Sign in

News Masti

@newsmasti.bsky.social
66 followers 5 following 14K posts

Your trusted source for the latest news, updates, and trending stories. Stay informed and entertained with News Masti. #BreakingNews #TrendingStories

PostsRepliesMedia
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
دوسرا ون ڈے: افغانستان کا بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر…
newsmasti.pk
دوسرا ون ڈے: افغانستان کا بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف
افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر 22، محمد نبی 22، نانگیالیا خروٹے 13، رحمان اللہ گربز 11، رحمت شاہ 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اتل 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 4، راشد خان 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے باریک ٹکڑے انسان کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کا توازن بالکل اس ہی طریقے سے بدل رہے ہیں جو کے ڈپریشن اور باول کینسر میں دیکھے جانے والے مائیکروبائیوم پیٹرن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یو ای جی ویک…
newsmasti.pk
مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق
ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے باریک ٹکڑے انسان کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کا توازن بالکل اس ہی طریقے سے بدل رہے ہیں جو کے ڈپریشن اور باول کینسر میں دیکھے جانے والے مائیکروبائیوم پیٹرن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یو ای جی ویک 2025 میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیکروپلاسٹکس (5 ملی میٹر سے چھوٹے ذرات) پیٹ کے بیکٹیریا کا رویہ باریکی سے مگر واضح طور پر بدلتے ہیں جو کے صحت کے حوالے سے تازہ تحفظات اٹھا رہے ہیں۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کراچی: حکومت سندھ نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے58 ارب روپے کا پیکیج اعلان کر دیا ہے، جس سے ایک تا 25 ایکڑ زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے جبکہ وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے…
newsmasti.pk
حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان
کراچی: حکومت سندھ نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے58 ارب روپے کا پیکیج اعلان کر دیا ہے، جس سے ایک تا 25 ایکڑ زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے جبکہ وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق سندھ میں گندم کے کاشت کاروں کو ہر ایکڑ پر 24 ہزار 700 روپے امداد دی جائے گی، گندم کی کاشت سے پہلے ہی امدادی رقم براہ راست کاشت کاروں کو فراہم کی جائے گی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے…
newsmasti.pk
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ، خوارج نے امام مسجد کو بھی شہید کردیا خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد…
newsmasti.pk
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ، خوارج نے امام مسجد کو بھی شہید کردیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اس حملے میں ایک سویلین سمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب…
newsmasti.pk
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں…
newsmasti.pk
مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں سعودی وفد کو حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد  وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد…
newsmasti.pk
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد  وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت…
newsmasti.pk
راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم نے ملائیشیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا لاہور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان  ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔  پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ تمان ڈایا…
newsmasti.pk
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم نے ملائیشیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا
لاہور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان  ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔  پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ تمان ڈایا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے میزبان حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔  پہلے کوارٹر میں سیفان خان نے گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، دوسرا گول احمد ندیم نے کیا جبکہ سیفان خان نے تیسرا گول کرکے ہاف ٹائم تک مقابلہ تین ایک کردیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں…
newsmasti.pk
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط
کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد کو شہید کر دیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی…
newsmasti.pk
پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد کو شہید کر دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد)   کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
دہلی ٹیسٹ: یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل قصوروار قرار ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر…
newsmasti.pk
دہلی ٹیسٹ: یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل قصوروار قرار
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ یشسوی جیسوال 175 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی…
newsmasti.pk
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔…
newsmasti.pk
بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ان کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
غزہ جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی…
newsmasti.pk
غزہ جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینوں کے ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور مشینیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے علاقے میں کئی بجلی کے کھمبے بھی تباہ ہو گئے جس کے باعث متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
کراچی؛ واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے ملزمان کی ضمانت منظور کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔  واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں…
newsmasti.pk
کراچی؛ واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔  واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں  ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔  عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ 
