Sign in

abresham.bsky.social

@abresham.bsky.social
4.7K followers 4.4K following 87 posts
PostsRepliesMedia
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 05/02/2025
سبق عمر رواں کا دل نشیں ہونے نہیں پاتا ہمیشہ بھولتے جاتے ہیں جو کچھ یاد کرتے ہیں زمانہ کا معلم امتحاں ان کا نہیں کرتا جو آنکھیں کھول کر یہ درس ہستی یاد کرتے ہیں چکبست برج نرائن
050
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 04/02/2025
ہار جانے پہ لوگ کہتے ہیں کون جھگڑا کرے مقدر سے جمال احسانی
1100
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 31/01/2025
جہان دل میں کام آتی ہیں تدبیریں نہ تعزیریں یہاں پیمان تسلیم و رضا ایسے نہیں ہوتا ہر اک شب ہر گھڑی گزرے قیامت یوں تو ہوتا ہے مگر ہر صبح ہو روز جزا ایسے نہیں ہوتا رواں ہے نبض دوراں گردشوں میں آسماں سارے جو تم کہتے ہو سب کچھ ہوچکا ایسے نہیں ہوتا فیض احمد فیض
150
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 30/01/2025
کوئی سا موسم ہو سر چشم محبت کچھ عکس مگر جھیل میں رہتے ہیں ہمیشہ مبہم مجھے رہنے دے کہ ابلاغ کے جھگڑے اظہار کی تفصیل میں رہتے ہیں ہمیشہ جمال احسانی
1163
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 30/01/2025
خود سے زیادہ سنبھال کر رکھتا ہوں موبائل اپنا کیوں کہ رشتے سارے اب اسی میں قید ہیں گلزار
081
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 28/01/2025
یہی آنا جانا ہے زندگی کہیں دوستی کہیں اجنبی یہی رشتہ کار حیات ہے کبھی قرب کا کبھی دور کا ملے اس میں لوگ رواں دواں کوئی بے وفا کوئی باوفا کٹی عمر اپنی یہاں وہاں کہیں دل لگا کہیں نہیں لگا منیر نیازی
050
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 28/01/2025
امید ورنج کے رشتے کی سب ہمیں ہے سمجھ سو جان بوجھ کے دشوار خواب دیکھتے ہیں عرفان ستار
070
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 27/01/2025
پھر آج آئی تھی اک موجہ ہوائے طرب سنا گئی ہے فسانے ادھر اُدھر کے مجھے ناصر کاظمی
1150
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 26/01/2025
پرپیچ راستہ ہے سامان ہلکا رکھنا تھک جاؤ گے وگرنہ کاندھے بدل بدل کے تاریکیوں سے گذرا میں روشنی کی خاطر پہنچا تری ڈگر پر رستے بدل بدل کے تعبیر کیا ملے گی ان کو بھلا سحر سے گذری ہے رات جن کی سپنے بدل بدل کے بازیگری سے پر ہے سوداگروں کی دنیا ممکن ہے ہر تماشہ ہندسے بدل بدل کے ظہیر احمد
040
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 26/01/2025
کبوتر بازی ایک قدیمی کھیل اور مہنگا شوق ہے پاکستان میں بھی کبوتروں کی ریسیں ہوتی ہیں اور ٹورنامنٹ کا امپائر بھی ہوتا ہے جو ایک چھت سے دوسری پر جاکر ریس کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتا ہے کبوتر بازی کے ماہر کہتے ہیں کہ جب اس مقصد کے لیے سدھائے کبوتروں کو پنجاب میں چھوڑا جائے تو وہ کراچی پہنچ جاتے ہیں
0124
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 26/01/2025
نقصان میں ہمیشہ غیر مشتبہ لوگ ہی رہتے ہیں
1142
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 26/01/2025
پاکستان کے لیے کراٹے کا پہلا عالمی اعزاز جیتنے والے بلوچستان سے تعلق رکھتے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کا ایک اور کارنامہ یہ کہ میامی فلوریڈا امریکہ میں اپنے لائیٹ ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا اور دوسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آبیاری کی ضرورت ہے
1182
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 24/01/2025
حساب دینا پڑا ہمیں بھی کہ ہم جو تھے بے حساب اتنے بس اک نظر میں ہزار باتیں پھر اس سے آگے حجاب اتنے مہک اٹھے رنگ سرخ جیسے کھلے چمن میں گلاب اتنے منیر آئے کہاں سے دل میں نئے نئے اضطراب اتنے منیر نیازی
161
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 24/01/2025
بہکا رہا ہے کون مجھے یوں ترے خلاف اک مرتبہ خود اپنی طرف دھیان بھی گیا جمال احسانی
2152
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 22/01/2025
تم مرے ساتھ ہو یہ سچ تو نہیں ہے لیکن میں اگر جھوٹ نہ بولوں تو اکیلا ہو جاؤں احمد کمال پروازی
060
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 22/01/2025
یہ دل عجیب ہے اکثر کمال کرتا ہے جواب جن کا نہیں وہ سوال کرتا ہے پنہاں
140
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 20/01/2025
کیا شاندار لوگ ہیں دامن دریدہ لوگ دل دیکھئے حضور، قبا پر نہ جائیے کیجے نہ ریگزار میں پھولوں کا انتظار مٹی ہے اصل چیز گھٹا پر نہ جائیے عرفان صدیقی
061
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 19/01/2025
حقیقتوں سے سروکار ہی کسی کو نہیں ہیں باغ چند یہاں، سبز باغ کتنے ہیں ہے ایک شور فضا میں عجیب بے ہنگم گنے چنے یہاں بلبل ہیں، زاغ کتنے ہیں جو دشمنوں سے ملے وہ ہیں صرف گنتی کے ملے جو ہم نفسوں سے وہ داغ کتنے ہیں عرفان ستار
