Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 09/01/2025طلاطم سانس کا , سینے میں ھے ٹوٹا ہوا کل سے وہ مجھکو بھول بیٹھا ھے , میرا وجدان کہتا ہے ملاقاتیں نہیں ممکن , تعلق بھی محال اب تو تیرے لہجے کی چاہت کا , چھپا فقدان کہتا ہے 100
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 30/12/2024> *بـیٹــھے تھــے اپنــی مــوج مــیں اچـــــانکـــــ رو پـــڑـے..!! > *یـــوں آ کــر تیــــرے خیـــالـــ نــــے اچــــھا نہـــــی کیـــا..!! 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 20/12/2024جو تھکن تھی کسی سے محبت کی!!! وہ تھکن بھی اتار دی میں نے اک خواہش تھی اُس سے ملنے کی پھر وہ "خواہش" بھی مار دی میں نے پوچھتے کیا ہو 'زندگی' کے بارے میں؟؟؟ مجھ پر گزری۔۔۔۔گزار دی میں نے۔۔۔! 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 20/12/2024یہ جو خواہشوں کا پرندہ ہے، اسے موسموں سے غرض نہیں، یہ اُڑے گا اپنی ہی موج میں، اسے آب دے یا سراب دے۔ کبھی یوں بھی ہو تیرے روبرو، میں نظر ملا کر کہہ سکوں، میری خواہشوں کا شمار کر، میری حسرتوں کا حساب دے…!!! 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 20/12/2024میں خود کو تجھ سے مٹاؤں گا احتیاط کے ساتھ تو بس نشان لگا دے کہاں کہاں ہوں میں 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 20/12/2024زمانے بھر کو اداس کر کے خوشی کا ستیا ناس کر کے میرے رقیبوں کو خاص کر کے بہت ہی دوری سے پاس کر کے تمہیں یہ لگتا تھا جانے دیں گے ؟ سبھی کو جا کے ہماری باتیں بتاؤ گے اور بتانے دیں گے ؟ تم ہم سے ہٹ کر وصالِ ہجراں مناؤ گے اور منانے دیں گے ؟ میری نظم کو نیلام کر کے کماؤ گے اور کمانے دیں گے ؟ 100
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024یہ تو ہونا تھا میاں ایسا کہاں ممکن ہے تو دل آزاری کرے اور مکافات نہ ہو 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024تہذیبِ جنُوں کار پہ تنقید کا حق ہے گِرتی ہُوئی دِیوار پہ تنقید کا حق ہے ہاں ! مَیں نے لہُو اَپنا گُلستاں کو دیا ہے مُجھ کو گُل و گُلزار پہ تنقید کا حق ہے مَیں یاد دِلاتا ہُوں ، شِکایت نہِیں کرتا بُھولے ہُوئے اِقرار پہ ، تنقید کا حق ہے مجروح جو کر دے دِل اِنساں کی حقیقت اس شوخیِ گفتار پہ تنقید کا حق ہے 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024جتنا بھی محتاط ہو آخر جانا جاتا ہے آدمی اپنے لفظوں سے پہچانا جاتا ہے 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024تم ان لوگوں میں شامل ہو جو سا تھ رہیں تو دنیا کی ہر چیز اضافی لگتی ہے جو بات گوارا مشکل ہو و ہ قابلِ معافی لگتی ہے دم بھر کی قربت بھی جنکی صدیوں کی تلافی لگتی ہے تم ان لوگوں میں شامل ہو 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024ہاتھ چُھڑایا کسی نے تو یوں مرے دن رات اُجڑے وطن سے دور , پردیس میں جیسے سادات اُجڑے عشق نے تو فقط ایک ہی فرد کو پنکھے سے لٹکایا مگر اُس گھر کے مکیں تھے سات اور سات اُجڑے 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024آئینہ سامنے رکھتے ہیں حقیقت والا خواب اوقات سے مہنگے نہیں دیکھا کرتے تیر واپس نہیں آتے ہیں کمانوں میں کبھی پھاڑ کر خط کے تراشے نہیں دیکھا کرتے 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024میں نے زیور تھام لیا تھا باقی گٹھڑی رکھ دی تھی گھر کی چاہ تھی گھر والوں نے شرط بھی تگڑی رکھ دی تھی یار میری آنکھوں میں دیکھو میں تو صرف تمہاری ہوں یار میرے پیروں میں میرے باپ نے پگڑی رکھ دی تھی 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 14/12/2024تیرے وعدے کی حقیقت تو عیاں ہے لیکن آہ، وہ لوگ جو مجبورِ یقیں ہوتے ہیں 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 11/12/2024کہو تو لوٹ جاتے ہیں! ابھی تو بات لمحوں تک ہے، سالوں تک نہیں آئی ابھی مسکانوں کی نوبت بھی، نالوں تک نہیں آئی ابھی تو کوئی مجبوری، خیالوں تک نہیں آئی ابھی تو گرد پیروں تک ہے، بالوں تک نہیں آئی کہو تو لوٹ جاتے ہیں 100
