Sign in

Arslan Iqbal

@arslaniqbalreal.bsky.social
161 followers 40 following 312 posts

Punjabi | Villager |Conservative & Innovative | Books | Music | Sundae+Caramel & Davidoff Coffee | Football & Hockey | October| The Only Son. سرکاری ملازم بھی ہوں۔

PostsRepliesMedia
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 26/06/2026
یہ بالیقیں حُسین ہے نبیﷺ کا نور عین ہے۔
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 18/06/2026
‏ایسے بچے کی طرح بیٹھا ہوں کھو کر دنیا کھیلتے کھیلتے، اُڑ جائے غبارہ جس کا. (راحت سرحدی)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 05/06/2026
‏ہماری خیر ہے ہم عادتاً اکیلے ہیں کوئی تمہارا طرف دار بھی نہیں آیا؟ سخن وروں نے قبائیں اتار دیں اس کی وہ حسن جو سرِ بازار بھی نہیں آیا. (اسراء سحر)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 31/05/2026
‏بازارِ محبت میں یوسف کی وہی قیمت دھاگے کی وہی اٙٹی، چرخہ بھی نہیں بدلا۔ (نصیر احمد ناصر)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 25/05/2026
قرآن پاک خبر دیتا ہے کہ بانجھ بڑھیا حاملہ ہو گئی، کنواری عورت نے بچہ جنا، چھری نے ذبح نہیں کیا، آگ نے جلایا نہیں، مچھلی نے ہضم نہیں کیا، چاند دو ٹکڑے ہو گیا، شیر خوار بچے نے بات کی، سمندر پھٹ گیا۔ اُس ناممکنات کے رب سے تم کیسے یہ گمان کر سکتے ہو کہ وہ تمہاری ممکن حاجات پوری نہیں کرے گا.
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 15/05/2026
Public Servants are rare and Government Servants are in abundance.
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 15/05/2026
‏ہمارے ہاتھ پسِ پُشت باندھ کر رکھنا دعائیں کرتے ہوئے مر گئے اگر ہم لوگ. (عبداللہ ضریم)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 13/05/2026
‏کہ مسکرانا بھی پڑتا ہے فاتحانہ ہمیں ترے شکستہ دلوں کی ہزار مشکل ہے. (جمال احسانی)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 10/05/2026
‏عظیم پیکر تو مطمئن ہیں کہ زندہ رہنے کو جاودانی پڑی ہوئی ہے تو عمرِ فانی میں کیا کریں گے حقیر پیکر یہ سوچتے ہیں جو اپنی عمریں نہ جی سکے ہیں وہ جاودانی میں کیا کریں گے۔ (سید مبارک شاہ)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 03/05/2026
The nearer a man comes to a calm mind, the closer he is to strength. (Marcus Aurelius)
010
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 01/04/2026
‏ایسی جنابِ خِضر دعا دیجئے مجھے عمرِ دراز چاہیئے بچپن کے آس پاس۔ (ڈاکٹر احمد خلیل)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 20/03/2026
‏عید کی نوید اداس گاوں کو بھی آباد کرنا شروع کر دیتی ہے شہروں میں جا کر بس جانے والے ایک ایک کر کے واپس اپنی جنم بھومی کا رخ کرتے ہیں تو گاوں کے ویران راستے پررونق ہو جاتے ہیں. گاوں میں عید سے ایک دن پہلے کی شام ہمیشہ بہت خوبصورت ہوتی ہے.
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 19/03/2026
‏اگر تم میرے اور کسی دوسرے کے مابین متذبذب ہو جاؤ تو مجھے مت چُننا۔
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 14/03/2026
‏میں نے لوگوں کے بلند قہقہوں میں ان کے ٹوٹتے حوصلوں کو محسوس کیا ہے، جھریوں میں پوشیدہ داستانوں کو جانا ہے. میں نے لوگوں کو اداس آنکھوں سے مسکراتے دیکھا ہے. تب احساس ہوا ہم سب حادثوں کا شکار ہیں سب پر اپنی اپنی ایک قیامت برپا ہے جسے کوئی دوسرا نہیں جانتا.
