Sign in

Modern Malang

@modernmalang.bsky.social
2K followers 3.1K following 83 posts

I am not affiliated with any political party...! Thank you.

PostsRepliesMedia
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 02/12/2024
تین سالہ ریحان نامی بچہ آج دوپہر سے ڈیرہ اسماعیل خان، ظفر آباد سے لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو ملے تو براہ کرم ان نمبروں پر اطلاع دیں: 0323-9121781 0343-8270567 براہ کرم اس پیغام کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ شکریہ!
052
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 01/12/2024
سیاست کتنی گھٹیا اور ناپاک چیز ہے، ایک معصوم انسان اپنی خون میں لت پت پڑا ہوا ہے، اور سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا انسان بے حس اور سفاکی سے ہنس رہا ہے جیسے وہ کوئی جانور ہو جو مر چکا ہو
020
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 01/12/2024
جب نظام یا حکومتیں زوال کے قریب ہوتی ہیں، تو لاشوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور مُردوں پر طنز کیا جاتا ہے۔ یہ بات مانیں یا نہ مانیں، مگر آنے والا وقت بے حد خطرناک اور خوفناک ہوگا۔
120
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 28/11/2024
لیبیا کے مفتیِ اعظم شیخ صادق الغریانی نے کہا ہے کہ جو شخص ایک بار حج اور عمرہ کر لے، وہ اسے دوبارہ نہ دہرائے کیونکہ سعودی حکومت حاجیوں سے حاصل ہونے والی رقم کو فساد اور مسلمانوں کے قتل میں استعمال کرتی ہے۔ الغریانی نے مزید کہا کہ یہ میرا فتویٰ ہے اور اس کا جواب دہ میں اللہ کے سامنے ہوں گا۔
072
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 27/11/2024
دماؤنا سقطت على الطريق فهل من نصرٍ يأتينا؟ ہمارا خون سڑکوں پر بہا، کیا کوئی مدد ہمیں آئے گی؟ 💔
031
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 27/11/2024
سیاست کرو، ایک دوسرے کو دلائل کے ذریعے مغلوب کرو، مگر اس قدر پست نہ بنو کہ چاک چاک انسانی لاشوں پر تمسخر اڑاؤ اور ان کی بے حرمتی کرو
131
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 27/11/2024
جمہوریت، جسے عام طور پر انسانوں کے لیے ایک بہتر نظام سمجھا جاتا ہے، اگر واقعی ایسا ہوتا تو آج انسانوں کی لاشوں پر کوئی نہ ہنستا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نظام بھی انسانیت کی بقا اور عدل فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے.
030
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 26/11/2024
😜
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 26/11/2024
! جھوٹ
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 26/11/2024
تمہارے ہتھیار مظلوموں کی صدا کو نہیں دبا سکتے۔ عدل و انصاف کا قیام ہی قوموں کی کامیابی ہے، ظالم حکمرانوں کے انجام سے عبرت حاصل کرو، تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کا انجام ہمیشہ تباہی ہے
021
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 26/11/2024
مظلوم عوام پر گولیاں مت برساؤ! تمہاری گولیوں سے ان کا عزم مزید پختہ ہوگا۔ یہ عوام تمہاری ظالمانہ حکمرانی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ تمہاری دہشت کا خاتمہ ہوگا، اور یہ آزادی کی جیت پائیں گے
072
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 25/11/2024
جاید صاحب! ❤
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 25/11/2024
میں اس وقت اپنی زندگی کے سب سے مشکل اور کربناک دور سے گزر رہا ہوں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو اور میرے وجود کے ہر گوشے میں بے بسی اور غم نے ڈیرے ڈال رکھے ہوں آپ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنی نیک دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں😢🙏
120
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 25/11/2024
💔
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 25/11/2024
اٹلی نے نیتن یاہو،گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کو جی سیون کے ایجنڈے میں شامل کرلیا.
