Sign in

One Sudo

@1sudo.bsky.social
60 followers 53 following 262 posts

Quotes and Reposts ≠ endorsement. Views are personal. #Urdu #technology #blockchain #Programmanagement #quantumComputing

PostsRepliesMedia
One Sudo @1sudo.bsky.social · 23/08/2026
گھر کی گِرتی ہُوئی دِیوار ہے ہم سے اچھّی راستہ چلتے ہُوئے لوگ ٹھہر جاتے ہیں اِک جُدائی کا وہ لمحہ، کہ جو مرتا ہی نہیں لوگ کہتے تھے سبھی وقت گُزر جاتے ہیں پھر وہی تلخئ حالات مُقدّر ٹھہری نشے کیسے بھی ہوں کُچھ دِن میں اُتر جاتے ہیں وسیم بریلوی
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 23/08/2026
شام تک صُبح کی نظروں سے اُتر جاتے ہیں اِتنے سمجھوتوں پہ جِیتے ہیں کہ مرجاتے ہیں ہم تو بے نام اِرادوں کے مُسافر ٹھہرے کچھ پتا ہو تو بتائیں کہ کِدھر جاتے ہیں
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 16/08/2026
رنج دیتا ہے جو وہ پاس نہ جاؤ سیاحؔ مانو کہنے کو مرے دور کرو جانے دو میاں داد خاں سیاح
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 16/08/2026
گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھی غم نہیں ہے مجھے غماز کو بھڑکانے دو جوش بارش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکو دامنِ کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو میاں داد خاں سیاح
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 16/08/2026
ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمہیں اپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو سخت جانی سے میں عاری ہوں نہایت اے تلخ پڑ گئے ہیں تری شمشیر میں دندانے دو حشر میں پیش خدا فیصلہ اس کا ہو گا زندگی میں مجھے اس گبر کو ترسانے دو میاں داد خاں سیاح
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 16/08/2026
منع کیوں کرتے ہو عشق بت شیریں لب سے کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو ہم بھی منزل پہ پہنچ جائیں گے مرتے کھپتے قافلہ یاروں کا جاتا ہے اگر جانے دو شمع و پروانہ نہ محفل میں ہوں باہم زنہار شمع رو نے مجھے بھیجے ہیں یہ پروانے دو میاں داد خاں سیاح
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 16/08/2026
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھلا مئے گل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو ٹھہرو تیوری کو چڑھائے ہوئے جاتے ہو کدھر دل کا صدقہ تو ابھی سر سے اتر جانے دو میاں داد خاں سیاح
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 04/06/2026
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو ‏کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/05/2026
ہر کوئی ناوک و ترکش کی دکاں پوچھتا ہے کسی گاہک کو مگر اپنا بدن یاد نہیں وقت کس دشت فراموشی میں لے آیا ہے اب ترا نام بھی خاکم بدہن یاد نہیں یہ بھی کیا کم ہے غریب الوطنی میں کہ فرازؔ ہم کو بے مہرئ ارباب وطن یاد نہی
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/05/2026
ہم بھی شاعر تھے کبھی جان سخن یاد نہیں تجھ کو بھولے ہیں تو دل داریٔ فن یاد نہیں دل سے کل محو تکلم تھے تو معلوم ہوا کوئی کاکل کوئی لب کوئی دہن یاد نہیں عقل کے شہر میں آیا ہے تو یوں گم ہے جنوں لب گویا کو بھی بے ساختہ پن یاد نہیں اول اول تو نہ تھے واقف آداب قفس اور اب رسم و رہ اہل چمن یاد نہیں ہر
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 15/05/2026
میں نے ہر بار تجھ سے ملتے وقت تجھ سے ملنے کی آرزو کی ہے تیرے جانے کے بعد بھی میں نے تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے جون ایلیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 15/05/2026
جشن مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی پا بجولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے اس کی وہ جانے اسے پاس وفا تھا کہ نہ تھا تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 15/05/2026
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 11/03/2026
وہ کیا کچھ نہ کرنے والے تھے بس کوئی دم میں مرنے والے تھے تھے گلے اور گرد باد کی شام اور ہم سب بکھرنے والے تھے وہ جو آتا تو اس کی خوشبو میں آج ہم رنگ بھرنے والے تھے صرف افسوس ہے یہ طنز نہیں تم نہ سنورے سنورنے والے تھے یوں تو مرنا ہے ایک بار مگر ہم کئی بار مرنے والے تھے جون ایلیا
010
One Sudo @1sudo.bsky.social · 21/02/2026
اب نکل آؤ اپنے اندر سے گھر میں سامان کی ضرورت ہے آج کا دن بھی عیش سے گزرا سر سے پا تک بدن سلامت ہے
