کم عمر گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سفیان محسود نے اپنے والد عرفان محسود کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے سفیان محسود کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کے عزم کی تعریف کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