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 07/12/2024یوں تو اشکوں سے بھی ہوتا ہے الم کا اظہار ہائے وہ غم جو تبسم سے عیاں ہوتا ہے 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 07/12/2024اسے کہنا کہ سر آنکھوں پر اب ترک تعلق بھی !! اسے کہنا کبھی پہلے تمہاری بات ٹالی ہے !! سو اب جو پھول اگنے ہیں وہ دنیاوی نہیں ہوں گے !! تمہارے پیروں کی مٹی چھان کر گملوں میں ڈالی ہے 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 05/12/2024اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 05/12/2024م محبت بھی سھ نہیں پاۓ فیض کہتے تھے "اور بھی دکھ ہیں" 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 05/12/2024ﺍﺱ ﺭﺍﮦ ﻣﺤﺒّﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ، ﺁﺯﺍﺭ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﺗﮭﯽ ﻣﮕﺮ ﺧﺎﺭ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﻤﻮﻝ ﺟﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﮭﺎ، ﮐﻮﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﺎ ﮨﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ۔ 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 05/12/2024اسے کہنا کہ سر آنکھوں پر اب ترک تعلق بھی !! اسے کہنا کبھی پہلے تمہاری بات ٹالی ہے !! سو اب جو پھول اگنے ہیں وہ دنیاوی نہیں ہوں گے !! تمہارے پیروں کی مٹی چھان کر گملوں میں ڈالی ہے !! 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 30/11/2024تمہاری چپ اور ہمارا لہجہ کبھی ملیں گے تو بات ہوگی ہماری آنکھیں تمہارا چہرہ کبھی ملیں گے تو بات ہوگی کہیں گے تم سے کہ دل کی باتیں چھپا کے رکھنا بڑا گناہ ہے ، تم سے مل کر تمہیں نہ ملنا قسم خدا کی بڑی سزا ہے تمہارے چہرے کے قفل نظروں سے کھل نہ پائیں تو کیا کریں ہم ... 100
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 27/11/2024میری گم شده محبت مجھے دے صدا خدا را میرے پاس لوٹ آ پھر مجھے ڈھونڈ لے دوبارا یہ تپش فراق یاراں ، تیرے ہجر کی تمازت یہ ہوا خاک گل بدن بھی گیا رنگ و روپ سارا تیری یاد کی گلی میں ترے دھیان کے نگر میں مجھے ڈھونڈ ڈھونڈ ہاری، تیرا نام بھی پکارا 110
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ملا نہیں توکیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے تجھے بھی نیند آگئی مجھے بھی صبر آگیا پکارتی ہیں فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیں زمیں نگل گئی انہیں کہ آسماں کھا گیا 121
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024"......تیرے بغیر گُزارہ نہیں کسی صورت اُسے یہ بات بتانے سے بات بِگڑی ہے .......! 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024جس جگہ دل تھا میرے سینے میں..!! وحشتیں اب مقیم ہوگئی ہیں..!! تیرے جانے سے اور کچھ نہ سہی..!! میری راتیں یتیم ہوگئ ہیں..!! 051
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024ملال ہے مگر اتنا ملال تھوڑی ہے یہ انکھ رونے کی شدت سے لال تھوڑی ہے بس اپنے واسطے ہی فکرمند ہیں سب لوگ یہاں کسی کو کسی کا خیال تھوڑی ہے پروں کو کاٹ دیا ہے اڑان سے پہلے یہ خوف ہجر ہے شوقِ وصال تھوڑی ہے مزہ تو تب کہ ہار کر بھی ہنستے رہو ہمیشہ جیت ہی جانا کمال تھوڑی ہے 120
