Sign in

Schahxaadii

@schahxaadii.bsky.social
413 followers 395 following 65 posts

I don't follow people to seek friendship. I follow them out of curiosity or courtesy. Maybe its because I'm a Londoner, I'm blunt, but if you DM me I will block you.

PostsRepliesMedia
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 30/11/2024
#India #Hungary #Pollution
030
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 28/11/2024
آیوری کوسٹ میں 2022 میں دریافت ہوئے سونے کے ذخائر پر 2028 میں کام شروع ہو جائے گا جس کے بعد 15 سالوں میں 150 ٹن سونا نکالنے کی امید ہے۔ اس منصوبے سے 4000 لوگوں ک روزگار ملنے کی توقع ہے۔ ہمارے پاکستان میں بھی سونے کے بہت زخائر ہیں مگر ملک دشمن قوتیں شر انگیزی پھیلا کر ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔
020
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 28/11/2024
سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں دسمبر تا جنوری تک پہلی بار 109 میل لمبی میٹرو ٹرین کھولی جا رہی ہے جس سے تقریبا 36 لاکھ لوگوں کو گاڑیوں کے علاوہ سفری سہولت میسر ہو گی۔ ما شا اللہ ہمارے پاکستان میں مسلم لیگ ن یہ کام کب کا کر چکی۔ شکریہ نواز شریف۔
020
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 27/11/2024
آرگنائیزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں پلاسٹک کی بنی اشیاء کا استعمال سنہ 2000 سے 2019 کے درمیان تقریبا دوگنا ہو کر 460 ملین ٹن ہو گیا ہے۔ لیکن اس میں سے صرف 9 فیصد پلاسٹک ری سائیکل کیا جاتا ہے، 19 فیصد جلا دیا جاتا ہے جبکہ 50 فیصد کچرے میں جاتا ہے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 27/11/2024
کینیا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے امیر ترین صنعتکاروں میں سے ایک، گوتم ادانی کے ساتھ نیروبی ائیر پورٹ کی توسیع کرنے کے بدلے 30 سال تک ائیر پورٹ چلانے اور بجلی کی تاریں لگانے کے ٹھیکے منسوخ کئے جائیں گے کیونکہ امریکہ گوتم ادانی پر رشوت دینے اور فراڈ کرنے کے جرم میں مقدمہ چلانے جا رہا ہے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 27/11/2024
اسرائیل اور لبنان می جنگ بندی ہوتے ہی لبنانی شہریوں نے جنوبی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپسی شروع کر دی حالانکہ جنگ بندی کے لئے اسرائیل کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ جو علاقے خالی کرائے گئے تھے وہاں لوگ واپس نہیں جائیں گے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
آزربائیجان میں دنیا میں دریافت ہوئے 2000 میں سے 350 ابلتے کیچڑ کے پہاڑ ( مڈ والکینو) موجود ہیں۔ان پہاڑوں کی سیر و سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ابشیرون میں یہ سینٹر بنایا گیا ہے۔ ہمارے پاکستان کے بلوچستان میں بھی ابلتے کیچڑ کے پہاڑ ہیں۔ مگر حالات اتنے خراب ہیں کہ بلوچستان جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
یورپین یونین اور برطانیہ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس میں اپنے بیلسٹک میزائیل بھیج رہا ہے اور اس کو نتیجے میں اس کی ہوائی اور بحری کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور اب ایران ایئر ہما ہوائی جہاز برطانیہ اور یورپ میں پروازیں نہیں کر سکیں گے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
آنے والے امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کی حمایت اور امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا دارالحکومت بنانے کے ارادے نے 1 بٹ کوئن کی قیمت 97000 ڈالر پر پہنچا دی ہے یعنی 2.5 کروڑ پاکستانی روپے سے بھی اوپر۔ کیا آپ نے کبھی کوئی کرپٹو کرنسی لی ہے؟ مجھے تو اس کے حلال حرام ہونے کا بھی نہیں پتا۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
