Sign in

aniqnaji.bsky.social

@aniqnaji.bsky.social
184 followers 12 following 59 posts
PostsRepliesMedia
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 11/01/2025
افغانستان والے ہماری دفاعی نوعیت کے معاملات سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔ ہم نے مل کر دہائیوں تک کام کیا ہے۔ ملک کے اندر ان کے معلومات کے ذرائع بھارت سے کہیں زیادہ ہیں،اگر بھارت افغانستان تعلق گہرا ہوتا ہے تو بھارت کو یہ معلومات کیا فائدہ اور ہمیں کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں ؟
100
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏بابے لرز رہیں ، چیخ وپکار کر رہے ہیں۔ دہائیاں دے رہے ہیں، کبھی ملک کے نام پر تو کبھی غیرت کے نام پر۔ ‏ان کو دیکھ کر اب صرف ہنسی ہی آ سکتی ہے کیونکہ یہ کھیل میں شریک ہی نہیں البتہ قیمت ضرور دیں گے جو کافی زیادہ ہو گی۔
020
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏یاد رہے کہ امریکہ اس وقت اپنا دشمن داعش کو جانتا ہے نہ کہ طالبان کو۔ ‏داعش والے طالبان کے بھی دشمن ہیں، اور امریکہ کے بھی۔ ‏میرے علم میں نہیں کہ خوارج سے مراد کیا داعش والے ہیں، طالبان ہیں یا ہماری سرحدوں پر حملہ آور، وہ جو بھی ہوں۔
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏پراپگنڈا کرنا اچھا ہے یا برا ، اس کو ایک طرف رکھیں تو بھی یہ ثابت ہے کہ یہ ایک سائنس ہوتی ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ‏گھٹیا اور سطحی پراپگنڈا ، خود کرنے والے کو کھا جاتا ہے اور جس کے خلاف کرنا مقصد ہوتا ہے اسے الٹا فائدہ پہنچتا ہے، وہ پی پی ہو، ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی۔
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏امریکہ میں ہوئے حملوں کے بعد صدر ٹرمپ کا لہجہ غضب ناک ہونا ہی تھا سو ہے۔ اس کا غصہ ابھی تک امریکی اداروں تک ہے لیکن دیکھنا ہو گا کہ اس غضب کی لپیٹ میں کون کون آتا ہے۔ ‏پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی سوچ خان کی رہائی تک محدود ہے، جبکہ معاملہ یہ ہے کہ اصل امتحان اس کے بعد شروع ہو گا۔
011
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏بات یہ نہیں کہ باقی سیاسی جماعتوں پر عذاب نہیں گزرے، یہ بھی نہیں کہ کون بھاگا کون رکا ؟ بات یہ ہے کہ جب کوئی اپنی قربانی یا آزمائش کی قیمت وصول کر لیتا ہے پھر اس کے بعد وہ قربانی سیاسی بازار میں قابل فروخت نہیں رہتی۔ ‏اتنی سی بات بھی اگر سمجھ سے باہر ہے تو گڈ لک ہی کہا جا سکتا ہے۔
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کو قربان کر دیا۔ ‏او کے، اب ؟ ‏اب ہمیں سیاست کو قربان کرنے کی قیمت، حکومت کی صورت میں چاہئیے۔ ‏اگر سیاست قربان نہ کرتے تو کیا ملتا ؟ ‏کچھ نہیں۔ ‏تو فائیدے میں کون رہا ؟ ‏ہم، لیکن قیمت چاہئیے۔ ‏کیا ؟ ‏حکومت۔ ‏قربانی نہیں، اس کو ڈیل کہتے ہیں۔
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/01/2025
‏نئے سال کی دعا ہے کہ ہمارے لیڈرز بڑے فیصلے کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ ‏افتخار عارف صاحب نے بتایا تھا کہ انسان کسی بھی شعبے سے ہو، تاریخ میں بڑا صرف وہی ہوتا ہے جس نے دنیا سے لیا کم اور اسے واپس زیادہ کیا ہوتا ہے، ورنہ اپنے لیے تو سب ہی مانگتے ہیں، وہ سرمایہ ہو، طاقت ہو یا انتقام۔
