Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/12/2024دھندہ ہے ۔۔۔۔ پر گندہ ہے پاکستان میں بھی ماحولیات کے فیشن کی وجہ سے نئےنئے تجربات ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تصویر میں دِکھایا گیا تھیلہ بنانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اگر اسے زمین میں دبادیا جائے، پھر تھوڑا سا پانی دیا جائے، تو کچھ دن میں وہاں سے برگد کا پودا اُگ آئے گا۔ 140
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 15/12/2024تونسہ بیراج سے 15 نومبر کو بلوچستان کے لیے کچھی کینال میں چھوڑا گیا 1000 کیوسک پانی بالآخر آج ایک ماہ بعد بلوچستان کی حدود میں پہنچ گیا۔ نہر میں سنہ 2022 کے سیلاب کے دوسال بعد پانی کی دوبارہ آمد ہوئی ہے۔ویلڈن 041
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 10/12/2024جاپان میں کار پارکس کی چھتوں پر سبز باغات شہد کی مکھیوں اور دیگر پولی نیشن کرنے والے کیڑوں کے لیے اہم رہائش گاہیں فراہم کرتے ہیں، جو حیاتیاتی تنوع کے لیے ضروری ہیں۔ یہ باغات شہری ماحول میں فطرت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ 280
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 10/12/2024بارش کے پانی کی ہلکی سی پھوار سے فٹ بال کا ایک پورا میدان چند منٹوں میں گیلا ہوجاتا ہے جب کہ اسی میدان کو ایک پائپ کے ذریعے گیلا کرنے میں سارا دن لگ سکتا ہے اور پانی بھی زیادہ استعمال ہوگا۔ اسی طرح پھوار والی ٹوٹنی استعمال کرنے سے کچن میں کم پانی زیادہ مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 051
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 07/12/2024لاہور میں لگے 1800 سو سے زیادہ ٹیوب ویل روزانہ زمین سے 400 کروڑ لٹر پانی لہورئیوں کے پینے کے لئے کھینچ لیتے ہیں ۔ صنعتی اور کاروباری مقاصد کے لئے کھینچا گیا 150 کروڑ لٹر پانی اس کے علاوہ ہے لیکن شہر دھرتی ماں کو اس کے بدلے میں کتنا صاف بارشی پانی واپس بھیجتا ہے؟ 051
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 04/12/2024ایک لٹر پانی سے ہم جتنی زرعی پیداوار لیتے ہیں انڈیا اس سے 3 گنا، چین 9 گنا جب کہ امریکہ 12 گنا زیادہ پیداوار لے لیتا ہے۔ 062
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 04/12/2024ایک لٹر پانی سے ہم جتنی پیداوار لیتے ہیں انڈیا اس سے 3 گنا، چین 9 گنا جب کہ امریکہ 12 گنا زیادہ پیداوار لے لیتا ہے۔ 040
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 03/12/2024ہالینڈ کے ایک مضافاتی علاقے میں رہائشیوں کو اپنی 50% رہائشی زمین زراعت کے لیے وقف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ ایمسٹرڈیم کے قریب (Oosterwold)قصبے کی شہری حکومت کا حکم ہے کی ہر پلاٹ کا نصف حصہ لازمی طور پر خوراک اگائے۔ کچھ مقامی ریستوراں اپنے کھانے کا 80% یہاں پیدا ہونے والی خوراک سے فراہم کرتے ہیں۔ 031
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 02/12/2024امریکی یونیورسٹی کے سروے کے مطابق دنیا میں ہر ایک انسان کے لیے 422 درخت ہیں جبکہ پاکستان میں ہر انسان کے حصہ میں صرف 5 درخت ہیں ۔ کینیڈا میں ہر انسان کے لیے سب سے زیادہ 10163 درخت ہیں۔ 081
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 01/12/2024اربن یونٹ نے پنجاب کی زرعی زمینوں کے کنکریٹ کے ڈھانچے میں تبدیل ہونے کا ایک بہت اہم نقشہ تیار کیا ہے۔ یہ نقشہ پچھلے 30 سال میں تیزی سے برباد ہوتی زرعی زمینوں کےخطرناک رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ سبز جگہوں کا یہ نقصان سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح اور خراب ہوا کے معیار کے پیچھے ایک اہم عنصر ہے۔ 020