071
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 25/11/2024
ماہرین کے اندازے کے مطابق ہیروشیما اور ناگاساکی سے بھی زیادہ بارود غزہ پر برسایا گیا ہے💔
0114
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 24/11/2024
انٹرنیٹ بندش کا سب سے بڑا عذاب یہ ہے کہ ہمیں جیو نیوز کی لائیو نشریات دیکھنی پڑتی ہیں۔😒
131
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 24/11/2024
یہ ملک تو ہمارا خواب تھا، لیکن آج یہ خواب ہمارے لیے ایک خوفناک حقیقت بن گیا ہے۔ ہم نہ جی سکتے ہیں، نہ مر سکتے ہیں۔
020
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 24/11/2024
بادشاہ سلامت! ہم بھوکے ہیں، ہم بے گھر ہیں، اور آپ نے ہماری آخری سہارا، انٹرنیٹ بھی بند کر دیا۔ یہ وہی انٹرنیٹ تھا جس سے ہم اپنی مشکلات بانٹتے تھے، جس سے ہم روزی روٹی کا بندوبست کرتے تھے۔ آپ نے وہ بھی ہم سے چھین لیا۔
250
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 24/11/2024
نہیں چل رہا
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
یہ صرف آنکھوں کا دھوکا ہے
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
ریاست کی یہ بے حسی اور مجرمانہ خاموشی پشتونخوا کے مظلوم عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ یہ ظلم اور بربریت کب رکے گی؟ اور کیا ہم ہمیشہ اسی طرح کٹے سروں اور جلی بستیوں کا ماتم کرتے رہیں گے
100
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
کوئی ہے جو اس سفاکی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہو؟ کہاں ہے ریاست جو عوام کی جان و مال کی محافظ ہونے کی دعوے دار ہے؟ کہاں ہیں وہ دعوے جو امن و انصاف کے نام پر کیے جاتے تھے؟
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
یہ پشتونخوا وطن کے المناک حالات ہیں، جہاں انسانیت کو دفن کر دیا گیا ہے اور لاشوں کی بے حرمتی عام ہو چکی ہے۔ یہ دیوار پر لٹکا ہوا سر مسجد کے امام، اورنگزیب کا ہے، جنہیں کل کرم میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
210
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
اللہ تعالیٰ مسلم امہ پر رحم فرمائے۔
120
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
یہ حالات واقعی بہت تکلیف دہ ہیں۔
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
لیکن مولانا اس میں اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
110
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
بین الاقوامی فوجداری عدالت کیطرف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کہتے ہیں: "میں نے آج کیطرح کبھی ایسا فخر محسوس نہیں کیا، ہم اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے، اور جبتک فلسطینی عوام کو آزادی نہیں ملتی، ہم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوں گے اسد منصور
051
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
یہ غزا نہیں، یہ رفح نہیں، یہ خان یونس بھی نہیں، یہ کرم ایجنسی ہے،یہ دھواں، جو آسمان کو چھو رہا ہے، یہ مسلمانوں کی دکانوں کا ہے،جو رات کی تاریکی میں جلا دی گئیں..💔
132
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
آپ اس امت کی قیادت کی علامت ہیں، آپ اس سرزمین کی وہ معتبر آواز ہیں جسے لوگ حق سمجھتے ہیں۔ لیکن آج آپ کی خاموشی اس ظلم کو ہوا دے رہی ہے۔ کیا یہ خاموشی قیامت کے دن آپ کے لیے سوال نہ بنے گی؟
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
مولانا صاحب! کیا آپ دیکھ نہیں رہے کہ کرم کی سرزمین پر مسلمانوں کے ساتھ کیسا قیامت خیز ظلم ہو رہا ہے؟ ان کے گھر جل رہے ہیں، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، بچوں کی معصوم چیخیں ہوا میں گونج رہی ہیں، اور لاشوں سے بھرے میدان انصاف کی پکار کر رہے ہیں۔
241
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
🙏💔
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
کس سے انصاف مانگیں؟ یہ کیسی بے دردی ہے جو ہمیں چکناچور کر رہی ہے؟ ہمارے رہنما کب تک لاشوں کی طرح خاموش رہیں گے؟ یہ وطن وحشت کی آماجگاہ بن چکا ہے! آنکھیں اندھی ہیں، کان بہرے، دل مر چکے ہیں۔ یہ کیا عذاب ہے جو ہم پر ٹوٹ پڑا ہے؟ کب تک یہ ظالم ہم پر مسلط رہیں گے؟
070
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
کرم ایجنسی میں خون ارزاں اور انصاف نایاب ہو چکا ہے۔ فرقہ واریت کی آگ میں انسانیت جل رہی ہے، اور حکومتی بے حسی نے ظلم کو ہوا دی ہے۔ یہاں کے مظلوم چیخ رہے ہیں، مگر دنیا بہری ہو چکی ہے۔ کیا کوئی ہے جو اس بربادی کو روک سکے؟
162
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 23/11/2024
عالم اسلام کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال اس وقت برزخی کیفیت سے دوچار ہے کیونکہ نہ تو اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر وہ اسلامی معاشرہ کہلانے کی حقدار ہے اور نہ ہی وہ مغربی فلسفہ و ثقافت کو ہضم کر پا رہی ہے۔ ابو عمار زاہد
130
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
شرم کرو! کرم ایجنسی میں خون بہہ رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں، زمین لال ہو چکی ہے، اور تم لوگ اب بھی اپنی گندی سیاست کی تعریفوں میں لگے ہوئے ہو! تمہاری غیرت مر گئی ہے، تمہارا ضمیر بیچ دیا گیا ہے۔ تم جیسے بے حس لوگوں پر لعنت ہو، تمہاری زندگیوں پر لعنت ہو! خدا تمہیں برباد کرے، کہ تم انسانیت کے دشمن ہو!
