بارہا کہا ہے، آج پھر دوہرانا پڑے گا کہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ صبر کی کمی اور زبان پر تالہ لگانے سے انکار ہے۔ حامیان کو گرمانے کے لئے ہر وقت کچھ نہ کچھ بولتے رہنے کی عادت میں نمک مرچ اتنا تیز کر دیتے ہیں کہ نتیجتاً ان کے لئے مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتی ہیں۔