Sign in

Syed Mehdi

@mehdi144pk.bsky.social
539 followers 531 following 126 posts

اللہ تعالی کی ذات پر توکل ہی انسان کی فلاح و کامیابی کا راز ہے۔

PostsRepliesMedia
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 16/04/2025
السّلام علیکم ( فجر ، مغرب عشاء) نماز میں با آواز بلند قرأت کرنے سے دوزخ کے شعلے اتنی ہی دور ہوں گے جہاں تک اس کی آواز جا رہی ہوگی۔ ایسا شخص خوش ہو کر پل صراط سے گزر کر جنت میں داخل ہوگا۔ بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 314 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 10/04/2025
السّلام علیک خرید و فروخت کرنے والے کو پانچ چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 1- سود۔ 2- قسم۔ 3- عیب چھپانا۔ 4- بیچتے وقت اپنے مال کی تعریف۔ 5- بوقت خرید دوسرے کے مال کا شکوہ۔ بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 236 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 07/04/2025
السّلام علیکم قیامت کے دن اللہ پاک ان اشخاص کو اپنے پاس رحمت میں جگہ دے گا. وہ شخص جسے صاحب حسب و جمال عورت نے گناہ کی دعوت دی اور اس نے کہا میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔ وہ شخص جس نے صدقہ اتنا چھپا کر دیا کہ بائیں ہاتھ کو علم نہیں ہونے دیا کہ اس نے کتنا صدقہ دیا۔ (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 06/04/2025
السّلام علیکم اللہ کو سب سے زیادہ یہ اعمال پسند ہیں۔ 1- وقت پر نماز ادا کرنا۔ 2- والدین سے نیکی کرنا۔ 3- اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 132 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 اتوار کے دن کا ذکر: یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 05/04/2025
السّلام علیکم علماء کی دو قسمیں ہیں، 1- اپنے علم پر عمل کرنے والا عالم وہ ناجی ہے۔ 2- اپنے علم کو ترک کرنے والا عالم، یہ ہلاک ہونے والا ہے۔ بے عمل عالم کی بدبو سے اہل دوزخ اذیت محسوس کریں گے۔ بحوالہ: مواعظ عددیہ (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 04/04/2025
السّلام علیکم عقل کے تین اجزاء ہیں جس میں یہ موجود ہوں وہ عاقل اور جس میں نہ ہو اس میں عقل نہیں ہے۔ 1- معرفت الہی 2- اطاعت الہٰی 3- اللہ سے حسن ظن رکھنا بحوالہ: مواعظِ عددیہّ (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 31/03/2025
*عید الفطر مبارک* السّلام علیکم جب تم نماز سے فارغ ہو جاؤ تو اللہ سے چار چیزوں سے بچنے کے لیے پناہ مانگو۔ 1- عذاب جہنم۔ 2- عذاب قبر۔ 3- عذاب زندگانی و موت۔ 4- فتنہ دجال۔ بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 193 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 29/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *اٹھائیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے زیادہ حصہ دے، مجھے مسائل دین یاد کرنے کی عزت دے اور تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ ذات جسے اصرار کرنے والوں کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 28/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *ستائیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرما، میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے، میرا عذر و معذرت قبول کر اور میرے گناہ معاف اور بوجھ دور کر، اے نیکوکار بندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
160
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 26/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *چھبیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن میری کوشش کو پسندیدہ، گناہ کو معاف شدہ، میرے عمل کو قبول شدہ اور میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے، اے سب سے زیادہ سننے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 جمعرات کے دن کا ذکر: لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین سو مرتبہ
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 26/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *پچیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے اپنے دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت پر قائم قرار دے، اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 25/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *چوبیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے اور اس چیز سے تیری پناہ لیتا ہوں جو تجھے ناپسند ہے اور اس میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ فرمانبرداری کروں اور تیری نافرمانی نہ کروں اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے ۔ *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج*
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 22/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *بائیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دیے،مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما، مجھے اپنی رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور مجھ کو مرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما، اے بقرار لوگوں کی دعائیں قبول کرنے والے ۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 22/03/2025