150
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 17/01/2025
دل نہ مانے بھی تو ایسا ہے کہ گاہے گاہے یار بے فیض سے ہلکا سا ملال اچھا ہے لذتیں قرب و جدائی کی ہیں اپنی اپنی مستقل ہجر ہی اچھا نہ وصال اچھا ہے احمد فراز
031
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 17/01/2025
دل سی ویرانی میں سایہ کوئی مہمان تو ہے اپنے خوابوں سے ملاقات کا امکان تو ہے مشتاق نقوی
051
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 14/01/2025
حریم ناز کے خیرات بانٹنے والے ہر ایک در کی گدائی کے بعد یاد آئے ہم اتنے بھی گئے گزرے نہیں تھے جان فراز کہ تجھ کو ساری خدائی کے بعد یاد آئے احمد فراز
132
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 12/01/2025
آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا مصطفیٰ زیدی
260
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 10/01/2025
یہ دل کیوں ڈوب جاتا ہے اسی سے پوچھ لوں گا میں ستارہ شام ہجراں کا ادھر بھی آ نکلتا ہے دل مضطر وفا کے باب میں یہ جلد بازی کیا ذرا رک جائیں اور دیکھیں نتیجہ کیا نکلتا ہے آفتاب حسین
0100
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 05/01/2025
دولخت ہوگیا ہے جہان تصورات آدھے میں چہل پہل ہے، آدھا اداس ہے مشتاق عاجز
051
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 01/01/2025
الجھ پڑتے اگر تو، ہم میں تم میں فرق کیا رہتا یہی دیوار باقی تھی، سلامت چھوڑ دی ہم نے گنہگاروں میں شامل مدعی بھی اور ملزم بھی تیرا انصاف دیکھا اور عدالت چھوڑ دی ہم نے شہزاد احمد
030
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 30/12/2024
نیند پچھلی صدی کی زخمی ہے خواب اگلی صدی کے دیکھتے ہیں روز ہم اک اندھیری دھند کے پار قافلے روشنی کے دیکھتے ہیں دھوپ اتنی کراہتی کیوں ہے چھاؤں کے زخم سی کے دیکھتے ہیں راحت اندوری
2140
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 28/12/2024
اپنا قصور سمجھ نہیں آیا جتنا غور کیا میں تو سچے دل سے ہی پچھتانے بیٹھا تھا عین اسی دم ختم ہوئی تھی مہلت جب عرفان خود کو توڑ چکا تھا اور بنانے بیٹھا تھا عرفان ستار
061
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 28/12/2024
بنی جو صلح کا باعث کسی دن اسی دیوار کا جھگڑا پڑے گا قدم الٹے جہاں پڑنے لگیں گے وہاں سے راستہ سیدھا پڑے گا خرابہ ہی کوئی آباد کرلو نہ جانے کب تلک رہنا پڑے گا جمال احسانی
040
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 26/12/2024
اس عہد تصنع کی ہر بات ہے پردوں میں عنوان نہیں ہوتا اب غماز کہانی کا تکرار بناتی ہے اب جھوٹ کو سچائی تشہیر بدلتی ہے انداز کہانی کا ظہیر احمد ظہیر
050
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 26/12/2024
بلوچستان میں زیتون کی کاشت اور اس سے عمدہ قسم کا تیل نکالنے کے رحجان میں بہت اضافہ ہورہا ہے ژوب، خضدار اور لورالائی میں بہترین قسم کے زیتون کا تیل نکالنے کا کام جاری ہے سب سے اچھی بات یہ کہ مقامی لوگوں میں اس کی کاشت بارے دلچسپی بڑھتی جارہی ہے
0163
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 25/12/2024
چھنتی ہوئی نظروں سے جذبات کی دنیائیں بے خوابیاں، افسانے، مہتاب، تمنائیں کچھ الجھی ہوئی باتیں، کچھ بہکے ہوئے نغمے کچھ اشک جو آنکھوں سے بے وجہ چھلک جائیں منیر نیازی
070
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 25/12/2024
حکماء کا اصرار ہے کہ اپنے آپ کو پہچانو لیکن تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اپنے آپ کو کبھی مت پہچانو ورنہ سخت مایوسی ہوگی بلکہ ہوسکے تو دوسروں کو بھی مت پہچانو شفیق الرحمان
061
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 25/12/2024
یہ بات احاطہ اہل ہوس سے باہر ہے یہاں وہی ہے کہ جو دسترس سے باہر ہے اسی کا نام ہے دنیا کہ یاں کسی کے کبھی نہ اختیار میں کچھ ہے نہ بس سے باہر ہے جمال احسانی
072
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 25/12/2024
اقوام متحدہ نے پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی جہانگیر خان کو ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے پاکستان کا نام بلند کرنے والا یہ شخص بھی ہیرا ہے
1246
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 24/12/2024
کس طرح پاک ہو بے آرزو لمحوں کا حساب درد آیا نہیں دربار سجانے کب سے سر کرو ساز کہ چھیڑیں کوئی دل سوز غزل ڈھونڈتا ہے دل شوریدہ بہانے کب سے فیض
171
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 24/12/2024
بوجھ بےمعنی سوالوں کے اٹھا رکھے ہیں ہم نے سو فکر دل وجاں کو لگا رکھے ہیں شہر جو ہوش کی تصویر بنے رہتے ہیں وحشت فکر نے دیوانے بنا رکھے ہیں منیر نیازی
051
abresham.bsky.social @abresham.bsky.social · 24/12/2024
لوگ جب اتنے عقلمند نہ تھے وہ بھی کیا قیمتی زمانہ تھا عدم
071