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 21/02/2026
طنز پیرایۂ تبسم میں اس تکلف کی کیا ضرورت ہے ہم نے دیکھا تو ہم نے یہ دیکھا جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے وار کرنے کو جاں نثار آئیں یہ تو ایثار ہے عنایت ہے گرم جوشی اور اس قدر کیا بات کیا تمہیں مجھ سے کچھ شکایت ہے
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 21/02/2026
کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے یہ تو آشوب ناک صورت ہے انجمن میں یہ میری خاموشی بردباری نہیں ہے وحشت ہے تجھ سے یہ گاہ گاہ کا شکوہ جب تلک ہے بسا غنیمت ہے خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں یہ اذیت بڑی اذیت ہے لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے یاں مرا غم ہی میری فرصت ہے جون ایلیا
100
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/02/2026
اس نے گویا مجھی کو یاد رکھا میں بھی گویا اسی کو بھول گیا یعنی تم وہ ہو واقعی؟ حد ہے میں تو سچ مچ سبھی کو بھول گیا آخری بت خدا نہ کیوں ٹھہرے بت شکن بت گری کو بھول گیا اب تو ہر بات یاد رہتی ہے غالباً میں کسی کو بھول گیا اس کی خوشیوں سے جلنے والا جونؔ اپنی ایذا دہی کو بھول گیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/02/2026
سوچ کر اس کی خلوت انجمنی واں میں اپنی کمی کو بھول گیا سب برے مجھ کو یاد رہتے ہیں جو بھلا تھا اسی کو بھول گیا ان سے وعدہ تو کر لیا لیکن اپنی کم فرصتی کو بھول گیا بستیو اب تو راستہ دے دو اب تو میں اس گلی کو بھول گیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/02/2026
کیوں نہ ہو ناز اس ذہانت پر ایک میں ہر کسی کو بھول گیا سب سے پر امن واقعہ یہ ہے آدمی آدمی کو بھول گیا قہقہہ مارتے ہی دیوانہ ہر غم زندگی کو بھول گیا خواب ہا خواب جس کو چاہا تھا رنگ ہا رنگ اسی کو بھول گیا کیا قیامت ہوئی اگر اک شخص اپنی خوش قسمتی کو بھول گیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/02/2026
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیا میں تو اس زخم ہی کو بھول گیا ذات در ذات ہم سفر رہ کر اجنبی اجنبی کو بھول گیا صبح تک وجہ جاں کنی تھی جو بات میں اسے شام ہی کو بھول گیا عہد وابستگی گزار کے میں وجہ وابستگی کو بھول گیا سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں بحث کیا تھی اسی کو بھول گیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 07/12/2025
بہت عمدہ
120
One Sudo @1sudo.bsky.social · 23/11/2025
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا منیر نیازی
010
One Sudo @1sudo.bsky.social · 22/11/2025
نہ گئی تیرے غم کی سرداری دل میں یوں روز انقلاب آئے جل اٹھے بزم غیر کے در و بام جب بھی ہم خانماں خراب آئے اس طرح اپنی خامشی گونجی گویا ہر سمت سے جواب آئے فیضؔ تھی راہ سر بسر منزل ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے فیض احمد فیض
010
One Sudo @1sudo.bsky.social · 22/11/2025
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے بام مینا سے ماہتاب اترے دست ساقی میں آفتاب آئے ہر رگ خوں میں پھر چراغاں ہو سامنے پھر وہ بے نقاب آئے عمر کے ہر ورق پہ دل کی نظر تیری مہر و وفا کے باب آئے کر رہا تھا غم جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے
010
One Sudo @1sudo.bsky.social · 14/11/2025
کوئی کیوں کسی کا لبھائے دل کوئی کیا کسی سے لگائے دل وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے بہادر شاہ ظفر
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 25/10/2025
جو لوگ اپنے دل کی نہیں سنتے انہیں کبھی بھی اپنی اس عادت کو نہیں بدلنا چاہیے۔ جیسے ہیں ویسے ہی رہیں کیوں خوا مخواہ اپنے لئے عذیت کا سامان کرتے ہیں دل کی سن کر
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 10/10/2025
نہ گئی تیرے غم کی سرداری دل میں یوں روز انقلاب آئے جل اٹھے بزم غیر کے در و بام جب بھی ہم خانماں خراب آئے اس طرح اپنی خامشی گونجی گویا ہر سمت سے جواب آئے فیضؔ تھی راہ سر بسر منزل ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے فیض احمد فیض
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 10/10/2025
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے بام مینا سے ماہتاب اترے دست ساقی میں آفتاب آئے ہر رگ خوں میں پھر چراغاں ہو سامنے پھر وہ بے نقاب آئے عمر کے ہر ورق پہ دل کی نظر تیری مہر و وفا کے باب آئے کر رہا تھا غم جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 03/10/2025