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔  جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ…
newsmasti.pk
جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔  جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009ء  میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔ 
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر کراچی: سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے  کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار…
newsmasti.pk
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر
کراچی: سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے  کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 016ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 22ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 397روپے کی سطح پر آگئی 
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا…
newsmasti.pk
لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری
لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے کے لیے بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ اراضی سال 1992-93 میں حاصل کی گئی تھی۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا کل تخمینہ لاگت 52 ارب روپے ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر  احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے…
newsmasti.pk
علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر
راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر  احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح اسلام آباد: پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کے ذریعے مثال قائم کردی۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان…
newsmasti.pk
افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح
اسلام آباد: پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کے ذریعے مثال قائم کردی۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی کاوشوں سے یہ عمل شفاف اور مؤثر انداز میں ہو رہا ہے، 45 سال پاکستان میں گزارنے والے افغان مہاجرین نے وطن واپسی پر اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر جنوبی افریقی…
newsmasti.pk
پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے…
newsmasti.pk
پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب
پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران  سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف…
newsmasti.pk
متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران  سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پیش نہیں  ہوئے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
فلسطینی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت 7 صحافی عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے 7 باہمت صحافیوں کو سال 2025 کے ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان نامزد صحافیوں میں فلسطین کی شہید مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں، جنہیں صہیونی فوج نے 25…
newsmasti.pk
فلسطینی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت 7 صحافی عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد
دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے 7 باہمت صحافیوں کو سال 2025 کے ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان نامزد صحافیوں میں فلسطین کی شہید مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں، جنہیں صہیونی فوج نے 25 اگست 2025 کو غزہ میں اس وقت شہید کیا جب وہ میدانِ جنگ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
ٹرمپ کا چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف، عالمی منڈیوں میں شدید مندی واشنگٹن:   چین پر 100 فیصد اضافی امریکی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں  میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔   بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کے خلاف سخت تجارتی اقدام کرتے ہوئے چینی…
newsmasti.pk
ٹرمپ کا چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف، عالمی منڈیوں میں شدید مندی
واشنگٹن:   چین پر 100 فیصد اضافی امریکی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں  میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔   بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کے خلاف سخت تجارتی اقدام کرتے ہوئے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی معیشت میں غیر یقینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ…
newsmasti.pk
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
سی سی ڈی رحیم یار خان کا بڑا  مبینہ پولیس مقابلہ، طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک سی سی ڈی رحیم یار خان کا بڑا  مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ذرائع  نے کہا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے…
newsmasti.pk
سی سی ڈی رحیم یار خان کا بڑا  مبینہ پولیس مقابلہ، طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
سی سی ڈی رحیم یار خان کا بڑا  مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ذرائع  نے کہا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار لاری اڈہ پولیس کی کاروائی میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالر اسماعیل نے پولیس والوں کو فون پر بتایا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 31 ہزار 5 سو کی…
newsmasti.pk
لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار
لاری اڈہ پولیس کی کاروائی میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالر اسماعیل نے پولیس والوں کو فون پر بتایا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 31 ہزار 5 سو کی رقم چھین کر فرار ہوئے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر لاری اڈہ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا اور جائے وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخ رقم کردی پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے  تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر…
newsmasti.pk
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخ رقم کردی
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے  تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔ اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس جبکہ 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
