Sign in

Muhammad Umar

@mumarmuavia.bsky.social
63 followers 22 following 26 posts

زندگی آمد برائے بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی

PostsRepliesMedia
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 25/04/2025
کتاب سے فائدہ اٹھانے کا پہلا مرحلہ اس کا مطالعہ کرنا ، پھر اس کے نوٹس لکھنا، اس کے بعد کسی قریبی، ذہین اور مخلص دوست کے ساتھ اس پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کرنا۔ اور آخری مرحلہ جو سب سے زیادہ لطف اندوز، سب سے زیادہ مفید ہے، وہ اس پر اپنے تاثرات محفوظ کرنا۔
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 31/03/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمامی احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! اللہ تعالیٰ یہ بابرکت لمحات ہم سب کے لیے رحمت، برکت اور خوشیوں کا باعث بنائے۔ اللہ ہم سب کی عبادات و ریاضتیں قبول فرمائے اور ہمیں ایمان و تقویٰ کی دولت سے نوازے۔ عید کی خوشیاں مبارک ہوں! #Eid2025
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 22/02/2025
فنافی اللہ کی تہہ میں بقاکارازمضمر ہے جسے مرنا نہیں آتا اسے جینا نہیں آتا 22 فروری یوم شھادت امیر غزیمت امام سنی انقلاب
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 03/01/2025
کرتے نہیں ہیں عشق میں محبوب سے سوال ‏جب کہہ دیا ہے جھـوم تو بس جھومتے رہـو ‏سیدھا نہیں یہ راستہ بل دار بھی نہیں ‏یہ تـو مـدارِ یار ہـے بس گھــــــومتے رہو
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 25/12/2024
دینِ اسلام کی ایک اہم تعلیم "مقصدیت" ہے، نبی کریم صلی الله علیه وسلم کی حدیثِ مبارک کے مطابق آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ بے مقصد کاموں اور باتوں کو چھوڑ دے۔ الله تعالیٰ ہمیں ان کاموں اور باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 17/12/2024
*`ذکر`* ذکر نفل ہے لیکن یہ فرائض کو صحیح کرتا ہے۔ اس سے غفلت نہیں کرنی چاہئے۔ جب آدمی کام کاج سے فارغ ہوتو اللہ کی طرف متوجہ ہو۔ (حضرت ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم) جب اللہ کی محبت دل میں آجاتی ہے تو غیر کی طرف التفات نہیں ہوتا۔ *(شوقِ فقیر ص 27)*
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 05/12/2024
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حیاء اور کم گوئی ایمان کے دو شعبے ہیں جبکہ فحش گوئی اور فضول گوئی نفاق کے دو شعبے ہیں۔ *(الترمذی)*
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 04/12/2024
نصیحت کا اصول کسی کو نصیحت کرنی ہو تو پہلے اسکی پانچ خوبیان اسکے سامنے بیان کرو پھر اسکی ایک خامی بیان کرو منقول
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 21/11/2024
*جو اللہ پـر بھروسہ کرتا ہے، اس پر نـہ غضب ہے، نـہ غربت، نـہ خسارہ، نـہ گمراہی، نـہ ذلت*
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 21/11/2024
ماؤں نے کیسے کیسے لعل قربان کیے ہیں ہماری مائیں تو اپنے بچوں کی سردی بھی نہیں برداشت کرتیں یقیناً یہی مائیں ہیں جن کے متعلق قرآن کہتا ہے اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ (یہی سچے مسلمان ہیں ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی
010 1
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 21/11/2024
امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کی جیب میں ایک رقعہ ہوتا تھے جسے وہ بار بار دیکھتے رہتے تھے۔ ایک دن وہ ان سے گر گیا؛ لوگوں نے اسے اٹھا کر دیکھا تو اس میں لکھا تھا: سفیان! اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کو یاد رکھنا! (سیر سلف الصالحین، 1006)
011 1
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