یہ خاکِ گُمشدہ تمہارے ہاتھ کس طرح لگی ‏ تمہاری اُنگلیوں پہ ہم شمار کیسے ہو گئے ‏ یہ عُمر تو کسی عجیب واقعے کی عُمر تھی ‏ یہ دن فقط سپردِ روزگار کیسے ہو گئے ‏محمد فیضی
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 21/09/2025
جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے جگر مراد آبادی
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 18/09/2025
اک عجب آمد و شد ہے کہ نہ ماضی ہے نہ حال جونؔ برپا کئی نسلوں کا سفر ہے مجھ میں
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 07/09/2025
کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناں تم مری زندگی کی عادت ہو کس لئے دیکھتی ہو آئینہ تم تو خود سے بھی خوبصورت ہو داستاں ختم ہونے والی ہے تم مری آخری محبت ہو
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 07/09/2025
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو جو ملے خواب میں وہ دولت ہو میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو اور اتنی ہی بے مروت ہو تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو تم ہو انگڑائی رنگ و نکہت کی کیسے انگڑائی سے شکایت ہو
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 28/07/2025
میں اپنے ہی من کا حوصلہ ہوں
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 12/07/2025
A wise man once said nothing
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 11/07/2025
ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 11/07/2025
تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤ گی مجھے میری تنہائی میں خوابوں کےسوا کچھ بھی نہیں میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں جون ایلیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 09/07/2025
کیا ستم ہے کہ اب تیری صورت غور کرنے پر یاد آتی ہے جون ایلیاء
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 27/06/2025
داستاں ختم ہونے والی ہے تم مری آخری محبت ہو جون ایلیا
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 27/06/2025
کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناں تم مری زندگی کی عادت ہو
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 15/05/2025
‏یہ چاہت فتح ایسے عجیب و غریب گانے کیوں بناتا ہے ؟ ‏جواب :
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 05/05/2025
The different stages of grief www.instagram.com/reel/DJPaBaC...
instagram.com
Login • Instagram
Welcome back to Instagram. Sign in to check out what your friends, family & interests have been capturing & sharing around the world.
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 05/05/2025
Farewell Skype. You will be missed.
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 26/04/2025
ستم تو یہ ہے کہ دونوں کے مرغزاروں سے ہوائے فتنہ و بوئے فساد آتی ہے الم تو یہ ہے کہ دونوں کو وہم ہے کہ بہار عدو کے خوں میں نہانے کے بعد آتی ہے
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 26/04/2025
تمہیں بھی ضد ہے کہ مشق ستم رہے جاری ہمیں بھی ناز کہ جور و جفا کے عادی ہیں تمہیں بھی زعم مہا بھارتا لڑی تم نے ہمیں بھی فخر کہ ہم کربلا کے عادی ہیں احمد فراز
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 24/04/2025
بعد بھی تیرے جان جاں دل میں رہا عجب سماں یاد رہی تری یہاں پھر تری یاد بھی گئی
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 22/04/2025
Values in the wild: Discovering and analyzing values in real-world language model interactions www.anthropic.com/research/val...
anthropic.com
Values in the wild: Discovering and analyzing values in real-world language model interactions
An Anthropic research paper testing which values AI models express in the real world
010
One Sudo @1sudo.bsky.social · 20/04/2025
عربوں کی زمین واگزار کروالی !!! یہ حالات ہیں پاکستان کے سب سے بڑے اردو ٹی وی چینل کی . ارب اور عرب میں ہی فرق نہیں معلوم #اردو_زبان #karachi @geonewsurdu.bsky.social
000
One Sudo @1sudo.bsky.social · 19/04/2025
پچھلے وقتوں کے شاعر ، فلسفی اور سیاستدان اگر وقت کا سفر کرکے اس زمانے میں آجاتے تو ان سے ساتھ ہماری عوام کیا کرتی یہ بتانے کی ضرورت نہیں
000