پولینڈ کے کسانوں نے یوکرین سے مال کی آمدورفت روکنے کے لئے بارڈر بلاک کر دیا ہے۔ وہ یورپی یونین کی برازیل، ارجنٹینا، بولیویا، پیراگوئے، اوروگوائے سے سستی سبزیاں، مویشی، پھل منگوانے کے معاہدے کے خلاف ہیں اور 2024 کے آخر تک بارڈر بلاک رکھیں گے تاکہ یوکرین کے راستے ان ملکوں کی کوئی چیز پولینڈ نہ آئے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
یہ ہیں پاکستانی نژاد کریم اسد احمد خان، جو کہ انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے وکیل استغاثہ ہیں. ان کی تحقیق کی وجہ سے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتنیاہو اور سابق وزیر دفاع یاوو گلانٹ کو جنگی جرائم کرنے کے جرم میں گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
جرمنی کے بلیک فارسٹ میں موجود 807 فٹ اونچی یہ بلڈنگ وہاں کی دراز قامت ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے مگر اس میں نہ کوئی اپارٹمنٹ ہے نہ کوئی آفس۔اس عمارت کا نام ٹی کے ایلیویٹر ٹیسٹرم ہے اور اس کا مقصد صرف لفٹیں ٹیسٹ کرنا ہے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو زوی کوگن نامی ایک یہودی کی گمشدگی رپورٹ ہوئی۔ اتوار کو اس کی لاش ملی۔ حکومت نے اب 3 لوگوں کو اس کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ کوگن اپنی تنظیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں یہودیت کی تبلیغ کرنا چاہتا تھا۔ پچھلے سال حکومت نے پہلی یہودی عبادت گاہ کھولی تھی۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
امریکہ میں انڈوں کی قیمتیں 2022 کے مقابلے میں تقریبا دگنی ہو گئی ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں پر پھیلتی برڈ فلو کی وبا ہے جس سے انڈے مارکیٹ میں شارٹ ہو گئے ہیں۔ 2022 سے پھیلتے اس برڈ فلو کی وجہ سے اب تک 7.5 کروڑ انڈے دینے والی مرغیاں تلف ہو چکی ہیں۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 25/11/2024
حزب اللہ نے کل اسرائیل پر 250 راکٹ مارے جن سے 7 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو اسرائیل نے 29 لبنانی شہید کئے اور پھر ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس سے ایک فوجی شہید ہوا اور 18 زخمی ہوئے۔ اب تک 40 لبنانی فوجی اور 3700 لبنانی اس جنگ میں شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل کے 90 فوجی اور 50 شہری مارے گئے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 24/11/2024
1954 میں بنائی گئی رینی ماگریٹ یہ پینٹنگ121 ملین ڈالر یعنی پاکستانی ساڑھے 33 ارب روپے میں امریکہ کے کرسٹیز نیلام گھر میں منگل کو نیلام ہوئی ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈالروں کی کوئی کمی نہ ہو تو کیا آپ ایسی پینٹنگ اتنے پیسوں میں خریدیں گے؟
110
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 24/11/2024
امریکہ کی فورڈ کمپنی نے ارادہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے 4000 ملازمین کو فارغ کرے گی کیونکہ ان کی الیکٹرک گاڑیوں کی کوئی خاص مانگ نہیں اور چینی گاڑیاں ان کی مارکیٹ پر قبضہ کر رہی ہیں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
اٹلی کے ایک گاوں اولولائی نے ڈانلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے سے دلبرداشتہ لوگوں کو اپنے کے گاوں میں نئی زندگی شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے گھروں کو صرف 1 یورو میں بیچنا شروع کو دیا ہے۔ امریکیوں کو ترجیح دی جائے گی مگر کسی بھی ملک سے لوگ وہاں بسنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کاش یوتھئے وہاں چلے جائیں
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
یہ سٹین گلاس کی 16 فٹ اونچی کھڑکی ہے جو مشہور کمپنی ٹفنی کے ساتھ مل کر آرٹسٹ اگنیس نارتھروپ نے 1903 میں اپنے باپ کے چرچ کے لئے بنائی۔ سنہ 2000 میں یہ 2 ملین ڈالر کی بکی مگر اب 2024 میں یہ 12.48 ملین ڈالر میں بکی ہے جو کہ تقریبا ساڑھے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔ لوگ ایسے ہی نہیں آرٹ میں سرمایہ کاری کرتے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