نماز کی پابندی اور اس کی نگہداشت کرو اور اسے زیادہ سے زیادہ بجا لاؤ اور اس کے ذریعہ سے اللہ کا تقرب چاہو، کیونکہ نماز مسلمانوں پر وقت کی پابندی کے ساتھ واجب کی گئی ہے۔ ( امام علی ع) حضرت امام علی ع کی شہادت کے موقع پر ہم امام زمانہ عجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 20/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *بیسویں دن کی دعا* اے معبود! آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔ *اللهم العن قتلة أمير المؤمنين علیہ السلام* 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 18/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *اٹھارہویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھ کو اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر، میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے اور میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل کی طرف لگا دے واسطہ اپنے نور کے، اے عارفوں کے دلوں کو روشن کرنے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 18/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *سترھویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے نیک عمل کرنے کی ہدایت دے، میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما جو سوال کرنے اور تشریح کا محتاج نہیں،اے ان باتوں کو جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں،رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکی پاکیزہ آل علیہ السلام پر۔
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 16/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *سولہویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے، اس میں مجھ کو بروں سے بچائے رکھ اور اپنی رحمت سے مجھے دارالقرار میں جگہ عطا فرما اپنی معبودیت کے، اے جہانوں کے معبود۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 سوموار کے دن کا ذکر: یا قاضی الحاجات سو مرتبہ
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 16/03/2025
🌹 15 رمضان المبارک🌹 فرمان امام حسن علیہ السّلام اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ماہ رمضان کو اپنی مخلوقات کے لئے مسابقہ کا میدان قرار دیا ہے کہ جس میں مخلوقات اللہ کی اطاعت کے ذریعہ اس کی مرضی حاصل کرنے پر سبقت لیتے ہیں جہاں ایک گروہ سبقت لے کر کامیاب ہو جاتا ہے اور دوسرا کوتاہی کر کے گھاٹے میں رہ جاتا ہے۔
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 15/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *پندرہویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے خوف والوں کی ایسی عبادت نصیب کر اور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کے لیے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوفزدوں کی پناہ۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 اتوار کے دن کا ذکر: یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 14/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *چودھویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج قرار نہ دے مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ بواسطہ اپنی عزت کے، اے مسلمانوں کی عزت. 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 12/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *بارہویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے، سیر چشمی اور خودداری کے لباس سے ڈھانپ دے، آج مجھے عدل اور انصاف پر آمادہ فرما اور اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے میں ڈرتا ھوں، اے ڈرنے والوں کی پناہ۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 10/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ دسویں دن کی دعا اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان وکرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے۔ اے طلب گاروں کے مقصود۔ وفات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 08/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *آٹھویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے،کھلے دل سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے۔اے آرزومندوں کی پناہ۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 اتوار کے دن کا ذکر: یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 08/03/2025
السّلام علیکم اگر چاہتے ہو کہ تمہارا مال نشونما پائے تو زیادہ سے زیادہ صدقہ دیا کرو۔ اگر جسمانی تندرستی چاہتے ہو تو بکثرت روزے رکھا کرو۔ بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 287 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 اتوار کے دن کا ذکر: یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ
110
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 08/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *ساتویں دن کی دعا* اے معبود! آج کےدن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بےکار کی باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و یاد میں رہوں،اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 06/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *چھٹے دن کی دعا* اے معبود! آج کےدن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نافرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار ، آج کے دن اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضگی کے کاموں سے بچائے رکھ ، اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 06/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *پانچویں دن کی دعا* اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے ، آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 02/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *دوسرے دن کی دعا* اے معبود! آج کےدن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کردے، مجھے اپنی ناراضگی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ اور مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے،اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 سوموار کے دن کا ذکر: یا قاضی الحاجات سو مرتبہ
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 02/03/2025
¤ رمضان کریم ¤ *پہلے دن کی دعا* اے معبود! آج کا روزہ حقیقی روزہ داروں جیسا قرار دے، میری عبادت کو پکے عبادت گذاروں جیسی قرار دے،آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کر دے اور میرے گناہ بخش دے۔ اے جہانوں کے پالنے والے اور درگزر کر مجھ سے اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے.
