امتنان @imtnan.bsky.social · 14/12/2024سردیوں کی چاندنی، غریب کی جوانی اور مفلس کی پریشانی، کون دیکھ پایا ہے۔۔۔ 162
امتنان @imtnan.bsky.social · 04/12/2024عکس، پسِ آئینہ وجود پر حاوی ہونے لگے تو یہ عکاس کی کاملیت نہیں؛ شکستگی پر دلیل ہے۔ 040
امتنان @imtnan.bsky.social · 03/12/2024زندگی، فکر سے نمو تب ہی پاتی ہے اگر اس کو پیہم عمل سے ثبات میسّر ہو۔ 130
امتنان @imtnan.bsky.social · 02/12/2024مقابل سے کی گئی معافی کی درخواست تو درحقیقت؛ اپنے حق میں، اپنی ہی عدالت میں پیش کرنے کو مانگی گئی سَنَدِ رعایتِ انسانی کا نام ہے۔ 064
امتنان @imtnan.bsky.social · 29/11/2024انسان و سماج، موضوعات کے ہاؤس آف سٹارکس ہیں تو سیاست موضوعات کی میلیساندرے ہے۔ 030
امتنان @imtnan.bsky.social · 27/11/2024توازن کی بےرنگی، انسان کی پسِ پردہ سعیِ مسلسل کی دین ہے جب کہ انتہاؤں کی کشش، درحقیقت بےکاوش و بےعمل نعرہ زنی کا رنگ ہے۔ 130
امتنان @imtnan.bsky.social · 27/11/2024راستے کا فسُوں محض انجان کی کشش ہی نہیں، راہی کے احساسِ کردگی سے بھی مستعار ہے۔ 030
امتنان @imtnan.bsky.social · 26/11/2024شطرنج بادشاہوں کا کھیل یوں بھی ہے کہ ہر درپیش چال کے دسیوں ممکنہ جوابات اور ہر ممکنہ جواب کے بیسیوں ممکنہ مضمرات۔ سیدھے سبھاؤ نتائج کی بنیاد پہ چال ہوتی تو یہ کھیل سیاست سے تمثیل نہ پاتا۔ 063
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024تعصب کو چھوتی عصبیت کی بنیاد میں تفاخر ہو کہ وفاداری، بربادی کے سوا کسی شے پر منتج نہیں ہوا کرتی۔ 272
امتنان @imtnan.bsky.social · 25/11/2024قبولیت کا یوں ہے کہ محض تعلق سے مصدر ہے اور تعلق فقط اسی سے اور اسی کا جو آپ پہ، اپنی مکمل ہست میں بِیت چکا ہو۔ 051
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024 محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ imtnaniyat.wordpress.com/2016/02/19/%...imtnaniyat.wordpress.comمحبت عبد میں معبود کا حصہمحبت عَبد میں مَعبُود کا حصہ محبت غیب میں مَشہود کا قصہ محبت ذات کے اظہار کی خواہش محبت اَندروں کو ایک ہی رستہ محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ صنم سازی کی دُنیا میں محبت قُربتِ ر… 222
امتنان @imtnan.bsky.social · 24/11/2024ادھیڑ عمری کی زندگی، اتوار کی شام ایسی ہے۔۔ سنجیدہ، روانگی سے لاتعلق اور آہستگی اپنائے ہوئے۔ 2116
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024 سیلِ رواں کے برعکس موضوعِ گفتگو کی سہولت سے تخلیق، قادرُ الکلام انسان کی اوّلین نشانیوں میں سے ہے۔ 171
امتنان @imtnan.bsky.social · 23/11/2024عصبیت کا چھلکتا رنگ، اظہارِ رائے میں ہو تو مباح؛ تجزیے میں ہو تو مکروہ اور بیانِ اصول میں حرام ہے۔ 020
امتنان @imtnan.bsky.social · 22/11/2024 انسان کی تنہائی، اس کی کامیاب بہروپ بھرنے کی صلاحیت کے راست متناسب ہوتی ہے۔ 032
امتنان @imtnan.bsky.social · 21/11/2024یہ رنگ رنگ کے چھابے، اور لپک لپک کے متوجہ کرتے خوانچہ فروش ۔۔۔ شکریہ #بلیوسکائی 0112
امتنان @imtnan.bsky.social · 21/11/2024داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے ظلمت کدے میں دل کے، شبِ غم کا جوش ہے 031
امتنان @imtnan.bsky.social · 20/11/2024بلیو سکائی نے کہنہ مشق لکھاریوں اور جغادریوں کو بھی بنیاد کی جانب لَوٹا دیا ہے۔ ایکس کا 'ایلگوردم'، عامیوں کے لئے کتنا ہی ناپسندیدہ کیوں نہ ہو؛ خواص کے یک طرفہ مکالمے و بھاشن کو پروان بھی چڑھاتا ہے۔ 182
امتنان @imtnan.bsky.social · 20/11/2024ذکرِ صُبحا کہ رخِ یار سے رنگیں تھا چمن ذکرِ شبہا کہ تنِ یار تھا آغوش تمام #آرئیرسائیڈآفءفیض 142
امتنان @imtnan.bsky.social · 19/11/2024نئی دنیائیں اور صبح و شام بسانے میں انسان کی خُوئے تعلق ہی مزاحم ہے، اس کا رنگ قائم رہے تو فنا کا خوف رہے نہ بقا کا لالچ۔ 1113
امتنان @imtnan.bsky.social · 18/11/2024رستگاری کا تو یوں ہے کہ گر غم سے نہیں تو خود سے بھی ممکن نہیں۔ 110
امتنان @imtnan.bsky.social · 17/11/2024قبولیت کا یوں ہے کہ اگر اس کو دلیل مان لیا جائے تو انسانی تاریخ کے نصف سے زائد قابلِ تقلید مشاہیر، صفر ہو کر رہ جائیں۔ 142
امتنان @imtnan.bsky.social · 17/11/2024نئے گھر سا احساس۔۔۔ در و دیوار کا تازہ رَنگ، لکڑی کی باس اور خالی کمرے ۔۔۔ ہر شے کو چھو کر دیکھنا کہ چلتی ہے یا نہیں۔۔۔ #بلیوسکائی 0178