Sign in

امتنان

@imtnan.bsky.social
214 followers 37 following 113 posts

#امتنانیات imtnaniyat.wordpress.com

PostsRepliesMedia
امتنان @imtnan.bsky.social · 14/12/2024
اس سے زیادہ تنہا بھی کچھ نہیں ہوتا۔
110
امتنان @imtnan.bsky.social · 14/12/2024
انسانی زندگی کے بیشتر اوامر اپنی اصل میں موضوعاتی ہی ہوا کرتے ہیں۔۔۔
010
امتنان @imtnan.bsky.social · 14/12/2024
کون؟
000
امتنان @imtnan.bsky.social · 14/12/2024
‏سردیوں کی چاندنی، غریب کی جوانی اور مفلس کی پریشانی، کون دیکھ پایا ہے۔۔۔
162
امتنان @imtnan.bsky.social · 04/12/2024
عکس، پسِ آئینہ وجود پر حاوی ہونے لگے تو یہ عکاس کی کاملیت نہیں؛ شکستگی پر دلیل ہے۔
040
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
ہر اک سفر کے ساتھ ایسی واضح اور بھرپور یاد وابستہ ہے کہ پوری کتاب مرتب کی جا سکتی ہے۔۔۔
010
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
Mais qlq fois c'est la seul solution possible... Pour sa vivre!!
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
تاش کی بازی میں ہر ہارنے والے کو پانی پینا ہو اور رش اتنا ہو کہ بیت الخلاء تک جانا ممکن نہ ہو۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
Realite ou la realite parallele...?
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
C'est Pas vraiment la chose a dire assi directement...
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
اوہی جو پشلی واری دسیا سی۔۔۔ چول۔۔۔
110
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024
زندگی، فکر سے نمو تب ہی پاتی ہے اگر اس کو پیہم عمل سے ثبات میسّر ہو۔
130
امتنان @imtnan.bsky.social · 02/12/2024
اللہ آپ کو سرفراز رکھے۔ جیتی رہئیے۔
011
امتنان @imtnan.bsky.social · 02/12/2024
یقیناً ۔۔۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 02/12/2024
مقابل سے کی گئی معافی کی درخواست تو درحقیقت؛ اپنے حق میں، اپنی ہی عدالت میں پیش کرنے کو مانگی گئی سَنَدِ رعایتِ انسانی کا نام ہے۔
064
امتنان @imtnan.bsky.social · 02/12/2024
سوال تو وجۂ وجودِ حکم کا ہے۔۔ وگرنہ تو ترکِ محبت ہو کہ اثباتِ محبت، ایک ہی سے ہیں۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 29/11/2024
انسان و سماج، موضوعات کے ہاؤس آف سٹارکس ہیں تو سیاست موضوعات کی میلیساندرے ہے۔
030
امتنان @imtnan.bsky.social · 28/11/2024
سعیِ مسلسل کبھی یک جہتی ہو ہی نہیں سکتی۔ سعی، شعوری نمو بھی بخشتی ہے اور شعور، بتدریج سمت کی درستگی۔۔۔ اس تسلسل میں سمت کی مسلسل درستگی ہی توازن کو تشکیل دیتی ہے۔
110
امتنان @imtnan.bsky.social · 27/11/2024
‏توازن کی بےرنگی، انسان کی پسِ پردہ سعیِ مسلسل کی دین ہے جب کہ انتہاؤں کی کشش، درحقیقت بےکاوش و بےعمل نعرہ زنی کا رنگ ہے۔
130
امتنان @imtnan.bsky.social · 27/11/2024
راستے کا فسُوں محض انجان کی کشش ہی نہیں، راہی کے احساسِ کردگی سے بھی مستعار ہے۔
030
امتنان @imtnan.bsky.social · 27/11/2024
بھلے زمانوں کی بات ہے، جامعہ میں یہ جواب دینے پر ایک ہم جماعت (بےانتہا شریف النفس انسان) نے ایسا جواب دیا کہ بس۔۔۔ "دل میں تو آپ رہتے ہیں، کر دوں؟"
140
امتنان @imtnan.bsky.social · 26/11/2024
ایک ملاقات میں تو حسرتیں یاد ہی نہیں آیا کرتی۔
000
امتنان @imtnan.bsky.social · 26/11/2024
شطرنج بادشاہوں کا کھیل یوں بھی ہے کہ ہر درپیش چال کے دسیوں ممکنہ جوابات اور ہر ممکنہ جواب کے بیسیوں ممکنہ مضمرات۔ سیدھے سبھاؤ نتائج کی بنیاد پہ چال ہوتی تو یہ کھیل سیاست سے تمثیل نہ پاتا۔
063
امتنان @imtnan.bsky.social · 26/11/2024
ہم ایسے مینڈک ہو جائیے استادِ محترم! جس قدر کنویں کا قطر، اتنا ہی آسمان۔
150
امتنان @imtnan.bsky.social · 26/11/2024