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/03/2026
Half the World are Women. The other half are their children. (Efu Nyaki) #InternationalWomensDay
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/03/2026
ہوگا جو روزِ حشر، اضافی نہیں ہے کیا؟
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 07/02/2026
‏دِن کا تیسرا پہر اور رات کا دوسرا پہر میرے پسندیدہ اوقات ہیں۔
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 06/02/2026
When a tragedy strikes, we mourn for a few days and then move on. The grief stays forever with those who lost their loved ones. 💔 #IslamabadBlast
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 06/02/2026
‏سورج نوں دفنا کے لوکی روئے نئیں جگنو دے مر جان تے کیہڑا وین کرے۔ (اختر ڈار)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 01/02/2026
Some people go to priests; others to poetry. (Virginia Woolf)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 27/01/2026
‏ہم تصوف کےخرابوں کےمکیں وقت کےطول المناک کےپروردہ ہیں ایک تاریک ازل، نور ابد سے خالی ہم جو صدیوں سےچلےہیں توسمجھتے ہیں کہ ساحل پایا اپنی دن رات کی پا کوبی کاحاصل پایا ہم تصوف کےنہاں خانوں میں بسنےوالے اپنی پامالی کے افسانوں پہ ہنسنے والے ہم سمجھتے ہیں نشان سر منزل پایا. (ن م راشد)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 17/01/2026
The greatest sources of our suffering are the lies we tell ourselves. (Bessel)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 17/01/2026
‏اُجڑے ہوئے ہیں لوگ بھی، دل بھی، مکان بھی اس شہرِ بے امان میں آباد کون ہے۔
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 17/01/2026
‏کچھ سِینت کے رکھنے کا ہمیں شوق نہیں تھا کچھ سِینت کے رکھنے کے لیے تھا بھی نہیں خیر سب خیر ہو سب خیر ہو اے مجمعِ ظاہر ! ہم بِھیڑ کا حصّہ نہیں، تنہا بھی نہیں خیر. (حمیدہ شاہین)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 16/01/2026
‏بعد میں چائے ٹھنڈی ہو جاتی ہے بعد میں پُھول مرجھا جاتے ہیں بعد میں ضرورتیں بدل جاتی ہیں بعد میں صبر آ جاتا ہے بعد میں دیر ہو جاتی ہے بعد میں لوگ مر جاتے ہیں.
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 14/01/2026
‏کُچھ لوگ تمہیں سمجهائیں گے وہ تم کو خوف دلائیں گے جو ہے وہ بهی کهو سکتا ہے اس راہ میں رہزن ہیں اتنے کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے پر تم جس لمحے میں زندہ ہو یہ لمحہ تم سے زندہ ہے یہ وقت نہیں پهر آۓ گا تم اپنی کرنی کر گزرو جو ہو گا دیکها جاۓ گا۔ (فہمیدہ ریاض)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 11/01/2026
وہ پہلی بار محبت میں مبتلا ہوئی ہے نئی زمین ہے اچھی غزل نکالے گی. (سید شعیب بخاری)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
ہم نے سب کُچھ سیکھ لیا ہے، سوائے جینے کے۔ جین پال سارتر
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
رونے سے زیادہ مشکل کام رونے کی صلاحیت کھو دینا ہے ۔ فرانز کافکا
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
آج وہی کل ہے جس کل کی تُمہیں فکر تھی۔ اوشو
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
اپنے حقوق مانگتے ہوئے شرمندہ نہ ہوں کیونکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ سے حق چھیننے میں شرم محسوس نہیں کرتے۔ نجیب محفوظ
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
سرمایہ داروں کی تجوریوں اور بینکوں میں پڑا تمام سرمایہ حقیقت میں مزدور کی غیر ادا شدہ اجرت ہے۔ کارل مارکس