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 26/12/2024
امریکی تند تیز پیغامات کے بعد، اس مرتبہ سرکاری طور پر کرسمس اس طرح منائی گئی ہے کہ عید پیچھے رہ گئی۔ اتنی بوکھلاہٹ پر افسوس ہی ہو سکتا ہے۔
020
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/12/2024
جانا تو ہے اب ٹھہرا ، کچھ دل کو دغا دے لیں اک اور جتن کر لیں ، ایک اور صدا دے لیں
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/12/2024
‏سرکاری مشینری بہت کائیاں اور نہایت باریک بین ہوتی ہے۔ جتنے اعلی سرکاری افسران سے بات ہوئی، وہ امریکہ کے حوالے سے بہت با خبر ہیں اور جانتے ہیں کیا ہو گا۔ ‏دھوئیں کی حکومت صرف ہواؤں میں باقی رہ گئی ہے، ایک ایک ذمہ دار کی فائلیں تیار ہیں،کرپشن کی نئی کہانیاں، حیران کن ہوں گی۔
001
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/12/2024
‏گزشتہ چند دن یہ ثابت کرنے کو بہت کافی ہیں کہ سرکاری خزانے سے اربوں روپے لوٹنے والا روایتی میڈیا کس قدر غیر متعلق ہو چکا ہے اور اس کے اہمیت اصلی دنیا میں کتنی ہے۔ ‏گنتی کے چند لوگ، سوشل میڈیا کا صرف ایک پلیٹ فارم استعمال ہوا ، اور بظاہر مضبوط دکھائی دیتا سارا نظام فارغ ہو گیا۔
001
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/12/2024
‏یہ بیانات صرف پاکستان میں نہیں پڑھے جا رہے، ان کو عرب دنیا بھی پڑھتی ہے، مالیاتی ادارے بھی، یورپ بھی، چین اور بھارت بھی۔ ‏اب اس حکومت پر کون اعتبار کرے گا اور کون سرمایہ کاری کی بات کرے گا ؟ ‏یہ حکومت اب جنازہ ہے، بہتر ہے اسے دفن کر کے انتخابات کروا دیے جائیں۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/12/2024
‏نواز شریف صاحب کو سالگرہ بہت مبارک۔ وہ سیاست میں تبرک کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہیں یاد ہو گا کہ لندن میں وہ کس قدر بھرپور توانائی رکھتے تھے۔ اخلاقی قوت سے مالامال تھے۔ ‏ان دنوں وہ مجھے شفقت سے سکھایا کرتے کہ آدمی کو کبھی اپنی جگہ سے ہلنا نہیں چاہئیے، میں مان گیا، وہ بھول گئے۔
051
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 17/12/2024
‏ریاستوں کے مابین تعلقات میں کبھی کوئی فرد اہمیت نہیں رکھتا البتہ کسی فرد کو دیوتا بنا کر، پھر اس سے ڈرا کر اپنا مفاد حاصل ضرور کیا جاتا ہے۔ ‏مثلاً حکومت کو ڈرایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر لو ہم اس دیوتا کو بھول جائیں گے۔ ‏اندرونی استحکام اور اتحاد اس مشکل کا واحد حل ہے۔
020
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 17/12/2024
‏سعودیہ کے سلمان پر تمام وزن ڈال کر سوچنا کہ وہ ٹرمپ سے بچا لے گا ہار ماننا ہے کہ ہم تو فارغ ہیں آپ ہی بچائیں۔ ‏وہ خود کو بچائے گا یا ان کو ؟ ‏سوچنا کہ امریکی سرکاری مشینری شاید بچا لے تو اسے بھی فکر پڑی ہوئی ہے کہ اپنی نوکری کیسے بچائیں۔ ‏تو اب کون بچائے گا ؟ ‏حکومت اب برائے نام ہے۔
131
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 17/12/2024
‏جہالت پر کس کی اجارہ داری ہے ؟ اپنی زنبیل سے سانپ نکالا تھا کہ رچرڈ ہم جنس پرست ہے گویا وہ پاکستان میں رہتا ہے۔ اپنے کنوئیں میں رہتے اسی کو جہان سمجھنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ تمام ہم جنس پرست لابیاں جو بہت طاقتور اور غصیلی ہیں اب وہ سینہ ٹھوک کر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئیں۔
