Sign in

Islamabad Police

@islamabadpolice.bsky.social
158 followers 8 following 78 posts

Welcome to Islamabad Capital Police Twitter account. Please Call 15 for emergencies.

PostsRepliesMedia
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/12/2024
اسلام ٹریفک پولیس اور ہم نیٹ ورک کے مابین "ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارالحکومت میں ہم نیٹ ورک کے ساتھ ملکر مختلف ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔ HUM News #islamabad #ITP #WeRIslamabadPolice
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 19/12/2024
ٹریفک الرٹ ! شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرینہ فلائی اوور کے ڈائیورشن پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریڈ زون سے راول ڈیم چوک کی طرف جانے والے شہری کنونشن سینٹر سے کوڑیاں والے چوک سے یو ٹرن لیکر کلب روڈ اور روال ڈیم چوک کی طرف جا سکیں گے۔ #WeRIslamabadPolice #TraffifUpdate #Islamabad #ITP
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 16/12/2024
کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری ایڈوانس کورس کے تیسرے بیج کے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ اور باہمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے "کمیونیکیشن سکلز" پر لیکچر دیا گیا۔ ماہر تربیت کاروں نے اس سیشن میں مؤثر زبانی اور غیر زبانی رابطے، توجہ سے سننے، اور تنازعات کے حل کی تکنیکوں پر روشنی ڈالی۔
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 11/12/2024
کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں جاری اسلام آباد پولیس اور گلگت بلتستان پولیس افسران کے ایڈوانس کورس کے شرکاء کے لئے "انفارمیشن ٹیکنالوجی، آئی ٹی انیشییٹوز اور سائبر سیکیورٹی" سے متعلق ایک روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران کی خصوصی تربیت کی گئی۔ #WeRIslamabadPolice
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 10/12/2024
تھانہ کرپا پولیس ٹیم نے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر کے چوری شدہ 5 لاکھ سے زائد روپے برآمد کر لئے۔ #ICTP #IslambadPolice #OPS #WeRIslamabadPolice
020
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 09/12/2024
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے آج UDC بھرتی کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #PoliceJobs
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 09/12/2024
ڈی ایس پی سپریم کورٹ ساعت علی ابڑو نے پمز ہسپتال میں روڈ ایکسیڈنٹ سے زخمی ہونے والے کنسٹیبل محمد اسحاق کی عیادت اور حوصلہ افزائی کی۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 09/12/2024
پریشانی سے بچنے کے لئے کرایہ داروں کا بروقت اندراج متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ضرور کروائیں۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 07/12/2024
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لئے اسسٹنٹ اور فالوورز سٹاف کے امیدواروں کے سکل ٹیسٹ اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز جواد طارق سارے عمل کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔ ‎#WeRIslamabadPolice ‎#IslamabadPolice ‎#Islamabad ‎#PoliceJobs
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 07/12/2024
شہری اپنی پولیس سے متعلق شکایات کو بالمشافہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے سامنے رکھنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس تشریف لا سکتے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کی شکایات و مسائل سن کر انکے حل کے لئے افسران کو احکامات جاری کئے۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 06/12/2024
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا سواں گارڈن خدمت مرکز کا دورہ۔ خدمت مرکز کی تزئین و آرائش اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،پولیس افسران شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ITP
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 06/12/2024
‏اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لئے اسسٹنٹ اور فالوورز سٹاف کے امیدواروں کے سکل ٹیسٹ اور انٹرویوز کئے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز جواد طارق سارے عمل کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔ ‎#WeRIslamabadPolice ‎#IslamabadPolice ‎#Islamabad ‎#PoliceJobs
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 06/12/2024
اسلحے کی نمائش جرم ہے یہ آپکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتا ہے۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #OPS
021
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 05/12/2024
انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کے موقع پر ویمن ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹر، منسٹری آف ہیومن رائٹس کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایچ او ویمن مصباح شہباز سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ اہلکاروں اور رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں نے شرکت کی۔
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 05/12/2024
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا اہم رکن گرفتار۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabasPolice #Islamabad #OPS
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 05/12/2024
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے عمل آخری مراحل میں داخل۔ اسسٹنٹ اور فالوورز سٹاف کے سکل ٹیسٹ اور انٹرویوز کئے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز جواد طارق سارے عمل کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #PoliceJobs