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024تم اکثر پوچھتے تھے نہ بچھڑ جاٸیں تو کیا ہو گا نا مل پاٸیں تو کیا ہو گا تو دیکھو! اب بھی زندہ ہے! ابھی بھی چاند تکتے ہیں ابھی بھی پھول کھلتے ہیں! ابھی بھی دل کے دریا میں ! ہزاروں درد بہتے ہیں ابھی بھی کچھ نہیں بدلا مگر بس اک کمی سی ہے تمھارے بعد جاناں میری آنکھوں میں نمی سی ہے! 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024بارش کی برستی بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر محسوس ہوا ۔۔ تم آۓ ہو انداز تمھارے جیسا تھا ہوا کے ہلکے جھونکے کی جب آہٹ پائی کھڑکی پر محسوس ہوا ۔۔ تم گزرے ہو احساس تمھارے جیسا تھا میں نے جو گرتی بوندوں کو جب روکنا چاہا ہاتھوں پر 120
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024اس نے دوچار کر دیامجھکو ذہنی بیمار کردیا مجھکو۔۔۔ کیوں نہیں دسترس میں میرے تو کیوں طلبگار کر دیامجھکو کبھی پتھر کبھی بت اس نے چاہا جو یار کر دیامجھکو اس سے کوئی سوال مت کرنا اس نے انکار کر دیامجھکو ایک انسان ہی تو مانگا تھا اس کو بھی مار کر دیامجھکو 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 22/11/2024وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ چل گر نہیں وصل تو یہ خوابِ رفاقت ہی ذرا دیر رہے وقفۂ خواب کے پابند ہیں جہاں تک ہم ہیں یہ جو ٹُوٹا تو بکھر جائیں گے سارے منظر (تیرگی زاد کو سُورج ہے فنا کی تعلیم) ہست اور نیست کے مابین اگر خواب کا پل نہ رہے کچھ نہ رہے وقت سے کون کہے یار! ذرا آہستہ چل 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024درد جب بچہ تھا تو سو جاتا تھا تھپکی پہ میری اب جواں ہے تو یہ آہوں کی غذا مانگتا ہے 010
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024اس ڈر سےمیں قمیص کبھی جھاڑتا نہیں کب جانے آستین سے احباب گر پڑیں جاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئے ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے کچھ خواب گر پڑیں اک بار دیکھ لیں جو وہ تیرے بدن کا نور قدموں میں تیرے انجم و مہتاب گر پڑیں اتنا بھی مت بڑھایئے رخت سفر کہ کل جب پوٹلی اٹھائیں تو اسباب گر پڑیں 121
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024عین ممکن ہے کہ اب تجھ سے ملاقات نہ ہو گر ترا سامنا ہو بھی تو کوئی بات نہ ہو یہ دعا ہے کہ تجھے چھوڑ کے جائے نہ کوئی جو مرے ساتھ ہوا تھا وہ ترے ساتھ نہ ہو 121
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024میں نے اظہار کی کُنجی تو تمھیں لا دی ہے، اب تجھے جرآتِ اظہار بھی میں لا کر دوں.؟؟ یہ محبت میں میرے دوست کہاں لکھا ہے ، تجھ کو انکار بھی، اقرار بھی میں لا کر دوں.! 000
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024کہنے کو سب منافق تھے کفر کرتے تھے کافر تھے شرک کرتے تھے مشرک تھے نگاہ جب بھی جہاں کو اٹھی برائیاں ساری زمانے میں تھی دل جب بھی دوسروں کا دیکھا سیاہی مائل گمراہی سمجھا لفظ جتنے بھی سمجھے لوگوں کے جھوٹ سمجھے ریاکاری دیکھی اٹھ کے محفل سے گھر جو آئے آئینے نے اصلیت بتائ 121
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024غضب کی دھوپ تھی اپنائیت کے جنگل میں شجر بہت تھے مگر کوئی سایہ دار نہ تھا 021
Baghi_Walo @shaka007.bsky.social · 21/11/2024سُنو!!! ہو سکے تو ایسا کرو تُم بھی مجھے ہی دیکھا کرو مَیں تم میں خود کو لکھا کروں تم مجھ میں خود کو پڑھا کرو میں نہ جاؤں کہیں تُمھیں چھوڑ کر پھر بھی تم مُجھ کو روکا کرو میرے بعد بھی گر آئے کوئی خیال تم اُس میں بھی مُجھے ہی سوچا کرو، 010