردو @poetryurdu.bsky.social · 09/12/2024ہر طرف اک مہیب سناٹا دل دھڑکتا تو ہے مگر خاموش حمایت علی شاعر 130
اردو @poetryurdu.bsky.social · 08/12/2024ہاں جو جفا بھی آپ نے کی قاعدے سے کی ہاں ہم ہی کاربندِ اصولِ وفا نہ تھے فیض احمد فیض #اردو #شاعری 241
اردو @poetryurdu.bsky.social · 08/12/2024ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے ہاں تلخیِ ایام ابھی اور بڑھے گی ہاں اہلِ ستم مشقِ ستم کرتے رہیں گے منظور یہ تلخی یہ ستم ہم کو گوارا دم ہے تو مداوائے الم کرتے رہیں گے اک طرزِ تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک اک عرضِ تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے فیض احمد فیض #اردوشاعری #اردو 051
اردو @poetryurdu.bsky.social · 08/12/2024مشکل ہے کہ اب شہر میں نکلے کوئی گھر سے دستار پہ بات آ گئی , ہوتی ہوئی سر سے پروین شاکر #اردو #شاعری 130
اردو @poetryurdu.bsky.social · 07/12/2024چمن کو لگ گئی کس کی نظر خدا جانے چمن رہا نہ رہے وہ چمن کے افسانے خزاں میں اہل نشیمن کا حال تو دیکھا قفس نصیب پہ کیا گزری ہے خدا جانے کسی کی مست خرامی سے شیخ نالاں ہیں قدم قدم پہ بنے جا رہے ہیں مے خانے یہ انقلاب نہیں ہے تو اور کیا بسملؔ نظر بدلنے لگے اپنے جانے پہچانے 140
Reposted by اردواردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/12/2024 جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیف ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں عبدالحمید عدم 031
Reposted by اردواردو شاعری پنجابی شاعری @azad73.bsky.social · 07/12/2024 سینے میں یہ دم شمعِ سحر گاہی ہے جو ہے اس کارواں میں وہ راہی ہے پیچھے کبھی قافلہ سے رہتا نہ انیس اے عمرِ دراز تیری کوتاہی ہے میر انیس 041
اردو @poetryurdu.bsky.social · 06/12/2024کسی قدیم کہانی کا اک چراغ ہوں میں بجھا کے چھوڑ گئی طاق پر ہوا مجھ کو 050
اردو @poetryurdu.bsky.social · 06/12/2024اٹھا ہے شور خود اپنے ہی اندر سے مگر اکثر دہل کے بند کر لینا پڑی ہیں کھڑکیاں ہم کو ہم اپنے جسم میں بکھرے ہوئے ہیں ریت کی صورت سمیٹیں گی کہاں تک زندگی کی مٹھیاں ہم کو بچھڑ کے بھیڑ میں خود سے حواسوں کا وہ عالم تھا کہ منہ کھولے ہوئے تکتی رہیں پرچھائیاں ہم کو عزیز بانو دارابِ وفا #اردو #شاعری 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 06/12/2024تھکن سے چور ہوں لیکن رواں دواں ہوں میں نئی سحر کے چراغوں کا کارواں ہوں میں ہوائیں میرے ورق لوٹ لوٹ دیتی ہیں نہ جانے کتنے زمانوں کی داستاں ہوں میں ہر ایک شہر نگاراں سمجھ رہا ہے مجھے ذرا قریب سے دیکھو دھواں دھواں ہوں میں عزیز بانو دارابِ وفا #اردو #شاعری 041
اردو @poetryurdu.bsky.social · 02/12/2024مر بھی جاؤں تو کہاں لوگ بھلا ہی دیں گے لفظ میرے مرے ہونے کی گواہی دیں گے لوگ تھرا گئے جس وقت منادی آئی آج پیغام نیا ظل الٰہی دیں گے آستیں سانپوں کی پہنیں گے گلے میں مالا اہلِ کُوفہ کو نئی شہر پناہی دیں گے شہر کی چابیاں اعداء کے حوالے کر کے تحفتاً پھر انہیں مقتول سپاہی دیں گے پروین شاکر 050
اردو @poetryurdu.bsky.social · 02/12/2024نفس نفس پہ یہاں رحمتوں کی بارش ہے ہے بد نصیب جسے زندگی نہ راس آئی پیام فتحپوری 040
اردو @poetryurdu.bsky.social · 02/12/2024ستم نوازئ پیہم ہے عشق کی فطرت فضول حُسن پہ تہمت لگائی جاتی ہے شکیل بدایونی 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 02/12/2024محبت ہی میں ملتے ہیں شکایت کے مزے پیہم محبت جتنی بڑھتی ہے، شکایت ہوتی جاتی ہے شکیل بدایونی 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 30/11/2024بچھڑ گئے تم بدل گئے تم یہ رت جو بدلی بدل گیا سب وفا کی باتیں ملن کی راتیں وہی ہوا نا کہ جس کا ڈر تھا اداسی آنکھوں میں بس گئی ہے رنگ سارے پڑے ہیں پھیکے تمہارے جذبے کی اک لہر سے اجڑ گئی ہے ہماری دنیا وہی ہوا ہے کہ جس کا ڈر تھا اسریٰ رضوی (لکھنؤ) 040
اردو @poetryurdu.bsky.social · 30/11/2024میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں پیارے تو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو بادہ پھر بادہ ہے میں زہر بھی پی جاؤں قتیلؔ شرط یہ ہے کوئی بانہوں میں سنبھالے مجھ کو 130
