Sign in

mmushtaq.bsky.social

@mmushtaq.bsky.social
48 followers 9 following 7 posts
PostsRepliesMedia
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 24/11/2024
مسئلۂ فلسطین پر قائد اعظم اور دیگر بانیانِ پاکستان کے مسلسل اور واضح موقف کو سمجھنا ہو تو ڈاکٹر ندیم شفیق ملک مرحوم کی یہ کتاب ملاحظہ کیجیے جس میں انھوں نے 1917ء (بالفور ڈیکلیریشن) سے 1947ء (قیامِ پاکستان) تک مسئلۂ فلسطین پر آل انڈیا مسلم لیگ کے موقف کی تفصیل پیش کی ہے۔
030
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 21/11/2024
ٹرانس جینڈرز کو خواجہ سرا کہنا غلط اور دھوکا ہے۔ خواجہ سرا اصلاً مرد ہوتے ہیں لیکن انھیں ان کی رضامندی سے یا جبراً خصی کرکے نامرد بنایا گیا ہوتا ہے۔ ٹرانس جینڈرز کا مسئلہ جسمانی نہیں، نفسیاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواہ وہ جسمانی طور پر مرد ہوں، اگر وہ خود کو عورت کہنا چاہیں، تو انھیں اس کا حق ہے۔
000
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 21/11/2024
سائنس کے فلسفے پر تین روزہ آن لائن کورس کورس کل شروع ہورہا ہے۔ کورس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کل صبح 10 بجے تک رجسٹریشن ہوسکتی ہے۔ تفصیلات پوسٹر میں ہیں۔
010
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 20/11/2024
ویسے اسلامی نظریاتی کونسل سے وی پی این کے متعلق راے مانگی کس نے تھی؟ یہ بھی معلوم کیجیے کہ پریس ریلیز کی ایک غلطی کی تصحیح کےلیے بلائے گئے اجلاس پر پر قومی خزانے سے کتنا خرچہ ہوا؟ کونسل کے پاس کرنے کو اور کوئی کام نہیں ہے؟
161
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 19/11/2024
ہم بلیو سکائی پر اس لیے آئے تھے کہ ٹویٹر پر وی پی این کے بغیر آنا ممکن نہیں تھا جسے اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر شرعی قرار دیا تھا لیکن آج تو یہاں بھی وی پی این کے بغیر نہیں آسکتے۔ کیا کونسل ہمارے لیے گنجائش نہیں نکال سکتی اگر ہم 'گستاخی'، 'فحاشی' اور 'ملکی سلامتی کی خلاف ورزی' نہ کرنے کا وعدہ کریں؟
1101
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 18/11/2024
کچھ عرصہ قبل گلہ کیا تھا کہ ہماری جامعات نے فلسطین کے مسئلے پر کیوں چپ سادھ لی ہے۔ ٹھہرے پانیوں میں پتھر پھینکنے کا فائدہ ہوا ہے، الحمد للہ۔ چند دن قبل بونیر یونیورسٹی نے اس موضوع پر پروگرام کیا۔ اب بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد پینل ڈسکشن کرنے جارہی ہے۔ بدھ، 20 نومبر، 10 سے 12 بجے تک، ان شاء اللہ۔
0114
mmushtaq.bsky.social @mmushtaq.bsky.social · 18/11/2024
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں!
0112