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 28/11/2024ممبئی میں بارشی پانی کی نکاسی کی نالیوں کے اندر پانی کو زیرِزمین ذخیرہ کرنےکے لیے 200 پانی چُوس کنووں کی تنصیب۔ 070
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 27/11/2024💼 Join Our Team at RHC! Are you looking for an exciting leadership role? We’re hiring a GM/DGM-level Expert Relationship Manager with expertise in Talent Acquisition and Recruitment. Know someone perfect for this opportunity? Share this with them or apply at talent.executive@rehmanhabib.pk. 041
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 24/11/2024 پانی کی دنیا کے نقشے پر پاکستان سب سے زیادہ پانی کے کچھاو کے شکار ملکوں میں شامل ہے۔ یعنی پانی کے استعمال اور فراہمی کا فرق 80 فی صد تک بڑھ سکتا ہے۔ 030
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 23/11/2024رکھ چھوٹی دالانہ، ڈیرہ غازی خان۔ پہاڑی سیلابی پانی کو کارآمد بنانے کی شاندار مثال جہاں پانی پھیلانے والی بند تکنیک کے ذریعے چراگاہوں کو سرسبز بنایا گیا۔ مقامی درختوں کے بیج بوئے گئے، زمین میں خندقیں بنائی گئیں، اور ٹوبے تعمیر کیے گئے تاکہ پانی مقامی لوگوں اور مویشیوں کے لیے محفوظ ہو سکے۔ 191
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 22/11/2024جدت اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کس طرح بنجر زمین کو زندگی سے بھرپور جنگل میں تبدیل کر سکتی ہے۔ 2015 میں شروع کیے گئے کھریوٹ جنگل ضلع خوشاب، منصوبے میں مائیکرو کیچمنٹس اور پانی کے تالاب بنا کر قیمتی بارش کے پانی کو محفوظ کیا گیا، جس سے مقامی درختوں جیسے کیکر، پھلائی، اور بیری کی افزائش ممکن ہوئی۔ 1131
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 22/11/2024صبح کا وقت اور سڑک کی تعمیر زوروشور سے جاری ہے جس کی وجہ سے فضا میں گرد پھیلی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ بھٹہ بھی اپنا کام کررہا ہے۔ ہمیں سموگ کی وجوہات ختم کرنا ہوں گی۔ (سفر کے دوران کی ویڈیو) 0120
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 21/11/2024ڈان کی خبر ہے شوگر مل مالکان کے مطابق اس دفعہ گنے کی بمپر فصل ہوئی ہے اور شوگر مل مالکان ایک ملیئن ٹن چینی برآمد کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں؟ گنا استوائی خِطے کی فصل ہے جو بہت زیادہ پانی پیتی ہے۔ صرف 1 کلو گرام چینی پیدا کرنے کے لئے 2000 لٹر تک پانی خرچ ہوجاتاہے۔ #zafariqbalwattoo 052
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 21/11/2024پاکستان جیسے موسمی حالات والے ملک کے آبی تحفظ کے لئے اس کے پاس کم ازکم 1000 دن کے پانی کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔ پاکستان کے آبی ذخائر ملک کی صرف 30 دن کی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔ انڈیا کے پاس 180 دنوں کا پانی موجود ہوتا ہے جب کہ چائنا کے پاس 1000 دن کا پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ 2100
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 21/11/2024ایک ملیئن ایکڑ فٹ (MAF) پانی سے اوسطاً 4 ملیئن ایکڑ اراضی سیراب ہوتی ہے جس کی اقتصادی قیمت کا تخمینہ 1 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ پاکستان ہرسال اوسطاً تقریباً 29 ملیئن ایکڑ فٹ پانی ناکافی سٹوریج کی وجہ سے سمندر میں بہا دیتا ہے۔جس سے پاکستان کو ہر سال تقریباً 29 بلیئن ڈالر کے برابر معاشی نقصان ہوتاہے۔ 020