پی ٹی آئی کا رات گئے اہم اجلاس، وزارت اعلیٰ کیلیے سہیل آفریدی پر اعتماد، اسمبلی اجلاس طلب پشاور: پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے اہم اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان…
newsmasti.pk
پی ٹی آئی کا رات گئے اہم اجلاس، وزارت اعلیٰ کیلیے سہیل آفریدی پر اعتماد، اسمبلی اجلاس طلب
پشاور: پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے اہم اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان اسمبلی کا رات گئے اسپیکر ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفا لکھ دیا، آج دوبارہ گورنر کو بھیجیں گے پشاور:   علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔   پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر…
newsmasti.pk
علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفا لکھ دیا، آج دوبارہ گورنر کو بھیجیں گے
پشاور:   علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔   پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔   ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
کراچی میں ’’را‘‘ نیٹ ورک  کیخلاف بڑی کارروائی، حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان گرفتار کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی…
newsmasti.pk
کراچی میں ’’را‘‘ نیٹ ورک  کیخلاف بڑی کارروائی، حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
سوڈان میں مسجد اور اسپتال پر بمباری؛ 20 جاں بحق اور متعدد زخمی سوڈان کے شہر الفاشر میں مسجد اور اسپتال پر حملے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے صوبہ شمالی دارفور کے محصور شہر الفاشر میں ایک بار پھر خونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں…
newsmasti.pk
سوڈان میں مسجد اور اسپتال پر بمباری؛ 20 جاں بحق اور متعدد زخمی
سوڈان کے شہر الفاشر میں مسجد اور اسپتال پر حملے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے صوبہ شمالی دارفور کے محصور شہر الفاشر میں ایک بار پھر خونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے ایک مسجد اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
لاہور، ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی…
newsmasti.pk
لاہور، ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف
لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
ٹرمپ کو نوبل امن انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس برہم ؛ ’سیاست کو امن پر ترجیح دی گئی‘ رواں برس کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما اور اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا کے نام رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نوبیل انعام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو خود کو اس کا اہل…
newsmasti.pk
ٹرمپ کو نوبل امن انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس برہم ؛ ’سیاست کو امن پر ترجیح دی گئی‘
رواں برس کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما اور اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا کے نام رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نوبیل انعام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو خود کو اس کا اہل سمجھتے تھے۔ امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ انھوں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائیں اور آٹھویں جنگ غزہ جنگ ہوگی جس کے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
امریکا میں آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی گرفتار ہیں، دفتر خارجہ اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ سے ہمارے ہونے والے تمام رابطوں میں سرفہرست ہے، امریکا میں اس وقت آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں…
newsmasti.pk
امریکا میں آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی گرفتار ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ سے ہمارے ہونے والے تمام رابطوں میں سرفہرست ہے، امریکا میں اس وقت آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں زیر حراست ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنے شہریوں کے تحفظ میں اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہیں، افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ سے ہمارے ہونے والے تمام رابطوں میں ایجنڈا پر سرفہرست ہے، اپنی ریاست اور شہریوں کا تحفظ پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر، مہنگائی پر قابو پانے، بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی اور…
newsmasti.pk
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر، مہنگائی پر قابو پانے، بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی اور سیلاب نقصانات و بیرونی کھاتوں کے معاملات کا احاطہ ہونے کی صورت میں اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی امید پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
خوبصورتی کے انجیکشن نے امریکی اداکارہ کی جان لے لی؛ بیوٹیشن پر فرد جرم عائد امریکی ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن کو مشہور ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کو…
newsmasti.pk
خوبصورتی کے انجیکشن نے امریکی اداکارہ کی جان لے لی؛ بیوٹیشن پر فرد جرم عائد
امریکی ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن کو مشہور ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کو خوبصورت، سڈول اور جوان نظر آنے کے لیے 24 مارچ کو سلیکون انجیکشن لگایا گیا تھا۔ انجیکشن لگانے کے فوراً بعد اداکارہ کی حالت بگڑ گئی۔ مبینہ طور پراداکارہ میں ایمبولزم (خون میں لوتھڑے یا شریان بند ہونے) جیسی پیچیدگی پیدا ہوئی جو موت کا سبب بنی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت میں تشویش ناک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے بات بار پورٹل بند کرنے کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے، چینی کا بحران سنگین ہونے اور مارکیٹ میں چینی ناپید ہو نے کا خدشہ ظاہر…
newsmasti.pk
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت میں تشویش ناک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے بات بار پورٹل بند کرنے کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے، چینی کا بحران سنگین ہونے اور مارکیٹ میں چینی ناپید ہو نے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس ٹریک پورٹل کی بندش کے حوالے سے وزیر خزانہ اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی کو دوسرا خط لکھ دیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش برآمد، ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا کراچی: سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی جسے ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی والے پل کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے،…