اگر عورتوں کو لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مرد برے ہیں، تو انھیں چاہیے کہ وہ بطورِ ماں اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں۔ اور اگر مردوں کو لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے کی عورتیں بری ہیں، تو انھیں چاہیے کہ وہ بطورِ باپ اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کریں۔ ان شاءاللہ چند برسوں میں معاشرے میں بہتری آ جائے گی۔
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
قاضی احمد بن بُدیل الکوفي الحنفي کو (ان کی عبادت و ریاضت کی وجہ سے) راھب الکوفة کہا جاتا تھا، جب انہیں قاضی مقرر کیا گیا تو کہنے لگے: "مجھے بڑھاپے میں رسوا کر دیا گیا." (الجواھر المضیة فی طبقات الحنفیة ؛ ١/١٤٩)
010 1
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
‏کتب فروش کو اپنا سامان چوری ہونے کا خوف نہیں ہوتا کیونکہ طالب علم چوری نہیں کرتے اور چور مطالعہ نہیں کرتے۔ - عربی کہاوت
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
ابو القاسم بن الخیلی نے فرمایا کہ اکثر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل کی شہرت کی وجہ ان کی آزمائش ہے ( جو خلق قرآن کے مسئلہ میں انہیں پیش آئی ) لیکن حقیقت یہ نہیں ہے، امام احمد بن حنبل سے جب کوئی مسئلہ پوچھا جاتا تو ایسا معلوم ہوتا کہ سارے علوم ان کی نگاہوں کے سامنے ہیں ۔
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
احمد دورقی فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل کو سنا وہ فرماتے تھے کہ ہم ایک حدیث کئی کئی اساتذہ سے سنتے ہیں پھر بھی اطمینان نہیں ہوتا تو جو شخص صرف ایک طریق سے حدیث لے اسے کیسے اطمینان ہو جاتا ہے؟
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
مشاہدہ کی بنیاد پر زندگی گزارنا کفر کی بنیاد ہے۔ مومن غائب کی بنیاد پر زندگی گزارتا ہے۔ *(شوقِ فقیر ص 20)*
010 1
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
مشاہدہ کی بنیاد پر زندگی گزارنا کفر کی بنیاد ہے۔ مومن غائب کی بنیاد پر زندگی گزارتا ہے۔ *(شوقِ فقیر ص 20)*
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
تنہائی وہ وقت ہے یا تو انسان "اللہ" سے رجوع کرتا ہے یاں " شیطان" سے ۔۔ حقیقت انسان کی وہی ہوتی ہے جیسا وہ تنہائی میں ہوتا ہے۔🌸
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 20/11/2024
آج تنہائی کسی ہم دم دیریں کی طرح کرنے آئی ہے مری ساقی گری شام ڈھلے منتظر بیٹھے ہیں ہم دنوں کہ مہتاب ابھرے اور ترا عکس جھلکنے لگے ہر سائے تلے #فیض
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 19/11/2024
*ایسا دروازہ بنیں، جس سے خیر داخل ہو* *اگر یہ ممکن نہیں تو وہ کھڑکی بنیں جس سے روشنی گزرے* *اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو پھر ایسی دیوار بن جائیں جو تھکے ہووں کو سہارا دے.
010 1
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 18/11/2024
وعلیکم السلام
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 18/11/2024
اقوالِ سلف صالحین: ”مومن کےلئے جو لذت اللہ رب العزت کے علم اور اس کے ذکر و عبادت میں ہے، وہ دنیا کی باقی تمام لذتوں سے بڑھ کر ہیں۔“ شيخ الإسلام ابن تیمیه رحمة الله علیه (الصفدية: ٢٧٢/٢)
020 2
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 18/11/2024
حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتب بینی میں مبارک نیت...
020 2
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 17/11/2024
پہلے تو آئینے کی بہت سی مثالیں دیں پھر توڑ کر بتایا کہ ایســـــــےالگ ہوئے نعمان نذر نعمان
000 0
Muhammad Umar @mumarmuavia.bsky.social · 17/11/2024
زندگی آمد برائے بندگی زندگی بے بندگی شرمندگی
000 0