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 21/11/2024ریسرچ کے مطابق زرعی زمین پر تعمیر کرنے یعنی ہاوسنگ کالونیاں بنانے سے صرف ایک ہیکٹر زرعی زمین میں سے 15 ٹن حیات (زندگی) کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جاتا ہے جو کہ اس کی زرخیزی کا باعث ہوتی ہے۔ اس حیات میں سب سے زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ لاروے، مٹی کے کیڑے، مکڑے، جوئیں وغیرہ شامل ہیں 050
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 21/11/2024پاکستان کا شمار پانی کی اکائی سے سب سے کم پیداوار لینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ ہم نیچے سے 8 ویں نمبر پر ہیں اور ایک کیوبک میٹر پانی سے صرف 1.4 ڈالر کی پیداوار لیتے ہیں جبکہ ملائیشیا 55$, چین 21$ اور ترکی 13$ ایک کیوبک میٹر پانی سے بنا لیتے ہیں(FAO)۔ 060
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 19/11/2024اگر دنیا میں موجود پانی کی کل مقدار ایک 1000 روپے والا پاکستانی نوٹ سمجھ لیا جائے تو اس میں سے سمندری نمکین پانی 975 روپے ہو گا اور صاف پانی صرف 25 روپے ہوگا(تصویر میں Fresh Water لکھا دیکھیں)۔ 0142
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/11/2024 ایک ڈونگے میں پانی بھر کر اس میں پھل اچھی طرح دھو لیں اور پھر یہ پانی پودوں کو لگا دیں۔۔۔۔۔یقین کریں ٹونٹی سے دھوئےہوئے اورڈونگے میں دھوئے ہوئے پھلوں کے ذائقے میں ذرہ برابر فرق نہیں ہو گا۔ 🥰💖🥳 0224
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/11/2024ایک ملیئن ایکڑ فٹ (MAF) پانی سے اوسطاً 4 ملیئن ایکڑ اراضی سیراب ہوتی ہے جس کی اقتصادی قیمت کا تخمینہ 1 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ پاکستان ہرسال اوسطاً تقریباً 29 ملیئن ایکڑ فٹ پانی ناکافی سٹوریج کی وجہ سے سمندر میں بہا دیتا ہے۔ یوں پاکستان کو ہر سال تقریباً 29 بلیئن ڈالر کے برابر معاشی نقصان ہوتاہے۔ 2180
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/11/2024تمام تر طریقے اپنانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا تو پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے لئےلوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹوٹیوں کے “ ختنے “ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ فل ٹوٹی کھولنے سے باز نہیں آتے تھے۔اب یا تو تھوڑی ٹوٹی کھول کر وضو کریں یا فل کھول کر غسل کریں۔ گھر ہو یا مسجد پانی کا اسراف گناہ ھے. 3252
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/11/2024پانی کا جو قطرہ سمندر میں بہہ گیا اس کی زمین پر واپسی ہزاروں سال بعد ہوتی ہے ۔ یہ نظام قدرت ہے۔ 0233
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/11/2024گیزر استعمال کرنے والے احباب کو خبر ہو کہ گرم پانی کے انتظار میں نل کھول کر پانی نالی میں نہ بہاتے رہیں بلکہ کسی بالٹی یا ٹب میں یہ ٹھنڈا پانی جمع کر لیں جو کہ گھر کا فرش دھونے ، گاڑی موٹر سائیکل دھونے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے یا پھرپودوں کو لگایا جا سکتا ہے۔ 1172
Zafar Iqbal Wattoo @zafarwattoo.bsky.social · 18/11/2024بلوچستان کا سب سے پُرانا ڈیم سپِن کاریز ڈیم ہے جو 1945 میں مکمل ہوا۔ یہ ڈیم سطح سمندر سے 6533 فٹ بلندی پر بنایا گیا۔ 2500 فِٹ لمبا اور 94 فٹ بلند یہ ڈیم 22 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔اس ڈیم کی سٹوریج کیپیسٹی 1564 ملیئن گیلن تھی۔ 0150