Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 19/11/2024ہر دین کو اپنے قیام کے لیے خود اپنی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت کے بغیر دین بالکل ایسا ہے جیسے ایک عمارت کا نقشہ آپ کے دماغ میں ہو، مگر عمارت زمین پر موجود نہ ہو۔ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ 0219
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024اگر آپ کو یقین ہے کہ ایک دن مرنا ہے، اور مرنے کے بعد پھر ایک دوسری زندگی ہے، اور اس زندگی میں آپ کو اسی فصل پر گزر کرنا ہوگا، جسے آپ اس زندگی میں تیار کرکے جائیں گے، تو پھر یہ ناممکن ہے کہ آپ رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کو چھوڑ کر کوئی دوسرا طریقہ اختیار کر سکیں۔ 04513
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024اقامت دین اور نفاذ شریعت کےلیے حکومت چاہنا اور اس کے حصول کی کوشش کرنا نہ صرف جائز بلکہ مطلوب و مندوب ہے۔ وہ لوگ غلطی پر ہیں جو اِسے دنیا پرستی یا دنیا طلبی سے تعبیر کرتے ہیں۔ 34114
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024دین خواہ کوئی سا بھی ہو، لامحالہ حکومت چاہتا ہے۔ دینِ جمہوری ہو یا دین بادشاہی، دین اشتراکی ہو یا دین الہی یا کوئی اور دین بہرحال ہر دین کو اپنے قیام کے لیے خود اپنی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے 0243
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024اسلام میں مذہب کا تصور یہ ہے کہ وہ زندگی کا قانون ہے۔ اور مغرب میں مذہب کا تصور یہ ہے کہ وہ محض ایک شخصی اعتقاد ہے جس کا عملی زندگی سے کوئی تعلق نہیں 0203
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024جو مسلمان ہےاورمسلمان رہناچاہتاہے، اسےتمام قومیتوں کےاحساس کوباطل اورسارے خاک وخون کےرشتوں کو قطع کرناپڑےگا جو ان رشتوں کو قائم رکھناچاہتاہے، اس کےمتعلق ہم یہ سمجھنےپر مجبورہیں کہ اسلام اس کےقلب وروح میں نہیں اترا، جاہلیت اس کےدل ودماغ پر چھائی ہوئی ہے،آج نہیں تو کل وہ اسلام سےچھوٹےگا اوراسلام اس سے 0214
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024اللہ کی کبریائی کا نقش جس آدمی کے دل پر گہرا جما ہوا ہو وہ اللہ کی خاطر اکیلا ساری دنیا سے لڑ جانے میں بھی ذرہ برابر ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے گا۔ 0193
Afkaar e Maududi | افکار مودودیؒ @afkaaremaududi.bsky.social · 18/11/2024اصل تبلیغ یہ ہے کہ آپ اپنی دعوت کا مجسم ظہور اور نمونہ ہوں۔ جہاں کہیں لوگوں کی نگاہوں سے یہ نمونہ گزر جائے وہ آپ کے طرزعمل سے پہچان لیں کہ یہ ہیں خدا کی راہ کے راہی 0194