110
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 15/12/2024
‏گزرے تین سال پر نظر ڈالیں، کونسا بت نہیں ٹوٹا ؟ کونسا ناقابل یقین واقعہ نہیں ہوا ؟ کتنے سیاسی پنڈت درست ثابت ہوئے ؟ کونسی روایت نہیں ٹوٹی ؟ امریکہ، برطانیہ تک میں سیاست الٹ چکی تو ہم کس کھاتے میں ہیں ؟ ‏کچھ بھی یقینی نہیں رہا، اور کسی کو کچھ اندازہ بھی نہیں کہ کیا ہو گا ؟
041
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 08/12/2024
کیا آپ نے حکمرانوں میں سے کسی کو عسکری مصنوعات کے بائیکاٹ کی مذمت کرتے سنا ہے ؟ کیا ان میں سے کسی نے عسکری مصنوعات استعمال کرتے ہوئے ماڈلنگ ہی سہی ، کی ہے ؟ اگر ہاں تو مجھے علم نہیں اگر نہ تو حکمرانوں کو علم نہیں کہ سب دیکھا، سنا اور نوٹ کیا جا رہا ہے۔
030
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 05/12/2024
‏تصورات ، سچ پر کیسے حکمرانی کرتے ہیں اس کی مثال دنیا میں سب سے زیادہ چھپنے والی حضرت عیسی کی تصویر اور مجسمہ ہیں، جو اپنی حقیقت میں محض کسی فنکار کا تصور ہے۔ ‏انفارمیشن کا سیلاب، سچائی کو اٹھنے ہی نہیں دیتا اور سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ لوگ مکالمے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔
040
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 05/12/2024
‏عوامی طور پر کوئی فلاحی منصوبہ ہوتا کیا ہے ؟ جو سب کے لیے ہو۔ مثلاً برطانیہ میں ہر بچے کو اٹھارہ سال تک حکومت سے جیب خرچ یا خرچہ ملتا ہے۔ چند خوش نصیبوں کو نہیں۔ ‏امیر ہو، غریب ہو، کالا یا گورا۔ ‏اگر سب کے لیے نہیں ہے تو وہ لاٹری سکیم ہے یعنی سرکاری پیسے سے لاٹری کھیلنا۔
1113
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 04/12/2024
‏سعودیہ میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ وہ اپنی نوجوان نسل کو کیسے بہلا رہے ہیں ؟ ‏دنیا بھر سے سپورٹس ، Entertainment اور شوبز کے ستاروں کی بارش کر ڈالی ہے۔ ‏اپنے ادھر کرکٹ کے کنوئیں سے باہر نکل کر دیکھنے کو تیار ہی کوئی نہیں۔ ‏ساری خوشیاں فضول قرار دے کر گلہ یہ ہے کہ نوجوان خوش نہیں رہتے۔
061
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 04/12/2024
‏امریکی صدر جو بائیڈن نے کئی مرتبہ کی یقین دہانییوں اور اعلان کے باوجود یوٹرن لیتے ہوئے اپنے بیٹے کی سزا کو صدر کا خصوصی استحقاق استعمال کرتے ہوئے معاف کر دیا. ‏اس ایک حرکت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ساری سیاست کو صاف کر دیا۔ ‏ایک مجبوری، صرف ایک سمجھوتہ ساری زندگی پر پانی پھیر سکتا ہے۔
1157
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 04/12/2024
‏بے نظیر بھٹو بڑی لیڈر تھیں، فاطمہ جناح کے بعد دوسری خاتون عوامی لیڈر۔ نواز شریف غیراعلانیہ ریٹائرمنٹ لے چکے۔ یہ دو آخری بڑے سیاسی لیڈر تھے۔ وہ دور دفن ہو چکا۔ ‏اب شور شرابا ہے ، جھوٹے بونوں کا دور۔ ‏مسخرے ، جوکر اور موچی، خوشامد جن کا رزق ہے اور ڈھٹائی ان کا زیور۔
0156
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/12/2024