دنیا کا امیر ترین شخص ایلون مسک اس جمعہ کو مزید مالدار ہو گیا جب اس کی دولت کا نیا تخمینہ لگایا گیا اور پتا چلا کہ اب وہ 347.8 ارب ڈالر کا مالک بن گیا ہے۔ ڈانلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں مدد اور اس کی جیت کے بعد ایلون کی دولت میں 83 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس کی کمپنیوں کے شیئر کی قدر بڑھ گئی ہے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
یوکرین کا دعوہ ہے کہ روس نے ایک سال میں اس کی سرزمین پر شمالی کوریا کے بنے ہوئے 60 KN23 بیلسٹک میزائیل مارے ہیں جن کو شمالی کوریا امریک، جرمنی اور سوئیٹزرلینڈ سے منگوائے گئے پرزوں کے بغیر نہیں بنا سکتا تھا جو اس نے چین کے راستے منگوائے ہوں گے۔
020
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
آئرلینڈ کے مشہور مارشل آرٹس فائیٹر کانر مک گریگر کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی نکیٹا ہینڈ مقدمہ جیت گئی ہے۔ عدالت نے کانر کو نکیٹا کو 250000 یورو جو تقریبا ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتے ہیں ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔ نکیٹا نے الزام لگایا تھا کہ کانر نے اس کا ریپ اپنی فائیٹ ہارنے کے غصے میں کیا۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
امریکی ریاست کولوراڈو میں آجکل ایک مقدمہ چل رہا ہے جس میں ایک ڈینٹسٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی جس سے وہ 23 سال سے شادی شدہ تھا اور ان کے 6 بچے بھی تھے، اس کو پروٹین شیک میں تھوڑا تھوڑا سائینائیڈ زہر دے کر قتل کر دیا تاکہ ایسا لگے کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ ڈینٹسٹ کی ایک معشوقہ بھی ہے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
پین امریکن ہیلتھ آرگنائیزیشن کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ کیریبین ملکوں میں ہر سال 5100 لوگ ایڈز کی مختلف قسم کی بیماریوں سے مر جاتے ہیں جن میں 1/3 کے مرض کی آخری سٹیج تک جانے سے پہلے تشخیص ہی نہیں ہو پاتی۔ ملتان میں نشتر ہسپتال میں اب 30 لوگ ایڈز کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللہ کرے اس کی روک تھام ہو جائے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
امریکی ریاست میں ایک 30 سالہ بے گھر شخص ہارون عبدالملک کو نیو یارک سٹاک ایکسچینج کی عمارت کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کو پچھلے سال ایک ریسٹورانٹ میں لوگوں کو مار ڈالنے کی دھمکی دینے کی وجہ سے نوکری سی نکالا گیا تھا۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
امریکہ کی ریاست منیسوٹا میں بڑے گوشت کے قیمے میں ای کولائی جراثیم کی ممکنہ موجودگی کی وجہ سے اس کی بنانے والی کمپنی نے تقریبا 75 ہزار کلو گوشت مارکیٹ سے واپس منگوا لیا۔ اس گوشت کو کھانے سے 15 لوگ بیمار ہو گئے تھے۔ پاکستان میں بھی فوڈ سیفٹی قوانین سخت ہونے چاہیئیں۔
020
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 23/11/2024
جنوب مشرقی ایشیا کے ملک لاوس میں زہریلی شراب پینے سے 6 سیاح عورتوں کی موت واقع ہو گئی۔ خواتین کا تعلق آسٹریلیا، برطانیہ، ڈنمارک اور امریکہ سے تھا۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 21/11/2024
فرانس میں مسلمانوں کی شدید مخالف پارلیمنٹ کی رکن اور فرانس کی مشہور سیاسی پارٹی نیشنل ریلی کی سربراہ مارین لی پین کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے جس میں اس پر یورپی یونین کے پیسے خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے میں مارین کو جرمانہ، 5 سال قید اور نا اہلی کا مطالبہ کیا گیا۔ اللہ اس کو غارت کرے۔
020
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 21/11/2024
یہ دیوار پر ٹیپ سے چپکایا گیا کیلا ایک آرٹ پیس ہے۔ کل یہ امریکہ کے سوتھبیز نیلام گھر میں 6.2 ملین ڈالر یعنی تقریبا پونے دو ارب پاکستانی روپے میں بکا۔ کیا دنیا پاگل ہو گئی ہے؟ اللہ کی شان ہے۔ کچھ لوگ دیوار پر کیلے چپکا کر ارب پتی بن جاتے ہیں۔ 🙃 اس کے بنانے والے کا نام موریزیو کیٹلین ہے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 21/11/2024
