پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 15/06/2025رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کسی شخص کو بھی ایک کپڑے میں نماز اس طرح نہ پڑھنی چاہیے کہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو ۔ صحیح بخاری 359 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 15/06/2025 کیا ہم جنابت کی حالت میں سو سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ، ہاں لیکن وضو کر کے ۔ صحیح بخاری 289 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 01/06/2025نبی کریم ﷺ نے سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ۔ انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ۔ بسم اللہ اور اللہ اکبر پڑھا اور اپنا پاؤں ان کی گردن کے اوپر رکھ کر ذبح کیا ۔ صحیح بخاری 5565 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 01/06/2025میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ نے عید کے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلا کام جو ہم آج کے دن ( عید الاضحیٰ ) میں کرتے ہیں ، یہ ہے کہ پہلے ہم نماز پڑھیں پھر واپس آ کر قربانی کریں ۔ جس نے اس طرح کیا وہ ہمارے طریق پر چلا ۔ صحیح بخاری 951 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 30/05/2025محمد بن عمرو بن حلحلہ نے وہب بن کیسان سے ، انھوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا : ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا اور میں نے پیالے کی ہر جانب سے گوشت لینا شروع کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے آگے سے کھاؤ ۔‘‘ صحیح مسلم 5270 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 30/05/2025حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا : ایک شخص جو ابوحمید کہلاتا تھا ، نقیع ( کے مقام ) سے دودھ کا ایک پیالہ لے کر آیا ، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا :’’ تم نے اسے ڈھانک کیوں نہیں دیا ؟ چاہے تم چوڑائی کے رخ ایک لکڑی ( ہی ) اس پر رکھ دیتے ۔‘‘ صحیح مسلم 5245 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 30/05/2025رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو درجہ میں صلاۃ، صوم اور صدقہ سے بھی افضل ہے، صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں؟ ضرور بتائیے“، آپ نے فرمایا: ”وہ آپس میں میل جول کرا دینا ہے ۱؎ اس لیے کہ آپس کی پھوٹ دین کو مونڈنے والی ہے“۔ جامع ترمزی 2509 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 30/05/2025 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اندر اگلی امتوں کا ایک مرض گھس آیا ہے اور یہ حسد اور بغض کی بیماری ہے، یہ مونڈنے والی ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ سر کا بال مونڈنے والی ہے بلکہ دین مونڈنے والی ہے. جامع ترمذی 2510 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 30/05/2025رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے اور اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے، سچائی دل کو مطمئن کرتی ہے، اور جھوٹ دل کو بے قرار کرتا اور شک میں مبتلا کرتا ہے“ جامع ترمذی 2518 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 25/03/2025نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی دوسرے کو یہودی کہہ کر پکارے تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور جب مخنث ( ہجڑا ) کہہ کر پکارے تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور جو کسی محرم کے ساتھ زنا کرے اسے قتل کر دو“۔ جامع ترمذی 1462 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 25/03/2025رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ تین طرح کے لوگ ایسے ہوں گےجن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا 1. جس نے میرے نام پر عہد کیا اور توڑ دیا 2. جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی 3. جس نے کوئی مزدور اجرت پر رکھا اس سے پوری طرح کام لیا لیکن اس کی مزدوری نہیں دی صحیح بخاری 2227 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 25/03/2025رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ یہودیوں کو تباہ کرے ، ظالموں پر چربی حرام کر دی گئی تھی ، لیکن انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت کھائی ۔ صحیح بخاری 2224 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 15/03/2025نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے تو تم اللہ کی پناہ ہاتھ سے جانے نہ دو“ جامع ترمزی 222 020
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 15/03/2025حضرت سلمان بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو وہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ وہ باعث برکت ہے ، اگر وہ نہ پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ باعث طہارت ہے ۔‘‘ (مشکوٰۃ المصابیح : 1990) 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 02/03/2025عبدالکریم نے طاوس سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انھوں نے کہا : اس پر عیب نہ لگاؤ جس نے ( سفر میں ) روزہ رکھا اور نہ اس پر ( عیب لگاؤ ) جس نے روزہ چھوڑا ، حقیقتاً رسول اللہ ﷺ نے سفر میں کبھی روزہ رکھا ، اور ( کبھی ) روزہ چھوڑا ۔ صحیح مسلم 2609 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 02/03/2025علی بن حسین نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ ( انھیں ) چوم لیتے تھے جبکہ آپ روزہ دار ہوتے ۔ صحیح مسلم 2585 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 02/03/2025رمضان ( کے روزے ) فرض ہونے سے پہلے مسلمان عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے ۔ عاشوراء ہی کے دن ( جاہلیت میں ) کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا ۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے رمضان فرض کر دیا تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا کہ ” اب جس کا جی چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے چھوڑ دے ۔“ صحیح بخاری 1592 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 02/03/2025 آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو کوئی رمضان میں ( راتوں کو ) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ صحیح بخاری 37 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/02/2025حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا اے گروہ خواتین ! کیا تمہارے لئے چاندی کے زیورات کافی نہیں ہو سکتے ؟ یاد رکھو ! تم میں سے جو عورت نمائش کے لئے سونا پہنے گی ، اسے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کیا جائے گا مسند احمد 27553 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/02/2025حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( دنیا میں ) اپنے سے نیچے والے ( کم مال ) کو دیکھو ، اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھو ، اس سے یہ ہو گا کہ تم اللہ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے ۔‘‘ سنن ابنِ ماجہ 4142 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/02/2025حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک اللہ تعالی اس وقت تک بندے کی توبہ قبول فرماتا رہتا ہے جب تک نزع کا عالم طاری نہ ہو ۔‘‘ سنن ابنِ ماجہ 4253 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/02/2025جو کچھ حلال اور پاکیزہ روزی اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو ۔ Surat No 16 : سورة النحل - Ayat No 114 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 06/02/2025رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمانوں کو تکلیف مت دو،انکو عار مت دلاؤ اور انکے عیب نہ تلاش کرو اس لیے کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا عیب ڈھونڈتا ہے اور اللہ تعالیٰ جس کے عیب ڈھونڈتا ہے اسے رسوا و ذلیل کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو جامع ترمذی 2032 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 06/02/2025حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم مرغ کی آواز سنو ، تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو ۔ بیشک اس نے فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے ۔ اور جب تم گدھے کی آواز سنو ، تو شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرو ۔ بیشک اس نے شیطان کو دیکھا ہوتا ہے ۔‘‘ ابو داؤد 5102 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 29/01/2025حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور جس کا کوئی ولی نہ ہو ، بادشاہ اس کا ولی ہوتا ہے ۔ مسند احمد 2260 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 29/01/2025حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا : میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی چادر میں رات گزارتے تھے حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی چنانچہ اگر آپ کو مجھ سے کچھ ( خون لگ جاتا تو آپ صرف اتنی جگہ دھو لیتے ، زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھتے ، پھر ( دوبارہ میرے ساتھ ) لیٹ جاتے سنن نسائی 285 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 29/01/2025 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تین شخص ایسے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے کلام نہیں فرمائے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انھیں پاک فرمائے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے اپنے عطیے کا احسان جتلانے والا ، اپنے تہبند کو ٹخنے سے نیچے لٹکانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر سامان بیچنے والا سنن نسائی2565 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/01/2025ایک رات نبی کریم ﷺ نے بیدار ہوتے ہی فرمایا کہ سبحان اللہ ! آج کی رات کس قدر فتنے اتارے گئے ہیں اور کتنے ہی خزانے بھی کھولے گئے ہیں ۔ ان حجرہ والیوں کو جگاؤ ۔ کیونکہ بہت سی عورتیں ( جو ) دنیا میں ( باریک ) کپڑا پہننے والی ہیں وہ آخرت میں ننگی ہوں گی ۔ صحیح بخاری 115 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/01/2025نبی کریم ﷺ اپنی اونٹنی پر مشرق کی طرف منہ کئے ہوئے نماز پڑھتے تھے اور جب فرض پڑھتے تو سواری سے اتر جاتے اور پھر قبلہ کی طرف رخ کر کے پڑھتے ۔ صحیح بخاری 1099 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 16/01/2025رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کسی شخص کو بھی ایک کپڑے میں نماز اس طرح نہ پڑھنی چاہیے کہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو ۔ صحیح بخاری 359 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 01/01/2025حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ نبی ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ نے فرمایا :’’ عورت کی نماز اس کے اپنے گھر میں صحن کے بجائے کمرے کے اندر زیادہ افضل ہے ، بلکہ کمرے کی بجائے ( اندرونی ) کوٹھڑی میں اور زیادہ افضل ہے ۔‘‘ سنن ابو داؤد 570 020