‏خاکسار تحریک کے بارے میں پڑھیں ( جس کا نام اب کوئی شاید ہی جانتا ہو )۔ بہت مضبوط آواز اٹھی تھی اور اس کے بیلچہ کارکنان 4 سے 9 لاکھ تک بتائے جاتے تھے۔ ‏انتہائی خلوص سے اٹھے، بڑی طاقت بنے لیکن خواب و خیال کو حقیقت سے ٹکرا دیا اور ضائع ہو گئے۔ ‏پی ٹی آئی،اسی رستے پر چل رہی ہے۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 03/12/2024
‏سوشل میڈیا کی فلمیں ایک طرف رکھیں تو آج کی حقیقت یہ ہے کہ حکومت اور نظام، پی ٹی آئی کو شکست دے چکے ہیں۔ ‏اس وقت وہ کمزور جبکہ نظام طاقتور ہے۔ ‏یہ بہترین وقت ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر کے اسے جیل قرار دے دیا جائے تو عوامی غم و غصہ اور احتجاج، دونوں کی روح نکل جائے گی۔
110
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 27/11/2024
‏یاد لازمی رہنا چاہئیے کہ پی ٹی آئی کی اندرون، بیرون ملک حمایت ختم نہیں ہوئی۔ ‏سفاک تاجروں کو بیرون ملک بیچنے کے لیے جو سودا چاہئیے تھا وہ مل گیا ہے۔ ‏اس کا مستقل دیر پا علاج سیاست کے میدان میں متبادل لیڈر شپ کا وجود اور بیانیہ ہے۔ ‏مستقبل اسی کا ہے جو عمران کو اس میدان میں شکست دے۔
100
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 27/11/2024
‏بیرون ملک بیٹھے فسادیوں کا لب و لہجہ اس وقت کسی کی بھی آنکھیں کھول سکتا ہے اگر وہ پڑھنا چاہیں۔ ‏کس طرح وہ لاشوں کی تجارت کر رہے ہیں ؟ ‏کس طرح وہ باہر بیٹھے، یہاں بکروں کو قربانی کے لیے بھڑکاتے رہے اور کس طرح وہ اب بھی اپنے کارکنوں کو محض اعداد و شمار سمجھتے ہیں۔
041
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 27/11/2024
‏کل شب کے بعد آج صبح سیاسی افق پر پوری طاقت سے طلوع ہونے والے سورج کا نام جنرل عاصم منیر ہے۔
141
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/11/2024
‏یہ نیا تازہ دم نوجوانوں کا طبقہ ہے جو پہلی بار میدان میں اترا ہے۔ ان کی امیدیں ابھی زندہ ہیں، وہ خواب دیکھتے ہیں۔ ‏ایسا جذبہ جس نے حیران کر ڈالا، سارے اندازے غلط کر دئیے، سب سیاسی پنڈتوں کو الٹا دیا، تمام تجربہ کاروں کو نادان بنا دیا۔ ‏مگر انہیں لیڈر دستیاب ہے، دوسروں کے گمشدہ ہیں۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/11/2024
‏ہمیشہ واضح رہنا چاہئیے کہ پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کو صرف اور صرف ریاست کی طاقت نے کل بھی کنٹرول کیا تھا، آج بھی وہی قابو پائے کھڑی ہے۔ ‏کسی سیاسی جماعت میں نہ اتنی سکت ہے اور نہ ہی دم کہ وہ پی ٹی آئی کے سامنے دو لمحہ بھی کھڑی ہو سکے۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 25/11/2024
‏تاریخ اور سیاست کے سنجیدہ طالب علم نواز شریف کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کے اپنوں نے ان کے سیاسی امیج کے ساتھ بالکل وہی کیا جو جنرل ر باجوہ نے پاک فوج کے ساتھ کیا۔ ‏وہ ایک شفیق والد اور بھائی تو بن گئے مگر اس کی بھاری قیمت انکی تمام عمر کی سیاست تھی۔
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 23/11/2024
ن سے نالائق ن لیگ اور پ سے پرانی پیپلز پارٹی کی ناکارہ سوشل میڈیا ٹیموں کو کل سے فقرہ ہاتھ لگا تھا کہ یہ کس کو اٹھا لائے ہو ، یہ اس پر ٹھنڈی جگتیں لگا رہے ہیں۔ اس نوجوان کا کلپ دیکھیں اور سیکھیں آج کی یوتھ میں سیاسی میسیج کیسے دیا جاتا ہے۔ ایک بچہ اکیلا ان سب کو کھا گیا۔ vm.tiktok.com/ZGdYEbd1g/
vm.tiktok.com
