Sign in

حسین

@jafarwrites.bsky.social
317 followers 26 following 152 posts
PostsRepliesMedia
حسین @jafarwrites.bsky.social · 27/03/2025
ہم اس کو بھول گئے تو یہ نیلا امبر کیا بیچتا ہے۔
021
حسین @jafarwrites.bsky.social · 24/01/2025
ہمارے لوگ، ہمارا طبقہ، ہمارا قبیلہ وہ ہیں جن کے دکھ، جدوجہد، تنگی سے ریلیٹ کر سکیں۔ جن کی خوشی کی وجہ سمجھ سکیں۔ اس میں جغرافئیے، نسل، مذہب کی تخصیص نہیں۔ جواں مرگ عرفان خان نے کہا تھا بھوک روٹی کی روٹی باجرے کی باجرا کھیت کا کھیت ٹھاکر کا
001
حسین @jafarwrites.bsky.social · 20/01/2025
لمے چوڑے مِدان توں ہور پرے، گجدے بَدّل مُنیرؔ نیں جنگلاں تے پُھل کِھڑدے پئے نیں بجلیاں دے، ورہن توں پہلاں دے حال دے نال #منیرنیازی
011
حسین @jafarwrites.bsky.social · 13/01/2025
بے کسوں کا سہارا خدا ہے۔ جو بے کس نہیں ان کو خدا کے سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی؟
020
حسین @jafarwrites.bsky.social · 03/01/2025
عمر کے کالے کوس بھی کیسے چلتے میں کٹ جاتے ہیں پاؤں کے چھالوں کو دیکھو، کل جنمے آج جوان ہوئے #اسدفاطمی
000
حسین @jafarwrites.bsky.social · 31/12/2024
کندھاں مٹی دیاں، ہاسے بندیاں دے، کِتے ہٹی اے کِتے مکان کوئی رکھاں اوہلے گراں وی ہے کوئی جیہڑا بدلدا نئیں کِسے سال دے نال #منیرنیازی
040
حسین @jafarwrites.bsky.social · 27/12/2024
شاید موازنے سے ترا راز کھل سکے ایسے تو کوئی نیک نہیں، کوئی بد نہیں #حمزہ_یعقوب
051
حسین @jafarwrites.bsky.social · 25/12/2024
لڑکپن سے ادھیڑ عمری تک بہت سی جسمانی، روحانی اور نظریاتی تبدیلیاں آ جاتی ہیں مگر منیر نیازی کی شاعری تب بھی پراسرار لگتی تھی۔ اب بھی لگتی ہے۔
150
حسین @jafarwrites.bsky.social · 23/12/2024
روک سکتے تھے اُسے ہم، اِبتدا کے دَور میں اَب ہمیں دِیوانگیٔ شہر پر، قُدرت کہاں #منیرنیازی
071
حسین @jafarwrites.bsky.social · 20/12/2024
خوشی اور دکھ خالص ذاتی محسوسات ہیں۔ انہیں کسی کھیل، شخصیت، نظریے سے جوڑ دیا جائے تو حقیقی نہیں رہتے۔ خالص خوشی اپنے عمل سے ملے گی اور دکھ ذاتی صدمے سے۔ باقی سب کہانیاں ہیں۔
095
حسین @jafarwrites.bsky.social · 17/12/2024
مُکھ لال ہویا کسی سوچ ہَتھوں، اَکھاں نیویاں کِسے ملال دے نال بُھل گئی سی کَماں چ رُت جیہڑی، اوہدے خُواب دے کسے خیال دے نال #منیرنیازی
011
حسین @jafarwrites.bsky.social · 14/12/2024
ہہت اُداس جدوں مَیں ہووَاں, سُکھ دا سندیسہ آندا مُشکلاں وِچ جدوں مَیں جاوَاں، کُجھ غیب ولوں ہو جاندا جدھروں مَینوں خبر نئیں ہُندی، اودھروں حوصلہ آندا ہنیریاں پچھماں سامنے پُھٹ دی پورباں ولوں لالی آس نئیں میری ٹُٹن دیندا، ایس جہان دا والی میریاں مددَاں کر دی رہندی، اِک مخلوق خیالی #منیرنیازی
052
حسین @jafarwrites.bsky.social · 13/12/2024
ٹی ٹوئنٹی خلافِ وضع فطری کرکٹ ہے۔
022
حسین @jafarwrites.bsky.social · 12/12/2024
مطابقت، محبت سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔
031
حسین @jafarwrites.bsky.social · 11/12/2024
مرجھائے ہوئے پھولوں کی قسم youtu.be/fQ3AAPU_n3A?...
youtu.be
Murjhaye Howay Phoolon Ki Kasam (Dil Lagi).flv
YouTube video by Mubashar Meer
031
حسین @jafarwrites.bsky.social · 10/12/2024
حسین خواتین ہی اس زندگی کو قابل برداشت بناتی ہیں۔
175
حسین @jafarwrites.bsky.social · 09/12/2024
جب دیکھا اور وار کوئی چل نہیں رہا پھر اُس نے میرے ساتھ محبت سے بات کی #اسدرحمان
054
حسین @jafarwrites.bsky.social · 07/12/2024
سانوں ٹھگ گئی یاد اک ٹھگ دی نمی نمی وا وگدی youtu.be/SXeCHKlYS-0?...
