کٹ ہی گئی جدائ بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اور ہے ہم بھی کچھ اور اور ہیں
جانے وہ تو کدھر گیا جانے وہ ہم کدھر گئے
راہ میں ملے تھے ہم راہیں نصیب بن گئیں
تو بھی نہ اپنے گھر کو گیا ہم بھی نہ اپنے گھر کو گئے