آج انٹرنیشنل کریمینل کورٹ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتنیاہو اور سابقہ دفاعی وزیر یاوو گلانٹ کو غزہ میں سنگین جنگی جرائم کرنے کے جرم میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 21/11/2024
دہلی، بھارت میں شدید سموگ کی وجہ ماحول اسقدر آلودہ ہو گیا ہے کہ حکومت نے اپنے اداروں کے 50% ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے ہی کام کریں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 21/11/2024
برازیل میں آئین میں یہ تبدیلی لانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے کہ لوگوں کو دن میں آٹھ گھنٹے اور ہفتے میں صرف چار دن کام کرنا چاہیئے۔ اس وقت برازیل میں لوگ ہفتے میں چھ دن کام کرتے ہیں۔ کیا پاکستان میں ایسا ہو سکتا ہے یا ہونا چاہیئے؟
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 21/11/2024
برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن سوشل میڈیا ایپ ایکس، فیس بک، ٹک ٹاک کے سربراہان کو اس انکوائری کے لئے بلانے کی تیاری کر رہے ہیں کہ ان کے پلیٹ فارم پر کیسے جھوٹ پھیلا کر برطانیہ میں دنگوں کو ہوا دی گئی جن میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔ پاکستان میں شاید ہی کبھی پارلیمنٹ ایسا کر سکے۔ 🤔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
امریکہ نے بھارت کے ادانی گروپ کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل گوتم ادانی پر باقاعدہ الزام لگایا ہے کہ اس نے سولر انرجی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کیا ہے ان سے یہ چھپا کر کہ اس نے بھارتی حکومتی ارکان کو 250 ملین ڈالر سے زائد رشوت دی تاکہ ادانی گروپ کو سولر انرجی کے ٹھیکے دیئے جائیں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
اسرائیل نے غزہ میں مزید 33 لوگ شہید کر دیئے ہیں۔ 😭
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
امریکہ نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں پیش کیا گیا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ ویٹو کے ذریعے مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ حماس کے پاس مغوی یہودیوں کی آزادی کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کی ہمایت نہیں کرے گا۔ اب تک غزہ میں 44000 افراد شہید اور 130000 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 70% عورتیں اور بچے ہیں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
اب یوکرین نے امریکہ کے دیئے ہوئے میزائیلوں کے بعد برطانیہ کے دیئے ہوئے سٹارم شیڈو میزائیل بھی روس پر مار گرائے۔ 😳
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
8 نومبر کو بھارت میں ہندووں کی چھتھ پوجا ہوئی جس میں سورج کی عبادت کی گئی۔ یہ عورت انتہائی غلیظ آلودہ دریائے جمنا میں کھڑی ہو کر سورج کی عبادت کر رہی ہے۔ اللہ کا احسان منائیں کہ ہم مسلمان ہیں اور عبادت کے لئے صفائی ہمارے دین کا اہم حصہ ہے اور ہم سورج کی نہیں، سورج پیدا کرنے والے کی عبادت کرتے ہیں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
ناروے کے ولی عہد کے 27 سالہ سوتیلے بیٹے ماریئس بورگ کو جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ اس کی تیسری بار گرفتاری ہے۔ ماریئس نے اگست میں اقرار کیا تھا کہ اس کو منشیات کی بری لت ہے۔ سوچیں کہ پاکستان میں نشئی اور زانی اثر و رسوخ والے ہوں تو ان کو کوئی قانون گرفت میں لے سکتا ہے؟
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
برطانیہ میں آجکل پارلیمینٹ میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ وہ مریض جس کو جان لیوا بیماری ہو اور ڈاکٹر کہہ دے کہ چھ ماہ میں اس کی موت واقع ہو جائے گی، وہ بیماری کی تکلیف سہنے کے بجائے، وقت سے پہلے خود کو مارنے کا انتظام کر سکتا ہے جس کے لئے اسے دو ڈاکٹروں اور عدالت سے اجازت لینا ہو گی۔
020
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