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 01/01/2025حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنی عورتوں کو مساجد سے مت روکو ، مگر ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں ۔‘‘ سنن ابو داؤد 567 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 01/01/2025حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو ، لیکن انہیں چاہیے کہ زیب و زینت کے بغیر نکلیں ۔‘‘ ( یعنی سادہ کیفیت میں آئیں ۔ ) سنن ابو داؤد 565 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 22/12/2024 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب کتا برتن میں سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں بار ( زیادہ روایات میں ہے ایک بار ) مٹی سے صاف کرو ۔‘‘ صحیح مسلم 653 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 22/12/2024حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ رحم ( خونی رشتوں کا سارا سلسلہ ) عرش کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور یہ کہتا ہے : جس نے میرے تعلق کو جوڑ کر رکھا اللہ اس کے ساتھ تعلق جوڑے گا اور جس نے میرے تعلق کو توڑ دیا اللہ تعالیٰ اس سے تعلق توڑ لے گا ۔‘‘ صحیح مسلم 6519 021
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 21/12/2024 آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ اللہ عزوجل فرماتا ہے : جب میرا بندہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب آتا ہوں اور جب وہ ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں دونوں ہاتھوں کی لمبائی کے برابر اس کے قریب آتا ہوں اور جب وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس جاتا ہوں ۔‘‘ صحیح مسلم 6830 010
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 21/12/2024حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور رات کا سفر کرے مگر اس طرح کہ اس کا محرم اس کے ساتھ ہو ۔‘‘ صحیح مسلم 3268 041
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 21/12/2024رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک ابن مریم کا نزول ایک عادل حکمران کی حیثیت سے تم میں نہ ہو جائے۔ وہ صلیب کو توڑ دیں گے، سوروں کو قتل کر دیں گے اور جزیہ قبول نہیں کریں گے۔ مال و دولت کی اتنی کثرت ہو جائے گی کہ کوئی قبول نہیں کرے گا۔ بخاری جلد ۸ ۷۴۶۰ 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 17/12/2024حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال لگانے والی عورت پر لعنت فرمائی سنن نسائی 5251 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 17/12/2024حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعل سازی سے منع فرمایا ۔ اور جعل سازی یہ ہے کہ عورت اپنے سر پر ( جعلی بال وغیرہ ) لپیٹ لے ۔ سنن نسائی 5250 011
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 17/12/2024حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہر ممکن حد تک دائیں طرف سے ابتدا فرماتے تھے ۔ وضو میں ، جوتا پہنتے وقت اور کنگھی فرماتے وقت ۔ سنن نسائی 5242 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 15/12/2024آپ ﷺ نے فرمایا صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج ڈوبنے تک کوئی نماز جائز نہیں ۔ صحیح بخاری 1995 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 15/12/2024نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اس حالت میں مرے کہ کسی کو اللہ کا شریک ٹھہراتا تھا تو وہ جہنم میں جائے گا اور میں یہ کہتا ہوں کہ جو اس حال میں مرا کہ اللہ کا کوئی شریک نہ ٹھہراتا ہو وہ جنت میں جائے گا ۔ صحیح بخاری 1238 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 14/12/2024حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے چار قسم کے جانوروں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے : چیونٹی ، شہد کی مکھی ، ہدہد اور لٹورا ۔ ابوداؤد 5267 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 14/12/2024محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتا ہے اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ اس کے سر کو گدھے کا سر بنا دے؟“۔ جامع ترمذی 582 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 14/12/2024رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تم سے جاہلیت کی نخوت اور اپنے باپ دادا پر فخر کو ختم کر دیا ہے، اب لوگ مومن و متقی ہیں یا فاجر و بدبخت اور سارے لوگ آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنائے گئے ہیں“۔ جامع ترمذی 3956 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 11/12/2024 بسم اللہ الرحمن الرحیم وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار صاحب اقتدار بھی ھے بڑا مہربان بھی سورہ الشعراء آیت 140 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 11/12/2024رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے جس شخص کی صورت اور اَخلاق کو اچھا بنایا اور اسے اسلام (قبول کرنے) کی توفیق دی اسے وہ جنت میں داخل فرما دے گا"۔ (جامع الاحادیث، قسم الاقوال، الحدیث: 21836) 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 10/12/2024بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے ۔ Surat No. 85 Ayat NO. 10 000
پیارے نبی ﷺ کی پیاری احادیث @kashanmehboob.bsky.social · 10/12/2024حضرت ابوالاحوص اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے میرے بوسیدہ سے کپڑے دیکھے تو فرمایا کیا تیرے پاس مال ہے ؟ میں نے کہا : جی ہاں اے اللہ کے رسول!ہر قسم کا مال ہے۔ آپ نے فرمایا :جب اللہ تعالیٰ نے تجھے مال دیا ہے تو تجھ پر اس کے اثرات نظر آنے چاہئیں ۔ نسائی5225 000