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 05/12/2024
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں اپنی شکایات کے حل کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #AliNasir #Islamabad
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 05/12/2024
گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی صرف اور صرف نقصان با باعث ہے۔ کوئی بھی کام آپکی قیمتی زندگی سے زیادہ ضروری نہیں۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ITP
011
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 04/12/2024
‏آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈپٹی ہائی کمشنر برٹش ایمبیسی اسلام آباد سے ملاقات۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیسنگ کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔ ‎#WeRIslamabadPolice ‎#ICTP ‎#AliNasir ‎#OPS ‎#IslamabadPolice ‎#Islamabad
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 03/12/2024
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی/ہیڈ کوارٹر جواد طارق، ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ، اے آئی جی اپریشنز/اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی اور ایس ایس پی سیف سٹی محمد شعیب خان نے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔
020
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 03/12/2024
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔ #WeRIslamabadPolice #ICTP #OPS #Islamabad #IslamabadPolice
120
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 03/12/2024
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں ورنہ ای چالان کے لئے تیار رہیں۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #SCI #ITP
030
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 02/12/2024
سی پی او اسلام آباد میں سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، میڈکل کیمپ میں پولیس افسران کے ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کئے گئے۔ #WeRIslamabadPolice #Islamabad #IslamabadPolice
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 02/12/2024
نشہ انسان کی شخصیت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔ نشے کے استعمال سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رہنے کی ترغیب دیں۔ #Nasha_ab_nahen #ICTP #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #نشہ_اب_نہیں
020
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 02/12/2024
زندگی بہت قیمتی ہے، اس کی قدر کیجئے۔ #Nasha_ab_nahen #ICTP #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #نشہ_اب_نہیں
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 02/12/2024
منشیات کا استعمال زندگیوں کو برباد کردیتا ہے اور معاشرے کو نقصان پہنچاتا ہے۔ #Nasha_ab_nahen #ICTP #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #نشہ_اب_نہیں
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 01/12/2024
کمیونٹی پولیسنگ کی جانب ایک اور قدم ۔ ایک روزہ خصوی سیلف ڈیفنس تر بیتی کلاس ، مرد و خواتین اور نوجوان شرکت کر سکتے ہیں ، ماہر اساتذہ اور پولیس کمانڈوز کی زیرنگرانی، محدود نشستوں پر رجسٹریشن جاری، مزید معلومات کیلئے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کریں ۔ #WeRIslamabadPolice #Islamabad #IslamabadPolice
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 30/11/2024
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز جواد طارق ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور اے آئی جی انوسٹیگیشن و کمپلینٹس سے میٹنگ۔ سیکیورٹی اور انویسٹیگیشن سے متعلق ٹاسک دیے اور انتظامی امور پر ہدایات جاری کی۔ #WeRIslamabadPolice #Islamabad #IslamabadPolice #AliNasir #ICTP
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 30/11/2024
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ ڈی آئی جی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز ،زونل ایس پیز ،ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی اور ڈائریکٹر آئی ٹی کی شرکت۔ تمام زونل ایس پیز زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں یکسو کریں۔سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اس میں مطلوب رہنمائی
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 30/11/2024
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جی انوسٹیگیشن و کمپلینٹس سے میٹنگ۔ سیکیورٹی امور اور انوسٹیگیشن ونگ کی کارکردگی پر رپورٹ لی۔ #WeRIslamabadPolice #Islamabad #IslamabadPolice #AliNasir
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 30/11/2024
اسلام آباد پولیس ہر موقع پر اپنے شہداء کی خاندانوں کے ساتھ ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحائف پیش کئے۔ #WeRIslamabadPolice #PoliceMartyrs #IslamabadPolice #Islamabad
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 30/11/2024
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی کمانڈ میں آپریشنز ڈویژن کی کرائم کے خلاف بہترین حکمت عملی۔ سال 2023 کی بدولت سال 2024 میں سنگین جرائم میں 75 فیصد کمی واقع ہوئی۔ سال 2023 میں سنگین نوعیت کے 269 واقعات پیش آئے۔ #WeRIslamabadPolice #Islamabad #OPS #IslamabadPolice
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 29/11/2024
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وفاقی دارالحکومت میں SIPS پولیس ناکہ جات کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے ناکہ ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو بریفنگ دی اور کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں.