وہاں، مکمل توجیہات سے احتراز بہت مناسب امر تھا۔
020
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024
اے سی کی جگہ پنکھا لے لے تو آدھا شہر جیکٹس پہن لیتا ہے۔
110
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024
استاد! ہمیں دیکھ کر تو عبرت ہی پکڑے گا۔۔۔
010
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024
تعصب کو چھوتی عصبیت کی بنیاد میں تفاخر ہو کہ وفاداری، بربادی کے سوا کسی شے پر منتج نہیں ہوا کرتی۔
272
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024
بجے تو بجاؤ گوری۔۔۔
000
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024
انفرادیت، راستگی پہ دلیل نہیں ہو سکتی۔
121
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024
قبولیت کا یوں ہے کہ محض تعلق سے مصدر ہے اور تعلق فقط اسی سے اور اسی کا جو آپ پہ، اپنی مکمل ہست میں بِیت چکا ہو۔
051
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
جیتی رہئیے، آباد رہئیے۔
010
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
جیتی رہئیے
010
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ imtnaniyat.wordpress.com/2016/02/19/%...
imtnaniyat.wordpress.com
محبت عبد میں معبود کا حصہ
محبت عَبد میں مَعبُود کا حصہ محبت غیب میں مَشہود کا قصہ محبت ذات کے اظہار کی خواہش محبت اَندروں کو ایک ہی رستہ محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ صنم سازی کی دُنیا میں محبت قُربتِ ر…
222
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
ادھیڑ عمری کی زندگی، اتوار کی شام ایسی ہے۔۔ سنجیدہ، روانگی سے لاتعلق اور آہستگی اپنائے ہوئے۔
2116
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
پس ثابت ہوا کہ سب مایا ہے۔
210
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
یہاں پہلے دو چار روز تو عجب دلچسپ سماں تھا۔۔۔ اب قدرے معمول پر آئی ہے بات۔۔۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
تمام وہ پہلو جن سے گزرتا ہر اک ہے، سوچتے معدودے چند ہیں اور سمجھ اکا دکا ہی پاتے ہیں۔
141
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
جی۔ جنابِ مسک کی جانب سے ٹھونسے گئے ٹوئٹو خیالات نہیں پڑھنا ہوتے۔ چند ایک پرانے شناساؤں سے دعا سلام رہتی ہے۔ پس، زندگی گلزار ہے۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
الحمد۔ یہاں بہت پر سکون اور عافیت میں۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024
اھلاً۔۔۔
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024
استادم شکر کا کلمہ کہئے، نہ ہو کہ ہم مسنگ ہو جائیں۔
000
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024
18 M NY
001
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024
اپنا نام غلام قادر رکھ لیا ہے مرزا صاحب؟
100
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024
سیلِ رواں کے برعکس موضوعِ گفتگو کی سہولت سے تخلیق، قادرُ الکلام انسان کی اوّلین نشانیوں میں سے ہے۔
171
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024
‏عصبیت کا چھلکتا رنگ، اظہارِ رائے میں ہو تو مباح؛ تجزیے میں ہو تو مکروہ اور بیانِ اصول میں حرام ہے۔
020
امتنان @imtnan.bsky.social · 22/11/2024
لینے دینے میں اہم یہ ہے کہ دینا ہمیشہ لینے سے قبل ہونا ضروری ہے، وگرنہ بسا اوقات لے لینے کے بعد دینے کا یا تو جی نہیں چاہتا یا ممکن نہیں رہتا۔
000
امتنان @imtnan.bsky.social · 22/11/2024
کارِ نامہ بری ایسا آساں کب ہوا کہ کوئی تنِ تنہا مکمل کر پائے۔
120
امتنان @imtnan.bsky.social · 22/11/2024
انسان کی تنہائی، اس کی کامیاب بہروپ بھرنے کی صلاحیت کے راست متناسب ہوتی ہے۔
032
امتنان @imtnan.bsky.social · 21/11/2024
ہم کہاں کے زبان کے دھنی
100