TikTok - Make Your Day
110
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 23/11/2024
‏پورے ملک میں چیلنجز جس نوعیت کے ہیں ، ان سے نمٹنے کے لیے اس سطح کی کوئی سیاسی لیڈر شپ دور دور تک نہیں، جو ان حالات سے ہمیں صیح سلامت نکال کر لے جائے۔ ‏متبادل تو ریاستی طاقت یا بندوق ہی بچتی ہے، لیکن وہ دوسروں کے پاس بھی ہے اور وہ چلا بھی رہے ہیں۔ ‏سیاسی حل نکالنا ہو گا۔
031
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 23/11/2024
‏پیپلز پارٹی ہو یا ن لیگ، میڈیا کی حد تک پرانے دور میں رہتے تو صرف سیاسی نقصان تھا لیکن سیاست میں پرانے دور میں رہنا ان کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک بن چکا ہے۔ ‏انہیں اندازہ ہی نہیں ہو رہا کہ وہ کس بھنور میں پھنس چکے ہیں اور ہر بار نکلنے کا راستہ نہیں ملا کرتا۔
131
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 23/11/2024
‏جس وقت ملک پر حملے ہو رہے ہوں اس وقت اسٹیبلشمنٹ کو تمام قوم کی غیر مشروط حمائیت لازم ہے۔ انہیں ہر وہ قدم اٹھانا چاہئیے جو اس تاثر کو ختم کرے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہیں یا حمائیت کرتے ہیں، اور ایسا کرنا آج بھی ممکن ہے۔ ‏سب سے پہلے ملک کا دفاع ہے، استحکام ہے پھر سیاست۔
030
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 23/11/2024
‏پورے ملک میں چیلنجز جس نوعیت کے ہیں ، ان سے نمٹنے کے لیے اس سطح کی کوئی سیاسی لیڈر شپ دور دور تک نہیں، جو ان حالات سے ہمیں صیح سلامت نکال کر لے جائے۔ ‏متبادل تو ریاستی طاقت یا بندوق ہی بچتی ہے، لیکن وہ دوسروں کے پاس بھی ہے اور وہ چلا بھی رہے ہیں۔ ‏سیاسی حل نکالنا ہو گا۔
030
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 22/11/2024
‏کسی ملک، معاشرے کو تباہ کرنے کے لیے مقبولیت پسند کیا راستہ اختیار کرتے ہیں اس موضوع پر چند سیکنڈز میں اس سے بہتر ویڈیو نظر سے گزری نہیں۔ ‏آپ حالیہ تاریخ پر نظر ڈال کر مقامی کرداروں سے اس خاکے کو ملا دیں، حیران رہ جائیں گے۔ ‏ vm.tiktok.com/ZGdYtqUyE/
vm.tiktok.com
TikTok - Make Your Day
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏سمندر پار یورپ میں رہتے کسی کارکن کی آواز جعلی ہے یا نہیں، اس کو چھوڑیں ، ذرا لاہور کے کارکنوں کی گفتگو سن لیں۔ ‏یورپ والے بہت مہذب دکھائی دیں گے۔
120
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏پہلے عذاب کم تھے جو پنجابی پختون فسادی بحث کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ ‏کیا دانشور جانتے ہیں کہ عام گلی محلوں میں اس کا اثر کیا پڑ رہا ہے ؟ ‏کیا وہ واقف ہیں کہ جو بات وہ علمی انداز میں کر جاتے ہیں اس کا عوام میں مطلب، مفہوم کیا نکلتا ہے ؟ ‏علم کی تبلیغ بکواس سے نہیں، حکمت سے ہوتی ہے۔
030
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏پی ٹی آئی کی مقبولیت کوئی عجوبہ نہیں، وہ موجود نفسیات کو پہچانتی ہے۔ ‏نوجوان ، اس ماضی سے نفرت کرتا ہے جس نے اس کو یہ حال دیا۔ ‏اسے تبدیلی چاہئیے اپنی آواز وہ مانگتا ہے، اور اپنا نمائندہ جو اس جیسا لگے۔ ‏یہ لہر امریکہ، یورپ کے جمے جمائے نظام کو ہلا چکی ہے تو ہم کس گنتی میں ہیں۔
020
