راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 16/01/2025جب مجھے زیست سے تکان ملی نعت نے پھر سے نو جوان کیا ❤️ #حرفِ_راشد #کُشتۂِ_خاکِ_حجاز 132
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 13/01/2025کتاب کے حصول کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں: 1. شمع بک ایجینسی (یوسف مارکیٹ، غزنی سٹریٹ، اردو بازار، لاہور) 03049882233 (92+) 2. ڈاکٹر اسد الرحمن (میرپورخاص، سندھ) 03017836036 (92+) #کُشتۂِ_خاکِ_حجاز 010
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 13/01/2025الحمدللّٰہ میر ا "نعتیہ و منقبتہ کلام و رباعیات" کا پہلا مجموعہ شائع ہوچکا ہے نام کتاب: کُشتۂِ خاکِ حجاز شاعر: راشد محمود ڈوگر #حرفِ_راشد 131
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 21/11/2024انسانوں کے رتبے جو کہ افضل ہیں ہوئے وہ گردِ رہِ سیّدِ مُرسَلﷺ ہیں ہوئے آواز سے بھی پست رہیں آوازیں درجے مرے آقاﷺ کے یوں اکمل ہیں ہوئے 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 #نعتیہ_رباعی #حرفِ_راشد #رباعیءِ_راشد #رباعیات 020
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 19/11/2024مرد سہتا ہے مار دنیا کی اپنے کنبے سے پیار کرتا ہے #حرفِ_راشد #MensDay 010
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 18/11/2024اقبال کے وہ حافظ و مَحْرَم، رضوی ناموسِ رسالتﷺ میں مُقَدَّم ، رضوی آقائے دوعالمﷺ کی محبت میں فنا اسلام کے خادِم رہے ہر دم، رضوی 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 #حرفِ_راشد #رباعئِ_راشد #رباعیات 000
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 17/11/2024انا الحق گفتن منصور تاویل نمیخواهد گدا گم میکند خود را چو دولت میکند پید 111
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 17/11/2024سوچو کہ جو اشعار کی قلت ہوتی افکار کے اظہار میں دقت ہوتی اِس دور میں ہم سوں کو غنیمت جانو ہم سے بھی نہ ہوتے تو قیامت ہوتی #حرفِ_راشد #رباعیءِ_راشد #رباعيات 031
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 17/11/2024کس درجہ پہ ہے آپﷺ کی رفعت پہنچی؟ اس بات کی تہہ تک نہیں خلقت پہنچی اصل اُنﷺ کی وہی جانیں یا اللہ جانے ہم تک تو جو پہنچی ہے تو رحمت پہنچی 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹🌹 #نعتیہ_رباعی #حرفِ_راشد #رباعیءِ_راشد #رباعیات 17 اپریل 2022 041
راشد ڈوگر @do3gar.bsky.social · 17/11/2024اے حُسنِ ازل، آپﷺ کا جوبن، قائم اطوار، سرِ درجۂِ احسن، قائم ہے آپﷺ کی ہر عادت و سنت اکمل توحيد و رسالت کا ہے بندھن قائم 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 #نعتیہ_رباعی #حرفِ_راشد #رباعیءِ_راشد #رباعیات 17 اپریل 2022 010