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
لوگوں کا مذاق نہ اُڑائیں اور نہ ہی مُصیبتوں کا مذاق اُڑائیں اور نہ اُنہیں تنگ کریں آپ نہیں جانتے کہ کل تقدیر آپکے ساتھ کیا کرنیوالی ہے۔ نجیب محفوظ
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
میں امید کرتا ہوں کہ تمام لوگ امیر اور مشہور ہو جائیں اور وہ سب کچھ حاصل کر لیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ انھیں سمجھ آجائے کہ یہ سب حاصل کرلینا حل نہیں ہے۔ جیم کیری
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
اگر تم اعتماد کرو گے تو کبھی کبھار مایوس ہو سکتے ہو لیکن بداعتمادی تمہیں ہمیشہ پریشان رکھے گی۔ ابراہم لنکن
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
محبت کیئے جانے سے زیادہ بڑا اعزاز یہ ہے کہ کوئی آپ پر بھروسہ کرے۔ جارج میکڈونلڈ
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
ہم نئی نسل کو اس بات پر قائل نہیں کر سکتے کہ تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے جب تک ہم غریب گریجویٹس اور امیر چوروں میں گھرے ہوئے ہیں۔ رابرٹ موگابے
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
آپ اپنی زندگی کو زیادہ کام کرکے بہتر نہیں بناتے بلکہ ان کاموں کو چھوڑ کر بہتر بناتے ہیں جو اہم نہیں ہوتے۔ پال نیومن
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
خزاں سے بہتر کوئی وقت نہیں ہے کہ ہم ان چیزوں کو بھولنا شروع کر دیں جو ہمیں پریشان کرتی ہیں، اور انہیں گرنے دیں جیسے سوکھے پتوں کا جھڑنا۔ پاؤلو کویلہو
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
جب طاقتور لوگ جھوٹ کو دہراتے ہیں تو کمزور لوگ اسے سچ سمجھنے لگتے ہیں۔ والٹیئر
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
یہ رُوح کچھ بھی ہو جائے ہمیشہ اُداس رہے گی۔کیونکہ یہ دُنیا اس کا گھر نہیں۔ جلال الدین رومی
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
چلو ! غیر موجودگی کو دھوکہ دے کر مِلتے ہیں۔ (محمود درویش)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
ہمارے معاشرے میں یہ اہم نہیں کہ ہم کوئی گناہ کریں، اہم یہ ہے کہ لوگوں کو اس کا پتہ نہ چلے ۔ (غادة السمان)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
آئیے بغیر توہین کے بولنا سیکھیں اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ آخر کار ہم الگ ہو جائیں گے۔ (گارسیا مارکیز)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
جب آپ کی زندگی سے خوشیاں غائب ہوجائیں, تو اپنی غلطیاں تلاش کریں. (لیو ٹالسٹائی)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
لوگوں کو یہ سمجھنے میں کتنا وقت لگے گا کہ انسان پر ایسے دن بھی گزرتے ہیں جب اس کے لیے سر ہلانا بھی بھاری ہوتا ہے. (دوستوفسکی)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 08/01/2026
تم دنیا کی بدصورتیوں سے داغدار ہوئے بغیر مقابلہ نہیں کر سکو گے۔ (دوستوفسکی)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 07/01/2026
Let us never negotiate out of fear but let us never fear to negotiate. (J F Kennedy)
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 06/01/2026
اور اگر وہ مُنہ موڑ لیں تو جان لو کہ اللہ ہی تمہارا کارساز ہے، وہ کیا ہی اچھا کارساز اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔
000
Arslan Iqbal @arslaniqbalreal.bsky.social · 04/01/2026
‏وہ لوگ جن کو تھا بُھلا دینے میں ہی سکون کوشش کے باوجود بھی دھیان سے نہیں گئے اے زندگی ! ہمارا کلیجہ تو دیکھ، ہم اتنی گھٹن میں زندہ ہیں جاں سے نہیں گئے۔
000