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏طعنہ آسان ہے کہ بیانیہ کوئی نہیں۔ ‏ہو بھی تو کیا ؟ ‏قربانیاں بیچ کر جب پوری قیمت سود سمیت وصول کر لی جائے تو کیسے وہ پھر سے بک جائے ؟ ‏خواب، اقتدار سے باہر دکھائے جا سکتے ہیں، تخت پر تو وہ بھی ممکن نہیں۔ ‏سر یہ آپ کا وژن ہے، کے علاوہ کچھ بچا ہی نہیں، سو یہ ہی بیانیہ ہے اب۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏کوئی خاتون کو دوستی کی دعوت دے اور وہ انکار کر دے، پھر دعوت دے، پیچھے پڑ جائے یہاں تک کہ وہ خاتون خود ہنس کر بتائے کہ میں نے ہر کوشش کی لیکن یہ پیچھے ہی ایسا پڑا کہ دوستی کرنی پڑی۔ ‏یاد رہے زمانہ اس کو ہنر مانتا ہے، خود خواتین بھی۔ ‏قیدی اور تخت کا کھیل بھی ایسا ہی نظر آتا ہے۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏حکمران جب سچ سے بھاگنے لگے، سب سے پہلے وہ ان لوگوں کو دور کرتا ہے جو اسے آئینہ دکھاتے ہیں اور علاج تجویز کرتے ہیں۔ ‏پھر اسے صرف خوشامدی گھیرتے ہیں، جو اس کے خوف سے کھیلتے ہیں، یعنی کہ سب ٹھیک ہے یعنی کہ آپ کے عظیم ہیں یعنی کہ آپ کے سوا اور ہے کون ؟ ‏کچھ تو نیا کرتے، غلطی ہی سہی۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 21/11/2024
‏باتیں چھپ سکتی ہیں مگر واقعات نہیں۔ جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔ سموگ کی دھند جس نے بے بس کر ڈالا تھا اور لگتا تھا کہ اب ہر جانب دھند ہی کا راج ہے، وہ سورج کی چند منٹ کی چمک کا سامنا نہ کر پائی۔ ‏سورج جب سامنے آ جائے تو وقتی دھند چاہے کتنی بھی گہری ہو، اس کو جانا ہی پڑتا ہے۔
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 20/11/2024
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے www.reuters.com/technology/e...
reuters.com
EU to demand tech transfers from Chinese companies, FT reports
The European Union is planning to compel Chinese companies to transfer technology to European businesses in return for EU subsidies, the Financial Times reported on Tuesday, citing two senior EU officials.
011
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 19/11/2024
ڈرو نز کا جنگی استعمال، بھارت نے امریکہ سے نو سو پچاس کروڑ بھارتی روپے میں ڈرون خریدا۔ چین کے پاس جدید ترین ڈرونز ہیں۔ پاکستان بھی ہیچھے نہیں ، چینی، ترکی ، جرمنی اور اٹلی کے ڈرونز رکھنے کے علاوہ اب خود بنانے میں بھی مہارت حاصل کر رہا ہے۔ vm.tiktok.com/ZGdYYD5pd/
vm.tiktok.com
TikTok - Make Your Day
010
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 19/11/2024
ٹرمپ کے چار سالہ دور سے کیسے بچا جائے ؟ امریکی کروزکمپنی نے امریکی شہریوں کے لیے چار سال بیرون ملک رہنے کی سروس متعارف کروا دی ۔ vm.tiktok.com/ZGdYYVauD/
vm.tiktok.com
TikTok - Make Your Day
051
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 19/11/2024
Economist assessment on US permission to Ukraine on use of long range missile deep into Russia. vm.tiktok.com/ZGdYYxrte/
vm.tiktok.com
TikTok - Make Your Day
000
aniqnaji.bsky.social @aniqnaji.bsky.social · 18/11/2024
ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد نئے امریکی دفاع کا تعارف ، Economist کی زبانی۔ vm.tiktok.com/ZGdYRGpCd/
vm.tiktok.com
TikTok - Make Your Day
031