newsmasti.pk
سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش برآمد، ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا
کراچی: سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی جسے ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی والے پل کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
ڈی آئی خان، پولیس ٹریننگ سینٹر پرفتنۃ الخوارج کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ کر دیا اور اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈی…
newsmasti.pk
ڈی آئی خان، پولیس ٹریننگ سینٹر پرفتنۃ الخوارج کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ کر دیا اور اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم پولیس کے دستے اور سیکیورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئیں جبکہ جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد واصل جہنم کردیے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
غزہ میں جارحیت پر احتجاج؛ انڈونیشیا کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار انڈونیشیا نے غزہ کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جس میں…
newsmasti.pk
غزہ میں جارحیت پر احتجاج؛ انڈونیشیا کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار
انڈونیشیا نے غزہ کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا۔ تاہم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف عالمی ردِعمل کے تناظر میں انڈونیشیا کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
کانتارا: چیپٹر 1 نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1" نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے…
newsmasti.pk
کانتارا: چیپٹر 1 نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا
بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1" نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
جامشورو پولیس کی کارروائی، کراچی میں نوجوان کو قتل اور گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو ہلاک کراچی: جامشورو پولیس نے کارروائی میں کراچی سے ڈبل کیبن گاڑی چھیننے اور ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سپرہائی وے میں پولیس اور کار لفٹرز کے درمیان فائرنگ کے…
newsmasti.pk
جامشورو پولیس کی کارروائی، کراچی میں نوجوان کو قتل اور گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو ہلاک
کراچی: جامشورو پولیس نے کارروائی میں کراچی سے ڈبل کیبن گاڑی چھیننے اور ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سپرہائی وے میں پولیس اور کار لفٹرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی میں موجود مغوی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان حادثے کا شکار اپنی ایک کار بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
چارمنگ گرل ’ریکھا‘ 71 سال کی ہوگئیں؛ مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ…
newsmasti.pk
چارمنگ گرل ’ریکھا‘ 71 سال کی ہوگئیں؛ مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا
دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 11/10/2025
ٹرمپ ’غزہ جنگ بندی‘ کا جشن منانے اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام تو نہ مل سکا لیکن وہ غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے مشرق وسطیٰ جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں خود کو امن کا معمار ثابت کرنے کے لیے…
newsmasti.pk
ٹرمپ ’غزہ جنگ بندی‘ کا جشن منانے اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے
صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام تو نہ مل سکا لیکن وہ غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے مشرق وسطیٰ جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں خود کو امن کا معمار ثابت کرنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی پر خوش آمدید کہیں گے۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 10/10/2025
امن معاہدہ، امید کی کرن اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کردیا، معاہدے کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے بعد صیہونی ریاست غزہ پر دوبارہ حملے نہیں کرے گی، معاہدے کے تحت غزہ سے قابض افواج کا جزوی انخلا ہوگا۔ معاہدے کا اعلان ہوتے ہی غزہ سمیت…
newsmasti.pk
امن معاہدہ، امید کی کرن
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کردیا، معاہدے کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے بعد صیہونی ریاست غزہ پر دوبارہ حملے نہیں کرے گی، معاہدے کے تحت غزہ سے قابض افواج کا جزوی انخلا ہوگا۔ معاہدے کا اعلان ہوتے ہی غزہ سمیت فلسطین بھر میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، فلسطین بھر میں جشن کا سماں رہا، اسرائیل میں قیدیوں کے اہلخانہ بھی سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی سے جھومتے رہے، دوسری جانب اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی پارٹی حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔
000
News Masti @newsmasti.bsky.social · 10/10/2025
بیوہ ماں کی دعا اور سیلابی علاقوں کی امداد پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مختلف نوعیت کی امداد دی جائے گی۔ امدادی چیکس کی تقسیم کا عمل 17 اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ لواحقین فوت شدگان کے لیے 10 لاکھ روپے، پکا گھر مکمل تباہ 10 لاکھ روپے،کچا گھر مکمل تباہ 5 لاکھ روپے، بڑے مویشی…
newsmasti.pk
بیوہ ماں کی دعا اور سیلابی علاقوں کی امداد
پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مختلف نوعیت کی امداد دی جائے گی۔ امدادی چیکس کی تقسیم کا عمل 17 اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ لواحقین فوت شدگان کے لیے 10 لاکھ روپے، پکا گھر مکمل تباہ 10 لاکھ روپے،کچا گھر مکمل تباہ 5 لاکھ روپے، بڑے مویشی کا نقصان 5 لاکھ روپے، چھوٹے جانورکا نقصان 50 ہزار روپے، 20 ہزار روپے فی ایکڑ فصل میں 25 فی صد نقصان پر۔ اور دیگر اعداد و شمار اگرچہ خوبصورت جدولوں میں ٹھہرتے ہیں، مگر ان کے پس منظر میں، عزیز و اقارب بچھڑگئے، کھیت بہہ گئے، مکان گرگئے، مویشی انڈیا سے آئی ہوئی منہ زور لہروں کی نذر ہوگئے،کچھ دیہات ایسے اجڑے کہ ابھی تک ان میں پانی کھڑا ہے۔ حکومت پنجاب نے اعلان تو کر دیا ایک روزنامے میں خبر چھپ گئی کہ 17 تاریخ سے چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔
000