youtu.be
Nimi Nimi Wa Wagdi, Afshan Abas
YouTube video by Jamil Ahmad
064
حسین @jafarwrites.bsky.social · 06/12/2024
مِرا اندازہ تھا بس ایک میں ہوں ایک تم ہو مِرے اندازے سے دُنیا بڑی ہوتی نہیں تھی ‏⁧‫#شاہین‌عباس‬⁩
152
حسین @jafarwrites.bsky.social · 05/12/2024
"ڈی پی او اٹک۔۔۔ پَٹان آگئے۔۔۔" "ماڑا اَم ریڑھی والا اے۔۔۔ ام کو بِی پکڑ لیا۔۔۔"
020
حسین @jafarwrites.bsky.social · 03/12/2024
ڈولی کی ممی نے لگاوٹ سے صاحب کو دیکھا۔ بربن گلاس میں انڈیلی۔ برف ڈال کر لچکتی ہوئی صاحب کی بانہوں میں سما گئیں۔ دو گھنٹے بعد ہوش میں آئیں تو صاحب فاتحانہ مسکراہٹ سجائے راکنگ چئیر پر سگار چھکتے ہوئے جھول رہے تھے۔ ڈولی کی ممی نقاہت سے بولیں، "ڈارلنگ۔۔ گولی کیوں کھائی؟"
023
حسین @jafarwrites.bsky.social · 02/12/2024
پنکی پابی کے خلاف جس طرح مہم چلائی جا رہی ہے اگر خاں صاحب نے پابی کو طلاق دی تو اس نے سب انصافیوں کو جادو سے باندر بنا دینا ہے۔ خاں صاحب پھر اڈیالہ کی بجائے چڑیا گھر کے بن مانس والے پنجرے میں رہیں گے۔
296
حسین @jafarwrites.bsky.social · 01/12/2024
مطیع اللہ جان کتنا بھی گر جائیں، عمران ریاض نہیں بن سکتے۔ نہ ہی امت مسیلمہ انہیں عمران ریاض جیسا مان سکتی ہے۔ اور جان جاں اب کتنا بھی اپائے کرلیں، قاضی سے پہلے والے مطیع نہیں بن سکتے۔ برو از فکڈ
2113
حسین @jafarwrites.bsky.social · 30/11/2024
ڈولی کی ممّی پارلر جانے کے لیے نکلیں۔ پہلے سپیڈ بریکر پر ہی ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا کہا۔ باہر نکل کے سپیڈ بریکر سے لپٹ کے دھاڑیں مار مار کر رونے لگیں۔ ڈرائیور گھبرا کے باہر نکلا۔ پوچھا، میڈم جی کیا ہوا؟ "ہائے بشیریا کیا بتاؤں۔۔۔ کپتان کی آزادی کے لیے جان قربان کردی اس نے"۔۔
073
حسین @jafarwrites.bsky.social · 29/11/2024
اٹک میں پولیس پر فائرنگ ہوئی۔ پولیس والوں کے پاس فائر آرمز نہیں تھے۔ پولیس والے مرے۔ اسلام آباد میں رینجرز کے اوپر سے گاڑی گزار کے پانچ بندے مار دئیے۔ ان ہلاکتوں کے نتائج سے بچنے کے لیے اب سینکڑوں لوگوں کے مرنے کا شور مچایا جا رہا ہے۔ اتنی سی بات ہے۔
063
حسین @jafarwrites.bsky.social · 28/11/2024
مسلح گروہ آپ کے گھر پر حملہ آور ہوتا ہے۔ آپ کے غیر مسلح بیٹے کو مار دیتا ہے۔ مذہب اور قانون آپ کو حق دیتا ہے کہ اس پورے گروہ کو مار دیں۔ چاہے دس ہوں یا دس ہزار۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ گولی تو ایک بندے نے چلائی، باقی تو بے قصور ہیں۔ یہ اتنی سادہ بات ہے۔
0169
حسین @jafarwrites.bsky.social · 27/11/2024
انقلاب آئے گا اس بار امین اور پنکی فرار احمد فرہاد
070
حسین @jafarwrites.bsky.social · 27/11/2024
لونڈا تو سخت ہے مگر لونڈیا پگھل گئی۔
093
حسین @jafarwrites.bsky.social · 26/11/2024
‏"کیا ہوا اگر شیدے نے چودھری کی مج کھول لی۔ طیفے نے بھی ایک دفعہ اسکی پیلی سے گنا توڑا تھا۔" طیفا غصے سے بولا۔ "ماسٹر ادریس وسیم پنچایت میں کہہ رہا تھا۔" "اوئے اے ماسٹر اے کہ کھچ!"۔ بابا جی کے لہجے میں اٹر کنٹیمپٹ تھی۔
053
حسین @jafarwrites.bsky.social · 26/11/2024