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 27/02/2025
السّلام علیکم *لِكُلِّ امْرِئٍ فِیْ مَالِهٖ شَرِیْكَانِ: الْوَارِثُ، وَ الْحَوَادِثُ.* ہر شخص کے مال میں دو حصہ دار ہوتے ہیں، ایک وارث اور دوسرے حوادث۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 335 (حضرت علی علیہ السّلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 جمعرات کے دن کا ذکر: لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین سو مرتبہ
220
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 21/02/2025
السّلام علیکم *مِنَ الْعِصْمَةِ تَعَذُّرُ الْمَعَاصِیْ*. گناہ تک رسائی کا نہ ہونا بھی ایک صورت پاکدامنی کی ہے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 345 ( حضرت علی علیہ السّلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 جمعہ کے دن کا ذکر: اللہم صلی علی محمد و آل محمد سو مرتبہ
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 20/02/2025
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 20/02/2025
السّلام علیکم تمہاری آبرو قائم ہے جسے دست ِسوال دراز کرنا بہا دیتا ہے، لہٰذا یہ خیال رہے کہ کس کے آگے اپنی آبرو ریزی کر رہے ہو۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 346 (حضرت علی علیہ السّلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 جمعرات کے دن کا ذکر: لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین سو مرتبہ
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 18/02/2025
السّلام علیکم *اَشَدُّ الذُّنُوْبِ مَا اسْتَهَانَ بِهٖ صَاحِبُهٗ.* سب سے بھاری گناہ وہ ہے کہ جس کا ارتکاب کرنے والا اسے سبک سمجھے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 348 (حضرت علی علیہ السّلام ) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 منگل کے دن کا ذکر: یا ارحم الراحمین سو مرتبہ
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 17/02/2025
السّلام علیکم *مَنْ عَلِمَ اَنَّ كَلَامَهٗ مِنْ عَمَلِهٖ قَلَّ كَلَامُهٗۤ اِلَّا فِیْمَا یَعْنِیْهِ*۔ جو شخص یہ جانتا ہے کہ اس کا قول بھی عمل کا ایک جز ہے وہ مطلب کی بات کے علاوہ کلام نہیں کرتا۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 349 (حضرت علی علیہ السّلام ) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 سوموار کے دن کا ذکر: یا قاضی الحاجات سو مرتبہ
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 11/02/2025
السّلام علیکم *مَنْ كَابَدَ الْاَمُوْرَ عَطِبَ۔* جو اہم امور کو زبردستی انجام دینا چاہتا ہے وہ تباہ و برباد ہوتا ہے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 349 (حضرت علی علیہ السّلام ) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 منگل کے دن کا ذکر: یا ارحم الراحمین سو مرتبہ
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 09/02/2025
السّلام علیکم جو شخص اپنے عیوب پر نظر رکھے گا وہ دوسروں کی عیب جوئی سے باز رہے گا اور جو اللہ کے دیئے ہوئے رزق پر خوش رہے گا وہ نہ ملنے والی چیز پر رنجیدہ نہیں ہو گا۔ (حضرت علی علیہ السلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 اتوار کے دن کا ذکر: یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ
110
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 05/02/2025
السّلام علیکم بیشک جسے فراخ دستی حاصل ہو اور وہ اسے کم کم عذاب کی طرف بڑھنے کا سبب نہ سمجھے تو اس نے خوفناک چیز سے اپنے کو مطمئن سمجھ لیا۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 358 (حضرت علی علیہ السّلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 04/02/2025
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 04/02/2025