اردو @poetryurdu.bsky.social · 26/11/2024علم و تہذیب تاریخ و منطق لوگ سوچیں گے ان مسئلوں پر زندگی کے مشقت کدے میں کوئی عہدِ فراغت تو آئے کانپ اٹھیں قصرِ شاہی کے گنبد تھرتھرائے زمیں معبدوں کی کوچہ گردوں کی وحشت تو جاگے غم زدوں کو بغاوت تو آئے ساحر لدھیانوی 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 26/11/2024مفاہمت نہ سکھا جبرِ ناروا سے مجھے میں سر بکف ہوں لڑا دے کسی بلا سےمجھے میں مر رہا ہوں پھر آئے صدائے کُن فیکوں بنایا جائے مٹا کے پھر ابتدا سےمجھے میں کچھ نہیں ہوں تو پھر کیوں مجھے بنایا گیا یہ پوچھنے کی اجازت تو ہو خدا سے مجھے میں ریزہ ریزہ بدن کا اٹھا رہا ہوں عدیمؔ وہ توڑ ہی تو گیا اپنی التجا سےمجھے 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 26/11/2024پکڑا ہی گیا ہوں تو مجھے دار پہ کھینچو سچا ہوں مگر اپنی وکالت نہیں کرتا بھولا نہیں میں آج بھی آدابِ جوانی میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئی جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024شب وہی لیکن ستارہ اور ہے اب سفر کا استعارہ اور ہے ساتھ تو میرا زمیں دیتی مگر آسماں کا ہی اشارہ اور ہے دھوپ میں دیوار ہی کام آئے گی تیز بارش کا سہارا اور ہے ہارنے میں اک انا کی بات تھی جیت جانے میں خسارا اور ہے ـ پروین شاکر - 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے ہماری زندگی برباد کر کے پلٹ کر پھر یہیں آ جائیں گے ہم وہ دیکھے تو ہمیں آزاد کر کے بدن میرا چُھوا تھا اس نے لیکن گیا ہے روح کو آباد کر کے ہر آمر طول دینا چاہتا ہے مقرر ظلم کی میعاد کر کے - پروین شاکر - 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024لڑکی! یہ لمحے بادل ہیں گزر گئے تو ہاتھ کبھی نہیں آئیں گے ان کے لمس کو پیتی جا قطرہ قطرہ بھیگتی جا بھیگتی جا تو جب تک ان میں نم ہے اور ترے اندر کی مٹی پیاسی ہے مجھ سے پوچھ کہ بارش کو واپس آنے کا رستہ کبھی نہ یاد ہوا بال سُکھانے کے موسم ان پڑھ ہوتے ہیں! ـ پروین شاکر - 010
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024آج کی شب تو بہت کچھ ہے مگر کل کے لیے ایک اندیشۂ بے نام ہے اور کچھ بھی نہیں دیکھنا یہ ہے کہ کل تجھ سے ملاقات کے بعد رنگ امید کھلے گا کہ بکھر جائے گا وقت پرواز کرے گا کہ ٹھہر جائے گا جیت ہو جائے گی یا کھیل بگڑ جائے گا خواب کا شہر رہے گا کہ اجڑ جائے گا ـ پروین شاکر - 010
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024پروین شاکر آج حیات ہوتیں تو آج بہترویں (72) سالگرہ مناتیں۔ میں کیوں اس کو فون کروں! اس کے بھی تو علم میں ہوگا کل شب موسم کی پہلی بارش تھی! 020
Reposted by اردو🌹اُردو پوئٹری 🌹 @poetry143.bsky.social · 23/11/2024زندگی جیسی جلانی تھی جلا دی ہم نے اب دھوئیں پہ بحث کیسی راکھ پہ اعتراض کیسا 151
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024کچھ بھی تھا سچ کے طرف دار ہوا کرتے تھے تم کبھی صاحبِ کردار ہوا کرتے تھے سنتے ہیں ایسا زمانہ بھی یہاں گزرا ہے حق انہیں ملتا جو حق دار ہوا کرتے تھے میں سرِ دشتِ وفا اب ہوں اکیلا ورنہ میرے ہم راہ مرے یار ہوا کرتے تھے ـ سلیم کوثر - 010
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافر پاؤں بھی ہیں شل شوقِ سفر بھی نہیں جاتا احمد فراز 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن اُسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں ـ ساحر لدھیانوی ـ 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024یہ کیسی کشمکش ہے زندگی میں کسی کو ڈھونڈتے ہیں ہم کسی میں جو کھو جاتا ہے ملکر زندگی میں غزل ہے نام اس کا شاعری میں نکل آتے ہیں آنسو ہنستے ہنستے یہ کس غم کی کسک ہے ہر خوشی میں چمکتی ہے اندھیروں میں خموشی ستارے ٹوٹتے ہیں رات ہی میں سُلگتی ریت میں پانی کہاں تھا کوئی بادل چھپا تھا تِشنگی میں ندا فاضلی 030
اردو @poetryurdu.bsky.social · 24/11/2024تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امید لو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سے پوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم اللّٰہ رے فریبِ مشیت کہ آج تک دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم ساحر لدھیانوی 020
اردو @poetryurdu.bsky.social · 22/11/2024تری یاد اگر نہ ہوتی تو حیات کا سفینہ نہ عبور شام کرتا نہ سحر کے پار ہوتا مرا اشک خوں ہے نازش مرے تجربے کا حاصل جو وفورِ غم میں ہنستا تو یہ شاہکار ہوتا (نازش حیدری) 240