آجکل فرانس میں جیزل پیلیکو مقدمے کا بہت چرچا ہے۔ 72 سالہ عورت کے 71 سالہ شوہر نے جس کے ساتھ وہ 50 سال سے شادی شدہ تھی، 2010-2020 کے درمیان 50 سے زائد مردوں کو اس کے ساتھ بے ہوشی کے عالم میں جنسی زیادتی کرنے کی دعوت دی اور ان واقعات کو فلمایا۔ پاکستان میں رہ کر یہ نہ سوچیں کہ گورے بہت مہذب ہوتے ہیں۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
برطانیہ میں 92 سالہ رائیلینڈ ہیڈلی کو 57 سال پہلے 75 سالہ لوئیزہ ڈن کے ریپ اور قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 1967 میں اس سانحے کے سفاک مجرم کا کوئی پتا نہ لگ سکا مگر پچھلے سال پولیس نے یہ کیس دوبارہ کھولا اور کچھ نئے شواہد ملنے پر گرفتاری کی۔ کیا کبھی ایسا پاکستان میں ہو سکتا ہے؟
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
روس پر یوکرین کے امریکی میزائل حملوں کے جواب میں روس نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اپنے نیوکلیئر میزائیل استعمال کرنے کے قانون میں نرمی کرے گا تاکہ جوابی کروائی کرے کیونکہ نیوکلئیر اسلحہ کے حامل ملک کے یوکرین کے ساتھ مل کر روس پر کوئی بھی عام میزائیل داغے جانے کو وہ دونوں ملکوں کی آپس میں ملی بھگت تصور کرے۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
امریکہ کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن میں رامون ریویرا نامی 51 سال کے بے گھر شخص نے 3 لوگوں سڑک پر چاقو مار کے قتل کر دیا۔ ایک ٹیکسی والے نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی اور وہ آخر کا پکڑا گیا۔ یہ آدمی کچھ مہینوں پہلے ہی کسی اور معاملے میں سزا یافتہ ہوا تھا۔ انسان نما جانور صرف پاکستان میں نہیں ہوتے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
آنے والے صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کے لئے فوج کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ یہ لوگ اپنا بوریا بستر باندھ لیں اور امریکہ بدر ہونے کی تیاری پکڑ لیں۔ جو لوگ غیر قانونی افغانیوں کو پاکستان سے نکالنے پر دکھی ہیں وہ اب کیا کہیں گے؟
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
بحیرو بالٹک میں جرمنی اور فنلینڈ کے بیچ 1200 کلومیٹر لمبی انٹرنیٹ کیبل اور لیتھوئینیا اور سویڈن کے بیچ 218 کلومیٹر لمبی انٹرنیٹ کیبل بری طرح ٹوٹ گئی ہے۔ کوئی کہتا ہے یہ روس یوکرین کی جنگ کے تناظر میں شرارت ہے، کوئی کہتا ہے کہ چین کے بحری جہاز کے لنگر سے نقصان ہوا۔ اس کو ٹھیک کرتے 15 دن لگ سکتے ہیں
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
ترکیہ میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کے خلاف 10 نومولود بچوں کی موت کے نتیجے میں عدالتی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔ الزام ہے کی نومولود بچوں کو ہفتوں پرائیویٹ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت میں غیر ضروری علاج کے لئے رکھا گیا تاکہ ہر دن کا 8000 لیرا سوشل سیکیورٹی سے کمایا جائے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
روس یوکرین جنگ کو چھڑے ہوئے 1000 دن ہو گئے ہیں۔ اب پہلی بار یوکرین نے روس پر امریکی میزائیل داغے ہیں۔ اس جنگ میں روس کے مطابق یوکرین کے 9 لاکھ فوجی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔ یوکرین کے مطابق اس نے روس کے تقریبا سوا 7 لاکھ فوجی مارے یا زخمی کئے۔ روس کی فوج میں اب مغربی کوریا کے 11000 فوجی بھی شامل ہیں۔
010
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
جی 20 سمٹ میں برازیل نے کہا ہے کہ غربت ختم کرنے کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد اور معاونت کرنی ضروری ہے اور اس سلسلے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ہمیں بھی پاکستان میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترقی دینے کے لئے سب کچھ کرنا چاہیئے۔
000
Schahxaadii @schahxaadii.bsky.social · 20/11/2024
ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گرد حملوں کے بعد چین پاکستان میں دہشت گردی کے تدارک کے لئے نومبر سے دسمبر تک نا معلوم مقام پر اپنی فوج مشقوں کے لئے بھیج رہا ہے۔
010