021
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
😢
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
😢
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
انٹرنیٹ کیوں بند کرتے ہو ظالموں؟
120
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
آپ یقین کریں، ہمیں تو بہت پہلے مر جانا چاہیے تھا یہ جو ہم جی رہے ہیں، یہ اضافی زندگی جی رہے ہیں. ماڈرن ملنگ
050
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
عوام کو تسلیاں دی جاتی ہیں کہ سب خیریت ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں۔ یہ نظام ظلم اور استحصال پر مبنی ہے، جو صرف اپنے فائدے کے لیے کام کرتا ہے۔ آگے بڑھنے کی امید دلائی جاتی ہے، لیکن ہر قدم پر راستے بند کر دیے جاتے ہیں.
020
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
یہ جو اس ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، یہ آخر کون سا نظام ہے؟ ایسا نظام جو نہ کسی قانون کو مانتا ہے، نہ اصولوں کی پاسداری کرتا ہے، اور نہ ہی عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرتا ہے۔ یہ نظام طاقتوروں کے ہاتھوں یرغمال ہے، جہاں انصاف کے پیمانے صرف کمزوروں کے لیے ہیں، اور جہاں طاقتور ہر قانون سے بالاتر ہیں
051
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 22/11/2024
دنیا کے ظلم سے آخرت کے عدل کی طرف ۔۔! اللهم أنتقم لهم وأهلك عدوهم وكل من خذلهم فلا حول لهم ولا قوه الا بك
020
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
😢
010
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
مفتی صاحب، اگرچہ آپ کا مقام اور مرتبہ مجھ سے زیادہ بلند ہے، لیکن معافی کے ساتھ کیا مجھے ایک سوال کرنے کا حق ہے؟ کیا کامران ٹیسوری نے اس ضعیف باپ اور نوجوان بیٹی کو انصاف دیا، جو اس شہر کراچی میں ایک شرابی لڑکی نتاشا نے دن دہاڑے ان کو گاڑی سے کچل دیا گیا تھا؟
152
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
یہ خون سے لت پت دودھ کی بوتل پاراچنار کے ایک معصوم مقتول بچے کی آخری نشانی ہے۔ پشتونخوا وطن ظلم و جبر کی ایسی داستانوں سے بھرا ہوا ہے، جو انسان کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دے اور اعصاب توڑ ڈالے.
062
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
جنت کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہاں رسول اللہ ﷺ ہوں گے۔ اللهم صلِّ علیہ و علی آلہ و اصحابه أجمعین۔
031
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
بہرحال جنوبی افریقا کا شکریہ ! بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کردہ مقدمے کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے اسد منصور
072
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
اس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے 5 ملین ڈالر انعام اور غزہ سے نکلنے کا راستہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مگر ہمارے نام نہاد اسلامی حکمران مغربی طاقتوں کی غلامی میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے دربار میں اپنی جگہ بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں
000
Modern Malang @modernmalang.bsky.social · 21/11/2024
کیا اسلامی رہنماؤں کو غیرت نہیں آتی؟ آج نیتن یاہو بے خوف ہو کر غزہ میں اپنے فوجیوں کے ساتھ گھوم رہا ہے اور اعلان کر رہا ہے کہ حماس کا غزہ میں کوئی وجود نہیں بچے گا۔
120