Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 23/01/2025زمیں کو مل کے سنواریں مثال روئے نگار رخ نگار سے روشن چراغ بام کریں سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکی پیام زیر لبی کو صلائے عام کریں مجروح سلطانپوری 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 12/01/2025میں اس سے کم پہ زمانہ مرید کر لیتا خیال عشق میں جتنا تمہارا کرنا پڑا نگاہ یارنےکچھ ایسےعیب ڈھونڈھ لیے تمام کار محبت دوبارہ کرنا پڑا کبیر اطہر 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 07/01/2025دل اس کا ہتھیلی پہ ہے میرے لیے ، لیکن ہاتھوں میں میرے دست حنائی نہیں دیتا اس عشق میں کچھ شائبہ حرص بھی ہوگا میں قوت باطن کی صفائی نہیں دیتا سید امین اشرف 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 04/01/2025اس بام سےنکلےگا ترےحسن کا خورشید اس کنج سےپھوٹے گی کرن رنگ حنا کی اس در سے بہے گا تیری رفتار کا سیماب اس راہ پہ پھیلے گی شفق تیری قبا کی فیض احمد فیض 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 15/12/2024گھر میں گلدان سجائے ہیں تیری آمد پر اور اک پھول بہانے سے الگ رکھا ہے اسکےہونٹوں کونہیں آنکھ کودی ہےترجیح پیاس کو پیاس بجھانے سے الگ رکھا ہے دلاور علی آزر 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 11/12/2024میں چپ ہوا تھا کہ ٹکراؤ ختم ہو جائے وہ میرےصبر کو کمزوریاں سمجھنے لگے شارب مورانوی 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 11/12/2024چھلک رہا ہے زمانے کے صبر کا پیالہ ہمارے عہد کے فرعون کو عذاب تو دے تڑپ رہی ہےزمیں کب سےمنصفی کیلئے نبی نہیں تو زمانے کو بوترابؔ تو دے قیصر خالد 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 08/12/2024دل کےبارےمیں میں تفصیل بتاؤں تمہیں کیا مختصر یہ کہ محبت کو سزا جانتا ہے مسئلہ یہ ہے کہ میں خوش ہوں اکیلا ہو کر اس قدر خوش کہ فقط میرا خدا جانتا ہے اورنگ زیب 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 07/12/2024میرا مزاج اور ہے ، مجھکو تو اے کلیم پردےکےساتھ دور سے ہے گفتگو پسند یہ کون ہیں ریاضؔ ہیں رسوائےکوئےیار آئے ہیں آج بن کے بڑے آبرو پسند ریاض خیر آبادی 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 05/12/2024کچھ ہم تیرے معیار پہ پورے نہیں اترے کچھ تو بھی کہ مشہورتھاجیسا نہیں نکلا گو شہر میں پیمائش قد عام ہے ، لیکن اک شخص بھی ہم قامت سایہ نہیں نکلا اختر عثمان 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 04/12/2024مائل حق بھی ہے، عاصی بھی، انا والا بھی وہ جو رہتا ہے ، مری ذات کے آئینے میں جنگ جاری ہے میری ، نفس امارہ سے ہنوز جب سے دیکھا تجھے برسات کے آئینے میں سید اقبال رضوی شارب 010
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 20/11/2024کہر کی رحل پہ اور دھند کےجزدان میں وہ اک صحیفہ ہےکہ جس پر کوئی اعراب نہیں تیرے پاپوش میرا تکیہ ، تیرا جسم حرم اس سے زیادہ تو نگہ واقف آداب نہیں عامر سہیل 000
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 19/11/2024بلند و پست دنیا فیصلہ کرنے نہیں دیتی کہ گرنا چاہتا ہوں یا سنبھلنا چاہتا ہوں میں محبت میں ہوس کا سا مزا ملنا کہاں ممکن وہ صرف اک روشنی ہے جس میں جلنا چاہتا ہوں میں عرفان صدیقی 000
Reposted by Nishat RasoolBrent Toderian @brenttoderian.bsky.social · 18/11/2024“Nearly 2000 children under 5 are dying every day from air pollution, which has become the 2nd biggest health risk factor for young children around the world. More than 8 million deaths of children & adults were caused by air pollution in 2021.” @TheGuardian.com www.theguardian.com/environment/...theguardian.comAlmost 2,000 children die every day from air pollution, report findsGlobal study reveals dirty air is second only to malnutrition as cause of death among under-fives 481796317
Nishat Rasool @nishatrasool2.bsky.social · 18/11/2024دیکھتے ہیں گھر کے روزن سے جو نیلا آسماں وہ بھی اپنے آپ کو اہل نظر کہنے لگے شبنم رومانی 000