"پروفیسر صاحب یہ بھی تو دیکھیے کہ رینجرز کے جوان مر گئے ۔ کیا یہ زیادتی نہیں؟" چھوٹے نے پروفیسر کھَچ سے پوچھا۔ "یہ خبر مجھے درست نہیں لگتی۔ بفرض محال ایسا ہوا بھی ہے تو یہ مزاحمت کا خمیر ہے۔ ویسے کارگل میں بھی میاں صاحب نے ہزاروں فوجی مروائے تھے۔ خان نے 5 مروا دئیے تو کیا ہوا؟۔"
052
حسین @jafarwrites.bsky.social · 25/11/2024
"میاں صاحب نے بھی ایک دفعہ پنجاب پولیس سے فائرنگ کروائی تھی۔ جس سے اسلام آباد پولیس کے 70 جوان شہید ہو گئے تھے۔ سب ایسے ہی کرتے ہیں۔" پروفیسر کھَچ
022
حسین @jafarwrites.bsky.social · 25/11/2024
اخیر المؤمنین کے کارکن کا درجہ انکے پالتو کتوں سے بھی نیچے ہے۔ الطاف حسین کے علاوہ تمام سیاستدان اپنے ورکر کو ریاستی غضب اور مار سے بچا کے رکھتے ہیں۔ واحد امت مسیلمہ کے رہنما ہیں جو اپنی قید کواپنے ورکرز کی زندگی کی قیمت پرختم کرانا چاہتے ہیں۔ "اس غلامی (قید) سے بہتر ہے تم مرجاؤ"
042
حسین @jafarwrites.bsky.social · 25/11/2024
خدا دشمن کو بھی شاہ برہمنیت سے محفوظ رکھے۔ دوستوں کے لیے یہ تو سوچ کے بھی جھرجھری آ جاتی ہے۔
164
حسین @jafarwrites.bsky.social · 24/11/2024
ایسی نامہرباں اور بے مروت دنیا میں ہما قریشی کا دم غنیمت ہے۔ انہیں دیکھ کے زندگی ذرا آسان لگتی ہے۔
261
حسین @jafarwrites.bsky.social · 23/11/2024
غلام علی کو سننا نعمت ہے۔ خاص طور پر جب وہ کسی محفل میں گاتے ہیں۔ گائیکی میں ترنگ اور لہر ہی اور ہوتی ہے۔ ان کی سٹوڈیو ریکارڈنگز میں وہ للک محسوس نہیں ہوتی۔
161
حسین @jafarwrites.bsky.social · 22/11/2024
مدینہ میں ننگے پاؤں پھرتے ہیں اور مسجد نبوی میں ننگی گالیاں دیتے ہیں۔
1117
حسین @jafarwrites.bsky.social · 22/11/2024
پیر صاحب کے آستانے میں دیوار پر لگی کیلوں پرناڑے بندھے تھے۔پوپٹ مریدنی کوتنہائی میں حکم دیتے،نالا کھول"زیادہ عقیدتمنداپنا کھول لیتی۔ اسکے بعد پیر صاحب (یک) دم کردیتے۔ کوئی مریدنی طیش میں پوچھتی، "کِی کہیا ای"تو دیوار پر بندھےناڑوں کیطرف اشارہ کردیتے کوئی کوئی پیرنی بھی ایسی نکل آتی ہے۔
162
حسین @jafarwrites.bsky.social · 21/11/2024
دنیا کو لاتعلقی اور دلچسپی سے ایسے دیکھنا جیسے تھئیٹر، فلم، ناول وغیرہ دیکھا، پڑھا جاتا ہے۔ جیسے تماشا ہو، جیسے سرکس ہو، جیسے میلہ ہو، جیسے ماتم ہو۔
32314
حسین @jafarwrites.bsky.social · 18/11/2024
اس بڑی عید پر فقیر حسین ملا تھا۔ چند دن کی عمر، بیمار، کمزور، پچھلی ٹانگوں پر بوجھ نہیں ڈال سکتا تھا۔ اسے گھر لایا گیا۔ نہلا کے کھانے کو دیا۔ ڈاکٹر کو دکھایا۔ چند دن میں صحت بہتر ہو گئی۔ اب ہمارے گھر کا لاڈلا فرد ہے۔ تصویر نہیں لگائی کہ نظر نہ لگ جائے۔ محبت توہم پرست ہوتی ہے۔
2112
حسین @jafarwrites.bsky.social · 18/11/2024
عالمی و قومی حالات کی سنگینی آپ کی صحبت پر منحصر ہے۔ ٹوئٹر پر دنیا اور ملک تباہ ہونے والے ہیں۔ بلو سکائی پر ڈزنی کی فلم چل رہی ہے۔ سوشل میڈیا کی یہی حقیقت ہے۔
53112
حسین @jafarwrites.bsky.social · 17/11/2024
بلو سکائی وغیرہ بہت عمدہ ہے اور مزا آرہا ہے مگر اس کا مخفف کسی ستم ظریف نے چنا ہے۔ اس کا سیدھا مطلب ۔۔۔ گروسری کے۔۔۔ بنتا ہے۔ خیر۔۔۔
5235
حسین @jafarwrites.bsky.social · 17/11/2024
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
5265