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/11/2024
منشیات فروش سماج دشمن عناصر ہیں جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ #نشہ_اب_نہیں #Nasha_Ab_Nahen #WeRIslamabadPolice #ICTP #OPS #IslamabadPolice
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/11/2024
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز جواد طارق سے میٹنگ ۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی و ہیڈکوارٹرز نے آئی جی اسلام آباد کو ریڈ زون کی سیکیورٹی اور مختلف انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ #WeRIslamabadPolice #ICTP #AliNasir #IslamabadPolice
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/11/2024
نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ. #WeRIslamabadPolice #ICTP #SCI #IslamabadPolice #Islamabad
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/11/2024
ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے آئی ٹی ڈائریکٹرز، سٹاف آفیسر، ایڈمن آفیسر کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے سونپے گئے آئی ٹی سیکشن سے متعلقہ ٹاسکس کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #SCI #Islamabad
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/11/2024
بے احتیاطی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانا جرم ہے۔ محتاط ڈرائیونگ ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ICTP #ITP
020
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 28/11/2024
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 27/11/2024
چیف کمشنر اسلام چوہدری محمد رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پریس کانفرنس۔اسلام آباد میں بغیر این او سی کے کسی بھی افغان شہری کو نہیں رہنے دیں گے۔ آپ یہاں رہیں بھی اور دہشتگردی بھی کریں یہ ممکن نہیں۔ آئی جی اسلام آباد #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ICTP #AliNasir
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 27/11/2024
والدین بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں غلط صحبت میں مت رہنے دیں۔ ‎#نشہ_اب_نہیں ‎#ICTP ‎#IslamabadPolice ‎#Islamabad ‎#Nasha_Ab_Nahen ‎#OPS
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 27/11/2024
Traffic office Faizabad is open. #IslamabadPolice #WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP
020
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 27/11/2024
ٹریفک الرٹ ! فیض آباد سے جانب زیرو پوائنٹ روڈ پر مرمت کا کام جاری ہے ۔ راول ڈیم سے جانب فیض آباد کارپٹنگ کا کام جاری ہےـ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے 20 منٹ کا اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں ۔
020
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 27/11/2024
ٹریفک اپ ڈیٹ اسلام آباد احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے راستے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ 26 نمبر چونگی سے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ روات ٹی کراس سے بھی رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں کچھ دیر میں رکاوٹیں ہٹا کر مکمل ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ #WeRIslamabadPolice #ICTP #ITP #TrafficUpdate
030
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 26/11/2024
ایس ایس پی آپریشن سیف سٹی شعیب خان نفری کو بریف کرتے ہوئے ۔ لاء اینڈ آرڈر کے دوران آ پ سب کا پیشہ ورانہ انداز سے فرائض منصبی کو انجام دینا قابل تحسین ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن سیف سٹی #WeRIslamabadPolice #ICTP #OPS #IslamabadPolice #Islamabad
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 25/11/2024
اسلام آباد میں خواتین "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن" کی خصوصی ہیلپ لائن 1815 پر کال کر کے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ #WeRIslamabadPolice #StopViolence #ICTP #IslamabadPolice #Islamabad
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 25/11/2024
ڈی آئی جی سیکیورٹی جواد طارق کی ایکسپریس چوک پر متعینہ پولیس افسران کو بریفنگ۔ اسلام آباد پولیس دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق شہر بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت موجود ہے۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ICTP
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 25/11/2024
ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کے درمیان موجود۔ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر امن و امان کے قیام کے لئے پرعزم۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ICTP
000
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 25/11/2024
ڈی آئی جی اسلام سید علی رضا نے مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے فرائض کی انجام دہی پر مامور ہے۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ICTP
010
Islamabad Police @islamabadpolice.bsky.social · 25/11/2024
چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے فیض آباد ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو ڈیوٹی سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی۔ #WeRIslamabadPolice #IslamabadPolice #Islamabad #ICTP
000