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 04/02/2025
🌹5 شعبان المعظّم🌹 دنیا میں لوگوں کے سردار سخاوتمند افراد ہیں اور آخرت میں لوگوں کے سردار پرہیز گار لوگ ہیں۔ (حضرت امام سجاد علیہ السّلام) حضرت امام سجاد علیہ السّلام کے ولادت باسعادت کے موقع پر ہم امام زمانہ عجہ ، رہبر معظم اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 02/02/2025
السّلام علیکم *لَا تَظُنَّنَّ بِكَلِمَةٍ خَرَجَتْ مِنْ اَحَدٍ سُوْٓءًا، وَ اَنْتَ تَجِدُ لَهَا فِی الْخَیْرِ مُحْتَمَلًا۔* کسی کے منہ سے نکلنے والی بات میں اگر اچھائی کا پہلو نکل سکتا ہو تو اس کے بارے میں بدگمانی نہ کرو۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 360 (حضرت علی علیہ السلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
010
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 01/02/2025
السّلام علیکم جب اللہ تعالیٰ سے کوئی حاجت طلب کرو تو پہلے رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجو، پھر اپنی حاجت مانگو، کیونکہ خداوند عالم اس سے بلند تر ہے کہ اس سے دو حاجتیں طلب کی جائیں اور وہ ایک پوری کر دے اور ایک روک لے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 361 (حضرت علی علیہ السّلام)
120
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 29/01/2025
السّلام علیکم *لَا تَسْئَلْ عَمَّا لَا یَكُوْنُ، فَفِی الَّذِیْ قَدْ كَانَ لَكَ شُغُلٌ.* جو بات نہ ہونے والی ہو اس کے متعلق (بے فائدہ) سوال نہ کرو۔ اس لئے کہ جو ہے وہی تمہارے لئے کافی ہے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 364 (حضرت علی علیہ السّلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 بدھ کے دن کا ذکر: یا حی یا قیوم سو مرتبہ
110
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 27/01/2025
السّلام علیکم *اَلْفِكْرُ مِرْاٰةٌ صَافِیَةٌ، وَ الْاِعْتِبَارُمُنْذِرٌ نَّاصِحٌ۔* فکر ایک روشن آئینہ ہے اور عبرت اندوزی ایک خیر خواہ متنبہ کرنے والی چیز ہے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 365 (حضرت علی علیہ السّلام ) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩 سوموار کے دن کا ذکر: یا قاضی الحاجات سو مرتبہ
110
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 26/01/2025
السّلام علیکم علم عمل سے وابستہ ہے، لہٰذا جو جانتا ہے وہ عمل بھی کرتا ہے اور علم عمل کو پکارتا ہے۔ اگر وہ لبیک کہتا ہے تو بہتر، ورنہ وہ بھی اس سے رخصت ہو جاتا ہے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 366 (حضرت علی علیہ السلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩
021
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 26/01/2025
www.youtube.com/live/q0X8wP5...
youtube.com
Al Sadiq Trust - G9/2, Islamabad
YouTube video by Al Sadiq Trust
000
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 25/01/2025
السّلام علیکم اے لوگو! دنیا کا ساز و سامان سوکھا سڑا بھوسا ہے جو وبا پیدا کرنے والا ہے۔ لہٰذا اس چراگاہ سے دور رہو کہ جس سے چل چلاؤ باطمینان منزل کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہے، اور صرف بقدر کفاف لے لینا اس دولت و ثروت سے زیادہ برکت والا ہے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 367 (حضرت علی علیہ السّلام) صبح بخیر
110
Syed Mehdi @mehdi144pk.bsky.social · 24/01/2025
السّلام علیکم اللہ سبحانہ نے اپنی اطاعت پر ثواب اور اپنی معصیت پر سزا اس لئے رکھی ہے کہ اپنے بندوں کو عذاب سے دور کرے اور جنت کی طرف گھیر کر لے جائے۔ بحوالہ: نہج البلاغہ حکمت 368 ( حضرت علی علیہ السّلام) 🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج*🚩 جمعہ کے دن کا ذکر: اللہم صلی علی محمد و آل محمد سو مرتبہ
110