Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 05/01/2025سیاسی حالات و واقعات، سیاسی نظام اور معاشرتی مسائل و خرابیوں کے سیاسی حل کو جان لینے کا فہم سیاسی شعور کہلاتا ہے۔ پی ٹی آئی نے جو نوجوانوں کو دیا وہ سیاسی شعور نہیں بلکہ خود ایک سیاسی و معاشرتی خرابی ہے، جس کی پوری عمارت جھوٹ، بدتہذیبی اور گالیوں کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ 000
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 05/01/2025اگر Cult mindset کو بدلا نہیں جا سکتا تو کم از کم معاشرے میں موجود ذمہ دار افراد یا تنظیموں اور جماعتوں کی بہرحال یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے پر اِس خطرناک اثرات سے انسانوں کو آگاہ کریں، تاکہ یہ مرض نئی نسلوں کو منتقل نہ ہو۔ کلٹ مائنڈسیٹ جس کلچر کو پروان چڑھاتا ہے وہ خرابیاں صرف سیاسی نہیں رہتیں ۱/۲ 100
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 03/12/2024یہ بنگلہ دیش کے مناظر ہیں۔ اُس جماعت (جماعت اسلامی) کے سربراہ کا استقبال ہو رہا ہے جس کی پوری قیادت کو ڈکٹیٹر حسینہ نے شہید کیا، کارکنان ماورائے قانون مارے گئے۔ پاکستان کے سیکولر طبقے اور PPP,PMLn,MQM نے ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایا۔ لیکن جبر جمہور کا راستہ نہیں روک سکتی۔ 000
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 27/11/2024آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے حافظ نعیم نے دھرنا ڈی چوک سے مری روڈ منتقل کیا تو PTI نے مذاق اڑایا۔ آج PTI کو لاشیں اٹھا کر احتجاج ختم کرتے سمجھ آگئی ہوگی کہ حکمت انتشار میں نہیں۔ حکمت یہ ہے کہ آپ ریاست کو تشدد کرنے اور خود لاشیں اٹھانے کا موقع نہ دیں۔ 010
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 22/11/2024ہر وقت کسی دوسرے ملک کی انوالومنٹ کی سازشی تھیوریاں پیش کرتے رہنا ہے، تاکہ کارکن قائد کو مہدی سمجھتا رہے جس کے خلاف سازش میں شامل سارا جہاں ہے اور یہ اکیلا نفاذِ شریعت کے لئے ہر صعوبت برداشت کر رہا ہے۔ اِن کارکنان کو اوریا و صدیق جان و عمران ریاض وغیرہ نے احمق بنائے رکھا ہے۔ 000
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 20/11/2024روٹیاں توڑتے وقت اِن پر وہی حالت طاری ہوجاتی ہے جس کا اظہار قائد محترم نے کچھ یوں کیا تھا: غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے 010
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 20/11/2024اردو ٹویٹر پر پہلی بدعت “جمعہ مبارک” تھی۔ اس بات کا پورا امکان موجود ہے کہ آنے والے دنوں میں اس بدعت کی حمایت و مخالفت میں اچھے خاصے صفحے سیاہ ہوں گے۔ اس قسم کی تحقیقات میں آج بھی ہمارا کوئی ثانی نہیں۔ 010
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 20/11/2024Third day on Bluesky, and It reminds me of how Twitter felt back in 2011-12. 030
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 19/11/2024ٹویٹر کے بعد اب بلیوسکائے کو بھی بند کروانے کی کوششیں نون لیگ کے جرنیلوں اور آمروں کی بی ٹیم اور تاریخ کے غلط سمت پر کھڑے ہونے کا ثبوت ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومتی جماعت کے لوگ بھی ان زیادتیوں سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن قیادت کی احمقانہ تقلید میں اپنی زبانیں بند رکھی ہوئی ہیں۔ 030
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 19/11/2024جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن کا VPN سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل اور موقف بہترین ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی ادارے کی کٹھ پتلی کا کردار نہیں ادا کرنا چاہئیے، ورنہ عوام اور پارٹیاں اہم مسائل پر بھی ان کے فتوؤں کو سنجیدہ نہیں لیں گے, ادارے کو مذاق نہ بنائیں۔ 0125
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 18/11/2024سوشل میڈیا کی دنیا میں، ہم اپنی کہانیاں لائکس اور شیئرز کے دھاگوں سے بُنتے ہیں۔ ہر پوسٹ ایک سرگوشی ہے جو وسیع خلا میں گونجتی ہے۔ اسکرولنگ فیڈز کے درمیان ہمیں خوشی و غم کا احساس ملتا ہے۔ یہ جذبات کا رقص ہے، جہاں ہر کلک ہماری موجودگی کی symphony میں اضافہ کرتا ہے۔ یہاں ہم ہی تخلیق کار ہم ہی سامع ہیں۔ 020
Hammad Ahmad @ihmd3.bsky.social · 17/11/2024رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کرو سوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں السلام علیکم 010